Tag: NAB

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شہباز شریف آج نیب میں طلب

    لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے، طلبی کانوٹس شہبازشریف کی رہائش گاہ پر دے دیا گیا، طلبی پر آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    پوچھ گچھ کے لیے نیب نے بارہ سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی تیار کرلیا، انیس سو پچاسی سے ابتک اثاثوں کی وضاحت مانگی جائے گی۔

    بینکنگ ٹرانزیکشن سے متعلق بھی تفصیلات لی جائیں گئی، نیب شہباز شریف سے غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی، فضل داد، قاسم قیوم کے ذریعے منی لانڈرنگ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق شہباز شریف سے تحقیقات کرے گی۔ نیب نے شہباز شریف کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ96ایچ ماڈل ٹاؤن پر دیا جہاں شہبازشریف کےملازمین نے نوٹس وصول کیا۔

    دبئی کی کمپنی برلاس آصف زرداری اور شریف خاندان کی آلہ کار نکلی، پاور پلے میں انکشاف

    اس سے قبل نیب نے20نومبر2018 اور3دسمبر کو شہباز شریف کو سوالات دیے تھے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنے والد میاں شریف کی جانب سے حصے میں ملنے والی جائیداد کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف سے غیرملکی بینک اکاؤنٹس اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تحفہ میں ملی گاڑیوں کی تفصیلات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

  • حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست، سماعت آج ہوگی

    حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست، سماعت آج ہوگی

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی، اس دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    کیس کی سماعت کے پیش نظر نیب نے بھی حکمت عملی تیار کرلی، 2 رکنی ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے، ضمانت منسوخ ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تین روز قبل احتساب عدالت کے حکم پر ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن نیب کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دو روز قبل بھی حمزہ شہباز کی گرفتاری نیب نے چھاپہ مارا تھا لیکن وہ گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو پیر تک حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے، حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت کل ہوگی۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ، نیب نے حکمت عملی تیار کرلی

    خیال رہے کہ نیب نے اعلامیے میں کہا تھا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ حمزہ شہباز کےمحافظوں نےنیب اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔

  • آصف زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں‌ پیشی، سیکیورٹی پلان تیار

    آصف زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں‌ پیشی، سیکیورٹی پلان تیار

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی طلبی پر کل آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، اس ضمن میں نیب نے ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 200 رینجرز اہلکار مانگ لیے۔

    ضلعی انتظامیہ اورپولیس نے پی پی رہنماؤں کی پیشی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیارکرلیا، جس کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ متعلقہ راستوں پر بھی نفری تعینات کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نےسابق صدر، اوران کی بہن سمیت دیگر ملزمان کو آٹھ اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، ملزمان کامقدمہ اُسی عدالت میں چلےگا، جہاں سےنوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا ملی۔

    مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت کا آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کو طلبی کا نوٹس

    منی لانڈرنگ کیس میں نامزد فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، نمر مجید، کمال مجید کو بھی عدالت نے 8 اپریل کو ہی طلب کیا گیا۔ یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے منتقل کیا گیا جس کی سماعت اب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور اُن کی ہمیشرہ فریال تالپور کی 10 اپریل تک ضمانت منظور کی ہوئی ہے۔

    اسلام آبادہائی کورٹ نے 10 اپریل تک آصف زرداری اورفریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10،10 لاکھ کے مچلکے کے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ تفتیشی افسر اور نیب کو نوٹس جاری کیے تھے۔

    آصف زرداری کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ہائیکورٹ داخلے پر پابندی تھی اور پولیس اور  رینجرز کے اہلکار ہائیکورٹ کے اندر اور باہر موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیب پیشی پر ہنگامہ آرائی، پی پی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج، سینیٹر بھی نامزد

    یہ بھی یاد رہے کہ 20 مارچ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پی پی کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے نیتجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں  ہنگامہ آرائی کرنے والے پی پی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور راجہ شکیل عباسی کو بھی نامزد کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر زرداری کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 20 ملزمان کو عدالت نے چار اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا تھا جبکہ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے عدالت نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی تھی۔

  • احتساب عدالت کا  نیب کو پولیس کی مدد سےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے  کاحکم

    احتساب عدالت کا نیب کو پولیس کی مدد سےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم

    لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہو کر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کاحکم دے دیا اور کہا غیر ضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب نے احتساب عدالت سے رجوع کیا ، جس پر احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ پرمن وعن عمل کاحکم
    دیتے ہوئے کہا ملزم کی گرفتاری پولیس کی مددسےگھرمیں داخل ہوکرکی جائے اور غیرضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیاجائے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکی عدم گرفتاری سےمتعلق کوئی حکم موجودنہیں۔

