Tag: nab team

  • توشہ خانہ کیس: نوازشریف سے  جیل میں نیب کی پوچھ گچھ ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    توشہ خانہ کیس: نوازشریف سے جیل میں نیب کی پوچھ گچھ ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : توشہ خانہ کیس میں نیب ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور تحائف کے بارے میں ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ایک سوالنامہ بھی دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے توشہ خانہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچی، نیب ٹیم نے الگ کمرے میں سابق وزیر اعظم سے تفتیش کی، تفتیش ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

    نیب کی جانب سے میاں نوازشریف سے گاڑیوں اور مختلف ممالک سے ملنے والے تحائف کے بارے میں سوالات کیے گئے اور سابق وزیر اعظم کو ایک سوالنامہ بھی دیا گیا۔

    نوازشریف سے جیل میں نیب تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نیب ٹیم نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی ضرورت کیا تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا گاڑیوں کی خریداری سے کیا تعلق؟ جنہوں نے خریدی، ان سے پوچھا جائے۔

    نواز شریف نے نیب ٹیم سے کہا کہ آپ کن غیر ضروری کیسز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، کیا یہ کوئی کیس ہے؟ جتنے مرضی کیسز لے آئیں، کسی میں سے کچھ بھی نہیں نکلنا۔

    ذرائع کے مطابق تحفے میں ملی گاڑی استعمال کرنے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ جو میرا حق بنتا تھا وہی گاڑی فراہم کی گئی تھی۔ نیب ٹیم کا کہنا تھا تحفے میں ملی گاڑی صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے۔

    جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی گاڑی غیر قانونی طورپر استعمال نہیں کی۔ اپنے دور میں انہوں نے میرٹ پر شفاف کام کئے، کیا اب ایسے کام ہو رہے ہیں؟ نیب ٹیم نے پوچھا کہ کیا جرمنی سے خریدی گئیں گاڑیاں آپ کے زیر استعمال رہیں؟ بعض گاڑیاں اکثر اس وقت زیر استعمال رہیں جب آپ وزیراعظم نہیں تھے تو نواز شریف نے کہا کہ یہ میرا کام نہیں، یہ کیبنٹ ڈویژن یا متعلقہ اداروں کا کام تھا۔

    خیال رہے توشہ خانہ میں بدعنوانیوں کے سلسلے میں اور توشہ خانہ میں گاڑیوں، قیمتی تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق بڑے پیمانے پر نیب تحقیقات کررہاہے، سابق صدر آصف زرداری بھی اس کیس میں نامزد ہیں۔

    یاد رہے احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس میں نیب کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے پوچھ گچھ کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت میں تفتیشی افسر نے بتایا 3 گاڑیاں زرداری جبکہ ایک گاڑی نواز شریف کے پاس ہے، گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے دیں، 4 لاکھ تک مالیت کی اشیا جو بطور تحفہ ملی وہ پاس رکھ سکتےہیں جبکہ 4 لاکھ سے زائد مالیت سمیت اورگاڑیاں بھی نہیں رکھ سکتے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا سیکرٹری غیاث الدین نےسمری بھجوائی تھی، تحفےمیں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے، گاڑیاں کابینہ کوچلی جاتی ہیں ، نواز شریف والی گاڑی کی مالیت 6 لاکھ رکھی گئی۔

    عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا بطور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے مرسڈیز بینز نوازشریف کودی، گاڑی1997میں سعودی عرب نے تحفہ دی تھی، گاڑی کی مالیت کا 20فیصد ادائیگی کے عوض دیاگیا، یہ قانونی نہیں تھا، سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے استدعا کی نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت نے درخواست منظور کرلی تھی اور نیب کو نوازشریف سے بطور ملزم تفتیش کی اجازت دے دی تھی

  • جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب  نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

    اسلام آباد : نیب ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کوگرفتار کرلیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    تٍفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواست مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچی، نیب ٹیم میں ڈائریکٹر نیب شیخ شعیب،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اسد جنجوعہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عدنان بٹ،مصطفیٰ خان اور آصف خان شامل تھے۔

    نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے 3مختلف ٹیمیں روانہ کیں ، نیب کی پہلی ٹیم آصف علی زرداری کے گھر پہنچی جبکہ دوسری ٹیم پارلیمنٹ روانہ ہوئی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی کو نیب کی جانب سے تحریری آگاہ کر دیا گیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری ابھی جاری نہیں ہوئے ، نیب ٹیم وارنٹ ہونے پر صرف آصف زرداری کوگرفتار کرےگی، گرفتاری کیلئے نیب  ٹیم ، آصف زرداری کے وکلا میں بحث جاری ہے ، آصف زرداری کے وکلا کا مطالبہ ہے ہائی کورٹ کےتحریری احکامات دکھائیں۔

    اس موقع پر زرداری ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ پولیس کی مزید نفری پہنچی تھی ، سخت سیکیورٹی کے باعث زرداری ہاؤس آنے والے راستے بھی بند کردیئے گئے۔

    نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد نیب ٹیم آصف زرداری کولیکر زرداری ہاؤس سے روانہ ہوگئی۔

    آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


    گرفتاری کےلیے بکتر بند اور خصوصی انتظامات کیےگئے ہیں، گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائےگا اور آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

      گرفتاری کے بعد آصف زرداری کامیڈیکل کیاجائے گا


    ذرائع کا کہنا تھا نیب حراست میں آنے کے بعد آصف زرداری کا میڈیکل کیاجائے گا، آصف زرداری کے میڈیکل کیلئےتیاریاں مکمل کرلیں ہیں ، نیب نے پمز  اسپتال کو آصف زرداری کے میڈیکل کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے ، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ تیار کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاری کیلئے آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اسلام آبادہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

    خیال رہے نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف رزداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔

    آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

  • چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مائیں، بہنیں، اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، چادر اور چار دیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نیب ٹیم کی جانب سے شہبازشریف کی صاحبزادی کو نوٹس دینے کیلئے ان کے گھر جانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ کریں، بہادر لوگ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ آج نیب کی ٹیم نوٹس کی وصولی کے لیے شبہاز شریف کی بیٹی کے گھر پہنچی تھی، البتہ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے بیان کے بعد صورت حال گمبھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب ٹیم کی آمد، اہلیہ اور بیٹیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  الزام عائد کیا کہ نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی صاحب زادی کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔

    جواب میں نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراطلاعات نے میڈیا سے غلط بیانی کی، شہباز شریف کی بیٹی کے گھرچھاپہ نہیں مارا گیا نیب ٹیم نوٹس وصول کرانے گئی تھی۔

  • حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے کا عدالتی حکم، نیب ٹیم واپس روانہ

    حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے کا عدالتی حکم، نیب ٹیم واپس روانہ

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری روکنے پر نیب ٹیم 96 ایچ ماڈل ٹاؤن سے واپس روانہ ہوگئی ، عدالت نے کہا حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے، حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پیر کو سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم آج دوسرے روز قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے شہبازشریف کی رہائش گاہ 96ایچ پہنچی تھی ، نیب ٹیم نے رہائش گاہ کامحاصرہ کر لیا اور اندر جانے کی کوشش کی ، ٹیم کے ہمراہ پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازاورشہبازشریف گھرمیں موجودہیں، گھر کےگارڈز کی جانب سے نیب ٹیم کو مزاحمت کا سامنا ہے اور اندرجانے سے روکا جارہا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو آج ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

    نیب ٹیم کے شہباز شریف کے سیکرٹری عطاتارڑ سےمذاکرات


    نیب ٹیم کے شہباز شریف کے سیکرٹری عطاتارڑ سےمذاکرات جاری ہے، عطاتارڑ کا کہنا ہے اندر سے جو حکم ملے گا اس پر عمل کروں گا، نیب ریاستی دہشت گردی کررہی ہے۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے ہائی کورٹ کے آرڈر موجودہیں حمزہ شہبازگرفتاری نہیں دیں گے۔

    ہم آج حمزہ شہبازکوگرفتارکیےبغیر نہیں جائیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب چوہدری اصغر

