Tag: NAB

  • نیب کی شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع

    نیب کی شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی، نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انویسٹی گیشن کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب لاہور ریفرنس دائرکرنےکی سمری نیب ہیڈکوارٹربھجوائےگا اور نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف 9 جون کو پیش ہوتے ہیں تو بیان رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    یاد رہے نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو9جون کوطلب کرتے ہوئے تمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

    شہباز شریف سےاہلخانہ کودیے گئےتحائف کےتفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون 180 ایچ کس حیثیت میں اورکتنےعرصے وزیر اعلی کیمپ آفس رہا ،کیمپ آفس پراٹھنےوالےاخراجات کس مدمیں ادا کیے گئے۔

    نیب نے شہباز شریف اور اہلخانہ سےبیرون ممالک سےآنے والے رقوم کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور نصرت شہباز کوقصور کے قریب دی گئی اراضی کی تفصیل فراہم کریں۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا

    لاہور : ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 9 جون کو دوبارہ طلب کرلیا اورتمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو9جون کوطلب کرلیا اور تمام مطلوبہ ریکارڈ ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کردی، شہباز شریف کو پانچویں مرتبہ کوطلب کیا گیا ہے، جس میں وہ صرف ایک مرتبہ نیب میں پیش ہوئے۔

    شہباز شریف سےاہلخانہ کودیے گئےتحائف کےتفصیلات طلب کی گئی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ ماڈل ٹاون 180 ایچ کس حیثیت میں اورکتنےعرصے وزیر اعلی کیمپ آفس رہا ،کیمپ آفس پراٹھنےوالےاخراجات کس مدمیں ادا کیے گئے۔

    نیب نے شہباز شریف اور اہلخانہ سےبیرون ممالک سےآنے والے رقوم کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور نصرت شہباز کوقصور کے قریب دی گئی اراضی کی تفصیل فراہم کریں۔

    خیال رہے نیب شہباز شریف کےخلاف اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور عدم تعاون پرنیب شہباز شریف کووارننگ لیٹربھی جاری کر چکاہے جبکہ شہباز شریف نے کورونا خدشات کے باعث پیش ہونے سےمعذرت کی تھی۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت17 جون منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

  • وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    راولپنڈی : نیب راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کل  طلب کر لیا، مراد علی شاہ پرسولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے لیےبھی خطرے کی گھنٹی بج گئی، نیب راولپنڈی نےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا، مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹ اورسولر لائیٹس کیس میں کل طلب کیا گیا ہے۔

    مراد علی شاہ سے نیب کی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی ، کل 11بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں مرادعلی شاہ کوبلایا گیا ہے،ان کو تیسری بارطلب کیا گیا ہے،ایک بار پیش ہو چکےہیں ، وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹیس کیس میں غیرقانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی پیشی پر سیکورٹی مانگ لی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    یاد رہے 17 ستمبر 2019 میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے، نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا تھا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا تھا۔

    اس سے قبل 25 مارچ 2019 میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب اسلام آباد نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلب کیا تھا۔ جہاں انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، نیب نے مراد علی شاہ سے ٹھٹھہ، دادو شوگرملز کیس میں پوچھ گچھ کی تھی۔

  • نیب نے آصف زرداری کے اعتراضات پر جواب جمع کرانے کیلیے مہلت مانگ لی

    نیب نے آصف زرداری کے اعتراضات پر جواب جمع کرانے کیلیے مہلت مانگ لی

    اسلام آباد : نیب نےآصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر ضبط کرنے کیخلاف دائراعتراضات پر جواب جمع کرانےکےلیے مہلت مانگ لی، عدالت نے 21مئی تک تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر ضبط کرنے کیخلاف دائراعتراضات پرسماعت ہوئی، جج محمد بشیر نےآصف علی زرداری کی درخواست کی سماعت کی۔

    نیب نےآصف زرداری کےاعتراضات پرجواب جمع کرانےکےلیےمہلت مانگ لی، جس پر احتساب عدالت نے نیب کو21مئی تک تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کردی، بعد ازاں جج محمدبشیر نےکیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کردی۔

