Tag: nab summons

  • پارک لین کیس : نیب نے  بلاول بھٹو کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا

    پارک لین کیس : نیب نے بلاول بھٹو کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو دوبارہ طلب کر لیا، بلاول بھٹو کو پارک لین کیس میں24 مئی کو طلب کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نیب راولپنڈی نے ایک بار پھر پارک لین کیس میں طلب کر لیا ہے، نیب نے 24 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، لاول نے پہلی پیشی پر سوالات کے جوابات بھی تا حال جمع نہیں کرائے۔

    اس سے قبل نیب راولپنڈی نے 17 مئی کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پارک لین کیس میں طلب کیا تھا، نیب کی جانب سے بلاول بھٹو کو تنہا طلب کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو نے نجی مصروفیات کے باعث نیب میں پیشی سے معذرت کرلی

    بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نجی مصروفیات کے باعث نیب میں پیشی سے معذرت کرلی تھی ، نیب کو لکھے گئے جوابی خط میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پیشی کے لئے کوئی تاریخ مقرر کی جائے۔

    یاد رہے  20 مارچ کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب کی تفتیشی ٹیموں کے سامنے پیش ہوئے تھے، نیب کی 16 رکنی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی، بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بلاول نے  کہا تھا امید کرتا ہوں آئندہ مجھے نیب نہیں بلائے گا۔

    نیب کی جانب سے پی پی رہنماؤں کو سوال نامہ فراہم کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ 3 سے 4 دن میں جوابات جمع کرائے جائیں۔

    مزید پڑھیں :  پارک لین جعلی اکاؤنٹس کیس، گرفتار ملزم زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا

    خیال رہے کہ پارک لین جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم سلیم فیصل آصف زرداری اور بلاول کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔

    فیصل سلیم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بیان دیا تھا کہ پارک لین کی انتظامیہ کے حکم پر تمام کام کیے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری پارک لین کے 25 ، 25 فی صد پارٹنر ہیں۔

    واضح رہے پارک لین کیس میں اربوں روپےکی ترسیلات جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئیں، آصف زرداری پرپارک لین کمپنی میں 1989 میں فرنٹ مین کے ذریعے خریداری کاالزام ہے۔

    ذرائع کا کہناتھا  2009 میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کمپنی کے شیئرہولڈر بنے،دونوں 25،25فیصد کےشیئر ہولڈر ہیں، آصف زرداری بطور کمپنی ڈائریکٹر اکاؤنٹس استعمال کرنےکااختیار رکھتے تھے جبکہ 2008 میں کمپنی کے دستاویز پر آصف زرداری کےبطور ڈائریکٹر دستخط موجود ہیں، پارک لین کمپنی نے قرضوں کی مد بھی بینکوں سے اربوں روپے لیے۔

  • غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی آج نیب میں طلبی

    غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی آج نیب میں طلبی

    لاہور: غیر قانونی تقرریوں کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کوآج نیب نےطلب کرلیا، منظور وٹو نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو آج طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے میاں منظور وٹو پر 400 سےزائد غیر قانونی تقرریوں کاالزام ہے، انھوں نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا ۔

    مزید پڑھیں : نیب نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

    نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منجیینرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔

    میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منجیر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔

    خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : نیب نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کوطلب کرلیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : نیب نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کوطلب کرلیا

    لاہور : نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بائیس اپریل کو پھر طلب کرلیا، 16 اپریل کو حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے تھے تاہم سوالات کے جوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو بائیس اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا ہے اور انھیں پیر کو تین بجے نیب دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے 16اپریل کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے ، جس میں حمزہ شہباز سے مجموعی طور پر 8 سوالات پوچھے گئے۔

    مزید پڑھیں : آمدن سےزائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز نیب میں پیش

    اس سے قبل 12 اپریل کو زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے تاہم انھوں نے نامکمل ریکارڈ اور سوالات کےجوابات تسلی بخش نہیں دیئے تھے، حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں۔

    خیال رہے حمزہ شہباز نے رمضان شوگر، صاف پانی اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں پچیس اپریل تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

    واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

  • اثاثہ جات کیس : نیب  نے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کر لیا

    اثاثہ جات کیس : نیب نے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کر لیا

    لاہور : نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، نیب لاہور نے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کر لیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے حمزہ شہباز کو 16 اپریل اور نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتہ دو دن کیلئے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے، حمزہ شہباز کو چنیوٹ نالہ کیس میں 15 اپریل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 اپریل کو طلب کیا گیا۔

    اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : حمزہ اورسلمان شہباز کی ٹیلی گرافک ٹرانسفر کی داستان منظر عام پر آگئی

    گذشتہ روز زائداثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سےمتعلق پوچھ گچھ کی گئی، حمزہ شہباز نے کہا تھا مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتےہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتاہوں۔

    اس سے قبل 9 اپریل کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے مگرنیب میں پیش نہ ہوئے، نیب نے شہبازشریف کوآج آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