    ڈپٹی ڈائریکٹرنیب چوہدری اصغر نے کہا ہمارے پاس گرفتاری کےوارنٹ ہیں، ہم آج حمزہ شہباز کوگرفتار کیے بغیر نہیں جائیں گے، گھر میں داخل نہیں ہوں گے، حمزہ شہباز ہمارے ساتھ تعاون کریں اور باہر آئیں ،دیواروں کے پیچھے نہ چھپیں۔

    چوہدری اصغر  کا کہنا تھا سپریم کورٹ نےحالیہ فیصلےمیں گرفتاری کااختیاردیاہے، آپ گھرکی بیسمنٹ میں نہ چھپیں،لیڈرہیں باہرآجائیں، حمزہ شہباز کے وارنٹ ہیں گرفتاری کےبغیرنہیں جاسکتے۔ْ

    حمزہ شہبازباہرنہ آئےتوگرفتاری کےلیےقدم اٹھائیں گے،نیب حکام


    ذرائع کا کہنا ہے نیب حکام نے سیڑھی منگوالی ہے،حمزہ شہبازباہر نہ آئےتوگرفتاری کے لیے قدم اٹھائیں گے، قانون پر عمل کرنا ہوگا قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئےرینجرزطلب


    نیب حکام نےحمزہ شہبازکی گرفتاری کے لئے رینجرز کو طلب کیا تھا ، جس کے بعد  نیب کی مدد کیلئے رینجرز ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہیں۔

    حمزہ شہبازکی رہائش گاہ کےباہرن لیگی کارکنان کےنعرے


    حمزہ شہبازکی رہائش گاہ کےباہرن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے ، کارکنان نے رہائش گاہ کےسامنےکھڑے ہوکر دیوار بنادی ہے اور  پولیس کوہٹانےکی کوشش کررہے ہیں جبکہ  شدید نعرے کا سلسلہ جاری ہے، کارکنان کا کہناہےکسی صورت حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔

    پولیس کی مزیدنفری کو 96ایچ ماڈل ٹاؤن طلب کرلیا گیا ہے جبکہ  فائربریگیڈاورایمبولینس بھی منگوالی گئی۔

    ن لیگ کےکارکنوں اورپولیس کےدرمیان جھڑپ کا سلسلہ بھی جار ی ہے، پولیس نے96ایچ کی جانب آنےوالےکارکنوں کوروکا تو روکےجانےپرن لیگی کارکنان کی پولیس اہلکاروں سےہاتھاپائی کی، پولیس اہلکاروں کودھکے اور رکاوٹیں ہٹادیں۔

    ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، نیب لاہور


    نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا حمزہ شہباز کی گرفتاری قانونی اقدام ہے سیاست کی نذرنہ کیا جائے، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے گرفتاری کےوارنٹ قانون کےمطابق اورہرلحاظ سےقابل عمل ہیں ، کارکن اورگارڈ سیاسی رہنماؤں کی آشیربادپرماحول خراب کررہےہیں، ن لیگی کارکن اورگارڈ کارسرکار میں مداخلت کے مرتکب ہورہے ہیں، وارنٹ پر عمل اور سیکیورٹی کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئےگرفتاری دے دیں۔

    احتساب عدالت کا نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم


    احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ پرمن وعن عمل کاحکم دیتے ہوئے کہا ملزم کی گرفتاری پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہوکرکی جائے اور غیرضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیاجائے۔

    لاہورہائی کورٹ نےپیرتک حمزہ شہبازکی گرفتاری روک دی


    لاہورہائی کورٹ نےنیب کو پیرتک حمزہ شہبازکی گرفتاری روک دیا اور کہا حمزہ شہبازکو8اپریل تک گرفتارنہ کیاجائے، حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پیر کو سماعت ہوگی۔

    بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد نیب حکام 96 ایچ ماڈل ٹاؤن سے واپس روانہ ہوگئی، کارکنان نےڈپٹی ڈائریکٹرنیب کی گاڑی کوگھیرلیاتھا، تاہم پولیس کی جانب سےکارکنان کو پیچھے ہٹایا گیا۔

    یاد رہےگذشتہ روز لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سوا گھنٹے کے قریب ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی مزاحمت کے بعد ٹیم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چھاپہ مارا گیا۔

