Tag: NAB Sukkur

  • نیب سکھر ٹیم پر حملہ ،چیئرمین نیب کا نوٹس

    نیب سکھر ٹیم پر حملہ ،چیئرمین نیب کا نوٹس

    اسلام آباد: سابق وزیر کی جانب سے نیب سکھر ٹیم پر حملے پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا ہے۔

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب ٹیم اعجاز جاکھرانی کےگھر وارنٹ کی تکمیل کرنے گئی تھی، نیب ٹیم کے ہمراہ خاتون رکن بھی تھیں، نیب ٹیم نے سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود افراد نے ٹیم کو گھیرے میں لے لیا۔

    نیب اعلامیے کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے لوگوں نے نیب ٹیم پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

    نیب اعلامیے کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم محکمہ ایجوکیشن ورکس میں فنڈز کے خورد برد کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اعجازجاکھرانی پر دائر دو ریفرنسز کی سماعت ہوئی، اعجاز جاکھرانی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت نے سماعت انیس جولائی تک ملتوی کردی۔

    نیب کے مطابق مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے خلاف تین انکوائریاں جاری ہیں، ان کے خلاف سکھر میں ایک ریفرنس بھی دائر ہو چکا ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کے الزام میں مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کو ضمانت دی رکھی ہے۔

  • سکھر نیب کی کارروائی، کرپشن الزامات پر محکمہ انہار کے 8 افسران گرفتار

    سکھر نیب کی کارروائی، کرپشن الزامات پر محکمہ انہار کے 8 افسران گرفتار

    سکھر: قومی احتساب بیورو سکھر نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے کرپشن کے الزامات پر محکمہ انہار کے8افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو عدالت کی جانب سے ضمانتیں مسترد ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے کرپشن کے الزامات پر محکمہ انہار کے8افسران کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں انجینئر ویسٹ ڈویژن ایاز سومرو، ایس ڈی او غلام نبی، سابق انجینئر شیر وسیر، ایس ڈی او علی گل، ٹھیکیدار غلام سرور و دیگرشامل ہیں۔

    ملزمان کی سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی، جس کے بعد ملزمان نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    نیب ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانتیں رد ہونے پر تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، انہیں آج بروز بدھ سکھر منتقل کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: نیب سکھر کی ٹیم کا مختیار کار پنو عاقل کے دفتر پر چھاپا، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکھر قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے پنو عاقل کے مختیار کار کے دفتر پر چھاپا مار کر انجینئر گل شیخ اور اہل خانہ کے نام پر کروڑوں کی جائیداد کا ریکارڈ ضبط کر لیا تھا، یہ ریکارڈ انھوں نے مختیارکار کے دفتر سے تحویل میں لیا۔

  • نیب کی کاررروائی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے فرنٹ مین زبردست خان مہر گرفتار

    نیب کی کاررروائی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے فرنٹ مین زبردست خان مہر گرفتار

    سکھر : قومی احتساب بیورو سکھر نے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔

    اس سلسلے میں نیب نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان مہر کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم پر محکمہ خوراک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ملزم کو احتساب عدالت پیش کرکے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

    نیب ذرائع کے مطابق زبردست خان مہر پی پی رہنما خورشید شاہ اور ان کے داماد اویس شاہ کا مبینہ فرنٹ مین ہے، خورشید شاہ نے اپنی کچھ جائیدادیں زبردست خان مہر کے نام پر بھی بنائی ہیں۔

    اس حوالے سے نیب نے زبردست خان مہر کو تفتیش کیلئے طلب کر رکھا تھا مگر زبردست خان مہر نے سندھ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اویس قادرشاہ بھی ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرچکے ہیں، ذرائع کے مطابق بعد میں اُن کے ہمراہ روہڑی میں فارم ہاؤس کی تلاشی بھی لی گئی۔