Tag: NAB summon

  • نیب میں پیشی : مجھے اپنے رسک پر بلانا، مریم نواز کا دھمکی آمیز ٹوئٹ

    نیب میں پیشی : مجھے اپنے رسک پر بلانا، مریم نواز کا دھمکی آمیز ٹوئٹ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نیب کی جانب سے پیشی کے سمن پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں سن سکو گے نہ سہہ سکو گے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز  نے اپنی روش نہ بدلی اور اداروں کیخلاف سخت بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    ٹوئٹر پر انہوں نے ن لیگی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے نیب میں پیش ہونے سے متعلق ان سے  رائے طلب کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے باوجود گھبراہٹ میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ہے۔

    میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہئے؟ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا پیش ہوکر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہئے،۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مریم نواز 19 جولائی کو طلب

    انہوں نے نیب کو دھمکی دینے کے انداز میں کہا کہ” بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکو گے، یہ نہ ہو کہ سر پیٹتے رہ جاﺅ!“۔

  • حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    اسلام آباد : نیب نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی اور حسن اورحسین کی لاہورمیں رہائش گاہ کے باہراشتہاری کے نوٹس چسپاں کر دی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی ہے، نیب حکام نے حسن اور حسین کی لاہورمیں رہائش گاہ کےباہر اشتہاری کے نوٹس چسپاں کردیں ہیں۔

    حسن اورحسین کے مطلوب ہونے کے نوٹس برطانیہ بھی ارسال کردی ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسن اورحسین نواز 30 دن کے اندر پیش ہو ،  نہ پیش ہونے کی صورت میں دائمی وارنٹ جاری کئے جائیں گے جبکہ عدم پیشی پر جائیداد قرقی کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔

    لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کئے جائیں۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا


    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے حسن اور حسین کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا۔

    نیب کی جانب سے حسن حسین نوازکواشتہاری قراردینےکی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ حسن اورحسین نوازروپوش ہوگئےہیں، حسن اورحسین نوازعدالتی کارروائی کاسامنا نہیں کرنا چاہتے۔

    خیال رہے کہ نیب عدالت نے حسین نواز، حسن نواز طلب کررکھا تھا، احتساب عدالت میں عدم پیشی پرعدالت ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا واضح حکم پہلے ہی دے چکی ہے۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