    مزید پڑھیں : گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

    نیب حکام حمزہ شہباز کی گرفتاری کا وارنٹ بھی ساتھ لیکر آئے، تاہم انھیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ایک اہلکار کے کپڑے بھی پھاڑے دیئے گئے اور ٹیم کو روکنے کیلئےحمزہ شہبازکی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر لیگی رہنماؤں اورکارکنوں نے دھرنابھی دیا۔

    ڈی جی نیب لاہورنےصورتحال سےچیئرمین نیب کوآگاہ کیا، صورتحال کے پیش نظر مشاورت کےبعدگرفتاری کافیصلہ ملتوی کردیاگیا تھا۔

    نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں  کو دھمکیاں دی۔

  • اسلام آباد : نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ایئر پورٹ روانہ

    اسلام آباد : نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم ایئر پورٹ روانہ

    اسلام آباد : نوازشریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کی سربراہی میں نیب ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ کردی گئی، طیارے کو اسلام آباد لینڈ کیے جانے کا امکان ہے،  مجرمان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز نجی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، دونوں شخصیات کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد میں بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ  کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے نجی ایئر لاائن کے طیارے کو لاہور کے بجا ئے اسلام آباد  میں اتارا جائے گا۔

    نیب ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ کردی گئی، نیب ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب عالم کررہے ہیں، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل انور، آصف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبیٰ خان، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ارفہ ٹیم میں شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نوازشریف اور مریم نواز کےطبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل روانہ ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ پولی کلینک اسپتال کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بورڈ اڈیالہ جیل میں نوازشریف اورمریم نوازکاطبی معائنہ کرےگا، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف خصوصی میڈیکل بورڈ کےچیئرمین ہوں گے۔

    شعبہ نیفرالوجی، میڈیسن، امراض قلب کے ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ کاحصہ ہیں جن میں ڈاکٹرحامد اقبال، ڈاکٹر امتیازاحمد، ڈاکٹرعاصمہ کیانی ودیگر شامل ہیں۔

    خصوصی میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا ہے، بورڈ جدید طبی آلات اورایمبولینس کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہو گیا، بورڈ نوازشریف، مریم نوازکے طبی معائنے پرمشتمل رپورٹ نیب کو دےگا، میڈیکل بورڈ رپورٹ کے بعد نواز شریف، مریم نواز کو جیل منتقل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے سامنے ہیلی پیڈ کےاطراف پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے، ہیلی پیڈ سے اڈیالہ جیل کے روٹ کی سیکیورٹی رینجرز نےسنبھال لی،جیل ذرائع کے مطابق ہیلی پیڈ اور اس کے اطراف رینجرز کے تازہ دم دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نوازشریف اور مریم نوازکو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لینے کا امکان

    نوازشریف اور مریم نوازکو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لینے کا امکان

    اسلام آباد : نیب ٹیم کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لئے جانے کا امکان ہے، دونوں کو وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد تحویل میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی 3 رکنی خصوصی ٹیم ابوظہبی پہنچ گئی، نیب کی ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لے گی، دونوں کو وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد تحویل میں لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹین ابوظہبی میں پاکستانی سفیرسےمعاونت کی درخواست کرے گی اور نواز شریف اور مریم نواز کو تحویل میں لے کر پاکستان اسی پرواز سے لائے گی۔

    طیارے کے لاہور پہنچتے ہی نیب کی سولہ رکنی ٹیم نواز اور مریم نواز کا امیگریشن خود کرائے گی اور ہوائی اڈے پر ہی گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا، تاہم نواز شریف اور مریم نواز کو بلوچستان کی مچھ جیل سمیت کسی اور جیل میں بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

    نیب ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹرامجد علی اولکھ کریں گے جبکہ مریم نوازکو نیب ٹیم میں شامل خواتین افسران حفضہ شیخ اور حاجرہ فرخ سعید گرفتار کریں گی، ٹیم میں شامل دیگرافسران میں چوہدری اصغر، اللہ رکھا سلطان ، نذیر احمد رضا اور کیس کے تفتیشی افسر عمران ڈوگر بھی نیب ٹیم میں شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف اور مریم نواز لندن سے ابوظہبی پہنچ گئے