    نیب نےآصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں مکان نمبر ایف32کوضبط کیاتھا،نیب نے مؤقف میں کہا کہ آصف زرداری نےگھر2014میں خریدا،ادائیگی میں کرپشن کاپیسہ استعمال ہوا، گھرکی قیمت منی لانڈرنگ میں استعمال جوائنٹ اکاؤنٹ سےاداکی گئی۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نےآصف زرداری کواعتراضات دائر کرنے کی اجازت دی تھی اور آصف زرداری نے گھرضبطی کیخلاف فاروق نائیک کے ذریعےاعتراضات دائرکئے۔

  • ڈپٹی ڈائریکٹر نیب  کورونا وائرس کا شکار

    ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کورونا وائرس کا شکار

    اسلام آباد: ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد بلال میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، محمدبلال نیب کوئٹہ میں تعینات ہیں، جس کے بعد نیب کوئٹہ کے افسران و ملازمین کا کوروناٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا ، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب محمدبلال کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا ، 32 سالہ محمدبلال نیب کوئٹہ میں تعینات ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر میں کورونا کی تصدیق کے بعد نیب کوئٹہ کےافسران و ملازمین کاکوروناٹیسٹ کرانےکافیصلہ کیا ہے، نیب کوئٹہ کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر افسران کی فیملیز کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیب سکھر کے تمام عملے کےبھی مرحلہ وار ٹیسٹ کرائےجائیں گے۔

    خیال رہے کوروناوائرس کےباعث 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں مزید 28 افرادزندگی کی جنگ ہارگئے، جس کے بعدملک میں وائرس سےاموات کی تعداد 667 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں اس وقت 22 ہزار 729 مریض زیرعلاج ہے جبکہ کیسزکی تعداد 30 ہزار941 ہے، مجموعی طور پر ابتک 2 لاکھ 94 ہزار آٹھ سو چورانوے ٹیسٹ کیے گئے اور صحتیاب مریضوں کی تعداد 8 ہزار 212 ہے۔

  • نیب نے وزیر آئی ٹی سندھ کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں

    نیب نے وزیر آئی ٹی سندھ کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں

    کراچی: آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر سندھ کابینہ کے ایک اور وزیر نیب کے ریڈار پر آ گئے ہیں، نیب نے صوبائی وزیر آئی ٹی سندھ تیمور تالپور کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈی سی عمر کوٹ سے نواب محمد تیمور تالپور سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، اس سلسلے میں نیب کراچی نے ڈپٹی کمشنر کو کل 6 مئی کو ثبوت اور ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔

    نیب کی جانب سے عمر کوٹ میں سال 2000 سے تعینات ڈپٹی کمشنرز کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے، تعلقہ کنری کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

    نیب نے سال 2000 اور 2008 میں وفاق کے تعاون سے بننے والی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ذرایع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سے تعلقہ سمارو میں اراضی کی خریداری کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

    سندھ حکومت کا 7ارب کی گندم چوری کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

    ادھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کو نیب نے آج سکھر آفس میں طلب کر رکھا ہے، ذرایع نیب کے مطابق اویس قادر شاہ سمیت گھر کے 5 افراد کو آج طلب کیا گیا ہے، ان سے بینک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت میں پی پی رہنما خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔

  • نیب نے شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

    نیب نے شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں نیب نے شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل دن 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

    دونوں مرتبہ ن لیگی رہنما نے اپنے نمایندے کے ذریعے جوابات جمع کرائے تھے، تاہم ذرایع کا کہنا ہے کہ نیب شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جوابات سے مطمئن نہیں۔

    شہباز شریف نے تعاون نہیں کیا تو نیب قانونی راستہ اپنائے گا: اعلامیہ

    نیب نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ شہباز شریف قانون کے مطابق خود پیش ہوں اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اور اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔

    واضح رہے کہ 22 اپریل کو طلبی پر قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنبیہی پیغام جاری کر کے کہا تھا کہ اگر انھوں نے تعاون نہیں کیا تو ان کے خلاف نیب قانونی راستہ اپنائے گا۔ اس سے قبل 17 اپریل کو بھی انھیں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ کرونا وائرس کا عذر کر کے پیش نہیں ہوئے، نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر مکمل حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔

