Tag: NAB

  • نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوادیا

    لاہور : نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا دیا، چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نےشہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا، نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں مین انے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

    گزشتہ روز چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کوجاری طلبی کے نوٹسز منسوخ کردیئے

    یاد رہے 13 اپریل کو نیب نے اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہباز شریف کے پورے خاندان کو بیان کیلئے طلب کیا تھا۔

    نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جبکہ اثاثہ جات کیس میں 18 اپریل کو رابعہ شریف اور 19 اپریل کو جویریہ شریف کو بھی طلب کیا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔

  • چیئرمین نیب آج نیب لاہورآفس کا دورہ کریں گے

    چیئرمین نیب آج نیب لاہورآفس کا دورہ کریں گے

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال آج نیب لاہور آفس کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ میگا کرپشن مقدمات پر پیشرفت کا جائرہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال آج نیب لاہور آفس کے دورے کے دوران انویسٹی گیشنز،میگا کرپشن مقدمات پرپیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب حمزہ شہبازکے الزامات، تحقیقات پراثراندازہونے کا جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی خواتین کو نیب میں پیشی کی بجائے سوال نامہ بھجوانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 3 روز قبل پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

    حمزہ شہباز نیب دفتر میں پیش، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق پوچھ گچھ

    نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات سے متعلق سوالات کیے تھے، حمزہ شہبازسے 2 گھنٹے 45 منٹ تک تفتیش کی گئی تھی۔

    حمزہ شہباز نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مالی معاملات سلمان شہباز دیکھتے ہیں، میں صرف سیاسی معاملات دیکھتا ہوں، جس کے بعد حمزہ شہبازسوالات کے جوابات ریکارڈ کراکے نیب دفتر سے روانہ ہوگئے تھے۔

  • نیب اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

    نیب اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیب پر برس پڑے، نیب کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے اعلامیہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے. انھوں نے کہا کہ فضول بیانات کے بجائے کام پرتوجہ دے.

    انھوں نے کہا کہ ضمانت دینا نیب کا اختیار نہیں تو مداخلت کیسے ہوئی، نیب پیچیدہ مقدمے کہاں سے حل کرے گا.

    یاد رہے کہ آج صبح فواد چوہدری نے کہا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو  ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔

    مزید پڑھیں: کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

    بعد ازاں نیب نے اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کاجائزہ لیا جائے گا. یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فواد چوہدری کے بیانات نیب پر اثرانداز کی کوشش تو نہیں.

    اعلامیہ کے مطابق بیانات کے جائزے کے بعد ضرورت پڑی تو کارروائی کی جاسکتی ہے، نیب انسداد بدعنوانی اور ملک سے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی کا ادارہ ہے

  • شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب ٹیم کی آمد، اہلیہ اور بیٹیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب ٹیم کی آمد، اہلیہ اور بیٹیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی کے گھر منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس پہنچا دیا.

    تفصیلات کے مطابق آج نیب  ٹیم کی نوٹس کی وصولی کے لیے شبہاز شریف کی بیٹی کے گھر آمد ہوئی، البتہ ترجمان ن لیگ، مریم اورنگزیب کے بیان کے بعد صورت حال گمبھیر ہوگئی.

    مریم اورنگزیب کا موقف


    مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی صاحب زادی کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔

    مریم اورنگزیب کی جانب سے اس کارروائی کو چھاپے قرار دیتے ہوئے قابل مذمت اور تشویش کا باعث قرار دیا گیا.

    نیب کا موقف


    البتہ نیب نے موقف اختیار ہے کہ سابق وزیراطلاعات نے میڈیا سے غلط بیانی کی،  شہباز شریف کی بیٹی کے گھرچھاپہ نہیں مارا، نوٹس وصول کرانے گئے تھے.

    نیب کے مطابق طلبی کا نوٹس ذاتی طورپر جاکر وصول کرایا جاتا ہے، پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے ساتھ تھی، مخصوص عناصرنیب کو بدنام کرنے کے لئے من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں.

    خیال رہے نیب نے آج شہباز شریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کرتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

  • کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

    کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے پی ٹی آئی رہنما علیم خان پرنیب سے متعلق بیان پر ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے.