    لاہورایئرپورٹ پر نیب کی ٹیم کے ہمراہ پولیس، انٹیلی جنس اداروں کے افسران بھی ائیرپورٹ پر موجود ہوں گے۔

    نیب حکام کے مطابق لاہورایئرپورٹ پر دو ہیلی کاپٹر پہنچا دیے گئے ہیں، نیب کی دوٹیمیں لاہور ایئرپورٹ اور دو ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی۔

    ذرائع کے کا کہنا ہے اڈیالہ جیل کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ہیلی پیڈ بھی مرمت کے بعد فعال کردیا گیا ہے اور جیل کے باہر بھی پولیس الرٹ ہے۔

    خیال رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کی پروازای وائی 18 کے زریعے لندن سےابوظہبی پہنچ گئے ہیں ، وہاں 7 گھنٹے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے جبکہ نوازشریف اور مریم نواز کا طیارہ آج شام سوا چھے بجے لاہور ائیرپورٹ پر اترے گا۔


    مزید پڑھیں :  جیل کو سامنے دیکھتے ہوئے بیٹی کے ساتھ وطن واپس جارہا ہوں، نواز شریف


     یاد رہے کہ دو روز قبل ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھا کہ جیل کی کوٹھری سامنے دیکھتے ہوئے پاکستان واپس جارہا ہوں۔

    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے میں نواز شریف کو دس سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    جس کے بعد میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل

    دو بڑے مجرموں کی واپسی، نیب نے گرفتاری کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، ٹیم تشکیل

    لاہور : ایون فیلڈ ریفرنس کے مرکزی مجرموں نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر نیب نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم میں نیب کےنو افسران سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کی حکمت عملی اور تیاریاں مکمل کر لیں، بڑی کرپشن کے بڑے مجرموں کی گرفتاری کیلئے نیب نے ٹیم تشکیل دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی16رکنی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر امجد علی اولکھ کریں گے، ٹیم میں نیب کے نو افسران سمیت دیگر پولیس افسران شامل ہونگے، نیب ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کرے گی۔

    مجرمان کی اسلام آباد منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ جج احتساب عدالت کو 13 جولائی بروز جمعہ اڈیالہ جیل پہنچنے کیلئے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی خود نگرانی کریں گے، ذرائع کے مطابق نیب دفترمیں سیکیورٹی اہلکاروں کوالرٹ رہنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس کے علاوہ نیب افسران کوبھی13جولائی کو نیب آفس میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    نگراں وزیر داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں بڑی تعداد میں کنٹینر منگوالیے گئے ہیں، لیگی کارکنوں نے گڑبڑ کی تو رینجرز ایکشن میں آئے گی۔

    دوسری جانب ن لیگ نے بھی اپنے قائد کے استقبال کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پوری قوم نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے گھروں سے باہر نکلے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نیب ٹیم شریف خاندان کیخلاف مزیدثبوت اکھٹے کرنے کیلئے لندن پہنچ گئی

    نیب ٹیم شریف خاندان کیخلاف مزیدثبوت اکھٹے کرنے کیلئے لندن پہنچ گئی

    اسلام آباد : شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے معاملہ پر نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کا معاملہ نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم لندن پہنچ گئی، تحقیقاتی ٹیم ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کی جانب سے کرپشن ریفرنسز سے متعلق مزیدثبوت جمع کیے جائیں گے، نیب افسر لندن فلیٹس اور فلیگ شپ کمپنیز کے حوالے سے دستاویزات تلاش کریں گے۔

    جس کے بعد نئے ثبوت ثبوتوں کی بنیاد پر احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔

    نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقات کرے گی۔

    اس سے قبل نیب کی ٹیم نے دبئی، سعودی عرب اور لندن سے شریف خاندان کے خلاف مزید تصدیق شدہ دستاویزات حاصل کرلیں جن میں یو اے ای حکومت نے گلف اسٹیل فروخت کرنے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نیب کو شریف خاندان کے غیر قانونی اثاثوں کی تصدیق شدہ دستاویزات حاصل


    یاد رہے کہ احتساب عدالت شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کے بیٹوں حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاتی کئے ہوئے ہیں ۔