  • آٹا ،چینی اسکینڈل کی تحقیقات ، نیب کا بڑا فیصلہ

    آٹا ،چینی اسکینڈل کی تحقیقات ، نیب کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے آٹا ،چینی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی سربراہی کریں گے، ٹیم ایف آئی رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے آٹا ،چینی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ، نیب راولپنڈی موجودہ اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا۔

    ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جائےگی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کرے گی۔

    تحقیقاتی ٹیم ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ کرداروں کو طلب بھی کر سکتی ہے اور ایف آئی اےرپورٹ کی روشنی میں متعلقہ کرداروں سے ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دیتے ہوئے گندم،چینی کی مبینہ اسمگلنگ اور سبسڈی کی بھی جامع تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • شہباز شریف نے تعاون نہیں کیا تو نیب قانونی راستہ اپنائے گا: اعلامیہ

    شہباز شریف نے تعاون نہیں کیا تو نیب قانونی راستہ اپنائے گا: اعلامیہ

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنبیہی پیغام جاری کیا ہے کہ اگر انھوں نے تعاون نہیں کیا تو ان کے خلاف نیب قانونی راستہ اپنائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آج طلب کر لیا ہے، اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیے میں نیب نے کہا ہے کہ عدم تعاون کی بنا پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 17 اپریل کو طلب کیا گیا لیکن وہ کرونا وائرس کا عذر کر کے پیش نہیں ہوئے، آج دوپہر 12 بجے انھیں دوبارہ طلب کیا جا رہا ہے، شہباز شریف آج نیب آفس میں پیش ہوں، پیشی کے موقع پر مکمل حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔

    پاکستان میں کو وِڈ نائنٹین کے کیسز 9749 ہو گئے، 209 مریض جاں بحق

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف کے طلب کیے جانے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اور شہباز شریف پاکستان آ کر نیب کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، نیب شہباز شریف کی صحت کی ذمہ داری اٹھا لے تو وہ پیش ہو جائیں گے۔ انھوں نے اس سے قبل یہ بھی کہا کہ شہباز شریف سے 22 اپریل (آج) کو جو تفتیش کرنی ہے وہ کیمرہ لگا کر عوام کو دکھائی جائے۔

    گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ وہ خاندان ہے جس نے بیماری کو بھی بیچا، شہباز شریف گرفتاری سے بچنے کے لیے بہانے کر رہے ہیں، انھیں کسی دن افطاری کرتے ہوئے پکڑا جائے گا۔

  • نیب کی شہباز شریف کو وارننگ

    نیب کی شہباز شریف کو وارننگ

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شہباز شریف کو وارننگ جاری کردی اور کہا اگر وہ 22 اپریل کو پیش نہ ہوئے تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا،اپوزیشن لیڈر کو آمدن سے زائداثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کررکھا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پیشی کے نوٹس کے بعد تنبیہ کا بیان بھی جاری کردیا، گزشتہ روز شہباز شریف  کو 22اپریل کو پیش ہونے کیلئے نوٹس بھجوایا تھا۔

    نیب کا کہنا ہے کہ کہ 22 اپریل کوشہباز شریف پیش نہ ہوئے توقانون اپنا راستہ اپنائےگا ، شہبازشریف کو نوٹس آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں بھجوایا گیا ، کوروناوائرس سےبچاؤ کیلئے نیب میں تمام حفاظتی انتظامات ہیں۔

    شہباز شریف کی طلبی کے حوالے سے نیب نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو امدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 17اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف کرونا وبا کا عزر پیش کر کے نیب میں پیش نہیں ہوئے، نیب نے انہیں 22 اپریل کو بارہ بجے دوبارہ طلب کیا ہے، شہباز شریف کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پیشی کے موقع پر مکمل خفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔

    نیب لاہور نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا ہے، اثاثہ جات انکوائری حتمی مراحل میں ہے ، شہباز شریف سے انکوائری کرنا ضروری ہے، شہباز شریف 17 اپریل کو پیش نہیں ہوئے انہیں 22 اپریل کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    شہباز شریف کی پیشی پر سماجی فاصلوں سے متعلق جاری ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے،ادارے کے ساتھ عدم تعاون کی صورت پر نیب قانونی راستہ اپنانے پر حق بجانب ہوگا۔