    نیب اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کاجائزہ لیا جائے گا. یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فواد چوہدری کے بیانات نیب پر اثرانداز کی کوشش تو نہیں.

    اعلامیہ کے مطابق بیانات کے جائزے کے بعد ضرورت پڑی تو کارروائی کی جاسکتی ہے، نیب انسداد بدعنوانی اور ملک سے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی کا ادارہ ہے.

    مزید پڑھیں: فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے: فواد چوہدری

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں، نیب نےاپنےعمل سے ثابت بھی کیا کہ کسی سے کوئی تعلق نہیں.

    نیب کے اعلامیہ کے مطابق نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف پاکستان سے ہے، نیب نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دینے کو ترجیح دی.

    یاد رہے کہ آج صبح فواد چوہدری نے کہا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔

  • آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت پرنیب کونوٹس جاری ،24اپریل تک جواب طلب

    آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت پرنیب کونوٹس جاری ،24اپریل تک جواب طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس اپریل کوجواب طلب کرلیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے موقف اختیارکیا ہےکہ نیب اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ انکوائری ختم کرواکر ضمانت پررہائی کاحکم دیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں گرفتار آغاسراج درانی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

    آغا سراج نےگرفتاری کوچیلنج اورضمانت کےلیےعدالت سےرجوع کیا تھا اور درخواست میں چیئرمین نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔

    اسپیکرسندھ اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے 18فروری کوکال اپ نوٹس جاری کرکے 25فروری کوطلب کیاگیا، میں شیڈول بناکر 19فروری کواسلام آبادگیا تو 19 فروری کوچیئرمین نیب نے وارنٹ جاری کردیے اور 20فروری کواسلام آباد سےگرفتارکیاگیا۔

    آغاسراج درانی کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کا طریقہ کار قانون کے برخلاف تھا، مجھے سیاسی انتقام کی خاطرگرفتار کیاگیا، گھر پر چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا نیب اب تک میرےخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا اور استدعا کی نیب ریمانڈلے رہا ہے مگرجوازاب تک پیش نہیں کرسکا، گرفتاری کے طریقہ کار کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور میرے خلاف انکوائری کو ختم اور ضمانت پر رہا کیاجائے۔

  • نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا

    نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا

    اسلام آباد : نیب نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا کردی اور سابق  صدر کی درخواست پر جواب جمع کرادیا، جس میں کہا جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہے، آصف زرداری متازعہ ہیں، ریلیف کے مستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپناجواب اسلام آبادہائی کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا آصف زرداری متنازعہ ہے اور وہ ریلیف کےمستحق نہیں۔

    نیب رپورٹ میں کہا گیا سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق جےآئی ٹی نےرپورٹ تیارکی، جےآئی ٹی کی رپورٹ کی بنیادپرنیب نےکارروائی شروع کی، آصف زرداری کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہورہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیب آرڈیننس کےمطابق آصف زرداری کےخلاف تفتیش جاری ہے، آصف زرداری کی درخواست ضمانت کوہائیکورٹ خارج کردے۔

    نیب نےآصف زرداری کی ہردرخواست کیخلاف ہائیکورٹ میں الگ جواب داخل کرایا، نیب کےپاس آصف زرداری کےخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : عدالت نے نیب کوجواب کے لئے مزید وقت دے دیا

    یاد رہے 10 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپورکو عبوری ضمانت میں انتیس اپریل کی توسیع کی تھی اور نیب کوجواب کے لئے مزید وقت بھی دیا تھا۔

    خیال رہے آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں کہا گیا جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے جبکہ دائر درخواست میں چیرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا تھا۔

  • جعلی اکاؤنٹس اور میگا کرپشن کیسز میں نیب پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف

    جعلی اکاؤنٹس اور میگا کرپشن کیسز میں نیب پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس اور میگا کرپشن کیسز میں نیب پر دباؤ ڈالنے کی منظم کوششوں کا انکشاف ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نیب کے کرپشن کے خلاف متحرک ارکان کے تبادلے اور بڑے مجرموں کا نام ریفرنسز سے نکالنے کے لیے پس پردہ عناصر متحرک ہو گئے۔

    نیب کے کچھ افسران کو ہٹانے کے لئے دباؤبڑھ گیا، کیس میں ریفرنس پرہاتھ ہلکا رکھنے کی سفارشیں بھی آنے لگیں، نیب میں موجود اہم مقدمات سے متعلق رازافشا کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، نیب کے کچھ افسران سیاسی شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اورکرپشن ریفرنسز میں نیب کے شکنجے میں پھنسے بڑے مگرمچھوں نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے.

    ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس اور کرپشن ریفرنسز میں نیب پر دباؤ ڈالاجارہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے میبنہ طور پر گارنٹرز کو استعمال کرنا شروع کر دیا، ن لیگ اور پی پی نے اپنے ادوار میں نوکریوں پر لگائے گئے افراد کو بھی احسانات یاد کرانے شروع کردیے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے303ارب روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کرائے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کی الٹ چیزیں تیار کی جا رہی ہیں، بعض چیزیں حذف کی جا رہی ہیں، تاکہ ملزمان کو کچھ ٹرائل اور کچھ اپیلوں میں سہولت مل سکے۔

    مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ جن کے خلاف کیسز ہیں، وہ 10 سال سے اقتدارمیں رہے، مشیراحتساب 10 سال میں اہم اداروں میں اپنے لوگ بھی لگائے گئے ہوں گے.

  • سابق صدر آزاد کشمیر، راجہ ذوالقرنین کے گھر نیب کا چھاپہ

    سابق صدر آزاد کشمیر، راجہ ذوالقرنین کے گھر نیب کا چھاپہ

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر آج  چھاپا مارا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی یہ کارروائی روالپنڈی میں عمل میں آئی، چھاپہ رینٹل پاورکیس میں کمیشن لینے کے الزام کی تفتیش میں مارا گیا۔

    [bs-quote quote=”چھاپے کا مقصد سابق صدر کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نیب ذرائع”][/bs-quote]

     چھاپے کا مقصد سابق صدر کے بیٹے عمرذوالقرنین کو گرفتار کرنا تھا.

    نیب ذرائع کے مطابق عمر ذوالقرنین پر رینٹل پاور کیس میں کمیشن لینے کا الزام ہے، راجہ ذوالقرنین کےدونوں بیٹوں پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔

    نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹراسدجنجوعہ کی سربراہی میں گرفتاری کے لئے  پہنچی، ٹیم کے پاس راجہ عمرذوالقرنین کےوارنٹ گرفتاری بھی موجود تھے۔

    یہ کارروائی کیس میں گرفتار لائق احمد کے بارے میں ہونے والے انکشافات کی بنیاد پر کی گئی۔ ملزم کیناک گلوبل انٹرپرائز نامی آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ہے، جسے منی لانڈرنگ میں بھی ملوث قرار دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم ہی نے بابر ذوالقرنین کو تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ڈالر منتقل کیے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب نے لاہور میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی تھی، البتہ ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

  • حمزہ شہباز نے نیب کا پروانہ ہوا میں اڑا دیا، 12اپریل کو دوبارہ طلب

    حمزہ شہباز نے نیب کا پروانہ ہوا میں اڑا دیا، 12اپریل کو دوبارہ طلب

    لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز نے نیب کا پروانہ ہوا میں اڑا دیا اور پیش نہ ہوئے، جس پر نیب نے 12اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو گیارہ بجے طلب کیا تھالیکن وہ پیش نہ ہوئے، ان کی آمد کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نیب کمپلیکس ٹھوکر نیاز بیگ کے باہر تعینات رہی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

    مسلم لیگ ن کے چند کارکن نیب آفس کے باہر جمع ہوئے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی۔

    حمزہ شہباز کے سیکرٹری عطا تارڑحمزہ نے نیب میں جواب جمع کروایا کہ حمزہ شہباز ہائی کورٹ میں مصروفیت کے سلسلہ میں آج پیش نہیں ہوسکیں گے  لہذا پیشی کے لیے نئی تاریخ دی جائے، جس پر نیب نے انہیں بارہ اپریل کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں گرفتاری کے خوف سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ پہنچے ، جہاں عدالت نے سترہ اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی، عدالت کی حمزہ شہباز شریف کو ایک ایک کروڑ کےدو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں : رمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس ، حمزہ شہباز نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

    گذشتہ روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

    بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