    خیال رہے پاناما کیس میں نیب کو بھیجے گئے ریفرنسسز کی سماعت جاری ہے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر پیش ہو چکے ہیں جب کہ حسین و حسن نواز تاحال لندن میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ اسی روز عزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں بھی نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث اس سے اگلے روز 20 اکتوبر کو  فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی نامزد ملزم نواز شریف پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مائزہ حمید اور ماروی میمن کیپٹن صفدر کو گرفتارکرنے والی نیب کی گاڑی پرحملہ کرنے والوں میں شامل

    مائزہ حمید اور ماروی میمن کیپٹن صفدر کو گرفتارکرنے والی نیب کی گاڑی پرحملہ کرنے والوں میں شامل

    اسلام آباد : ن لیگ کی حکومت میں لیگی کارکنان نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں، عدالتی حکم پر کیپٹن صفدر کوگرفتارکرنے والی نیب کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، نیب کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں میں ملک نور، مائزہ حمید اورماروی میمن نمایاں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی حکومت میں صفوں میں چھپے بیٹھے گلوبٹ ایک ایک کرکے بےنقاب ہورہے ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ن لیگ کے وزرا اور کارکنان نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرکے لے جانے والی نیب کی گاڑی پر دھاوا بول دیا ،کارکنان نے گاڑی پر مکے اور لاتیں برسائیں اور گاڑی کے آگے لیٹ کر عدالتی حکم پر کی جانے والی کارروائی میں مداخلت بھی کی۔

    مسلم لیگ ن کے کارکن ملک نور نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر خوب ہلڑبازی کا مظاہرہ کیا، یہ وہی ملک نور ہے، جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اور انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔


    مزید پڑھیں :  کیپٹن (ر) صفدرکو وطن واپسی پرگرفتارکرلیا گیا


    مائزہ حمید اور ماروی میمن نے بھی نیب کی گاڑی کے سامنے کھڑی ہوکرقانونی کارروائی میں مداخلت کی مرتکب ہوئیں۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کے داماد اورمریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو وطن واپسی پر گرفتارکرلیا تھا ، مریم نواز اور ان کے شوہر لندن سے وطن واپس آئے تھے۔

    زرائع کے مطابق نیب عدالت نے گزشتہ پیر کو کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، جس پر احتساب عدالت کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، جس پر گرفتاری کے لیے عدالتی احکامات پرفوری عمل کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کا چھاپہ: ارب پتی پولیس کانسٹیبل باپ سمیت گرفتار

    نیب کا چھاپہ: ارب پتی پولیس کانسٹیبل باپ سمیت گرفتار

    حیدرآباد : کرپشن میں ملوث ارب پتی باپ بیٹا حیدرآباد سے گرفتار ہوگئے۔ نیب نے لطیف آباد میں حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ مار کر پاکستانی اورغیر ملکی کرنسی کی صورت میں کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں چھاپہ مار کر دو ملزمان باپ بیٹے کو حراست میں لے لیا، حُلیے سے انتہائی سادہ نظر آنے والے  دونوں ملزمان کوئی عام چور نہیں بلکہ ارب پتی پولیس والے ہیں۔

    نیب نے  پولیس کانسٹیبل کے گھر چھاپہ مارا تو جیسے خزانے کے انبار لگ گئے، نیب کے مطابق حاضرسروس پولیس کانسٹیبل عارف اوربرطرف والد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گھر سے کروڑوں روپے ، بیش قیمت گاڑیان اور جائیداد کے کاغذات برآمد ہوئے ترجمان نیب کے مطابق گھراوردفاتر سے اڑتیس لاکھ روپے کیش بارہ لاکھ کے پرائز بانڈ، دو کروڑ کی ایرانی کرنسی، سعودی ریال اور یو اے ای درہم بر آمد ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ انتالیس تولے سونا، دس مختلف ماڈلز کی گاڑیاں، بیس بینک اکاؤنٹس کے دستاویزات شادی ہالز اور مختلف پلاٹس کے کاغذات بھی ملے ہیں۔

    نیب کے مطابق ملزم محمد یوسف کو کرپشن کے الزام پر پولیس سے برطرف کیا گیا تھا جبکہ  ملزم کا ببیٹا عارف اس وقت بھی محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے۔