    خیال رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کےوارنٹ چیئرمین نیب نے جاری کیے ہیں، نیب حکام نےاحتساب عدالت سےگھرداخل ہونےکی اجازت مانگی تھی۔

    یاد رہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب تین گھنٹے سے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہے اور انھیں گھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا، پولیس نےگھرکا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ رینجرز بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہیں اور فائر بریگیڈاورایمبولینس بھی طلب کرلی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹرنیب کا کہنا ہے کہ وارنٹ موجودہیں آج گرفتاری کے بغیرنہیں جائیں گے۔

    کارکنان کی جانب سے رہائش گاہ کے سامنے احتجاج جاری ہے اور دھرنا دے دیا ہے، کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں، کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔

  • ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، نیب لاہور

    ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، نیب لاہور

    لاہور : نیب لاہور کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری قانونی اقدام ہے، گرفتاری کےوارنٹ قانون کےمطابق اورہرلحاظ سےقابل عمل ہیں ، ملزم حمزہ  شہبازکو آگاہ کیا جاتاہے کہ قانون کوہاتھ میں نہ لیں اور گرفتاری دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا حمزہ شہباز کی گرفتاری قانونی اقدام ہے سیاست کی نذرنہ کیا جائے، قانون کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے گرفتاری کےوارنٹ قانون کےمطابق اورہرلحاظ سےقابل عمل ہیں ، کارکن اورگارڈ سیاسی رہنماؤں کی آشیربادپرماحول خراب کررہےہیں، ن لیگی کارکن اورگارڈ کارسرکار میں مداخلت کے مرتکب ہورہے ہیں، وارنٹ پر عمل اور سیکیورٹی کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا ملزم حمزہ شہباز کو آگاہ کیا جاتاہےکہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور قومی ادارے سے تعاون کرتے ہوئےگرفتاری دے دیں۔

    مزید پڑھیں : نیب ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

    خیال رہے نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو  گرفتار کرنے کے لئے شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں  جبکہ پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    کارکنان  رہائش گاہ کےسامنے احتجاج  کر رہے ہیں اور دھرنا دے دیا ہے، کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو  دھکے دیئے اور دھمکیاں دیں۔

    کارکنان کا کہنا ہے کسی صورت نیب کو حمزہ شہبازکوگرفتار نہیں کرنےدیں گے۔

  • ایل این جی کیس : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل

    ایل این جی کیس : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ سے ان کا نام ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، یہ اقدام وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی سفارش پر کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق نیب راولپنڈی نے نیب ہیڈ کوراٹر کو خط لکھا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ کو خط لکھ کر شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش کی گئی۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ کئی بار ایسا ہوچکا ہے کہ خاقان عباسی کو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس دیئے گئے لیکن ہر بار انہوں نے بیرون ملک ہونے کا بہانہ بنا کر پیشی سے معذرت کرلی تو اب ان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔

    قومی احتساب بیورو راولپنڈی کی جانب سے ایل این جی اسکینڈل کیس میں تحقیقات جاری ہیں، نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سے قبل نیب کراچی نے یہ کیس بند کردیا تھا۔

    یاد رہے جون میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھل گیا

    ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔

  • حمزہ شہباز کا نیب سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا

    حمزہ شہباز کا نیب سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا

    آسلام آباد:  مسلم لیگ کے سینئر  رہنما حمزہ شہباز کا نیب کے کال اپ نوٹس سے متعلق دعویٰ جھوٹا نکلا.

    تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی حمزہ شہباز کے گھر جانےکی وجہ سامنے آگئی، نیب نے حمزہ شہباز کو آج صبح 10 بجے طلب کر رکھا تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو نیب نے 4 اپریل کو طلبی کا نوٹس بھیجا تھا، حمزہ، سلمان شہباز کوکہا گیا تھا، وہ نیب ٹیم کو بیان ریکارڈ کرائیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہبازپیش نہ ہوئے، جس پر نیب ان کے گھر گئی.

    حمزہ شہباز کوجاری طلبی کا نوٹس اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا، جس میں 26 دسمبر2018 کو جمع کرایا گیا بیان غیر اطمینان بخش قراردیا گیا تھا.

    مزید پڑھیں: حکومت کو پتا ہی نہیں کہ پاکستان کو کس سمت لے کر جانا ہے: احسن اقبال

    خیال رہے کہ نیب چھاپے کے بعد حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ طلبی کا نوٹس نہیں ملا، البتہ ان کا یہ دعویٰ جھوٹا نکلا.

    یاد رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، مزاحمت کے پیش نظر حمزہ شہبازکی گرفتاری نہیں ہوسکی اور ٹیم حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئی.

  • نیب نے شہباز شریف کو 9 اپریل کو طلب کرلیا

    نیب نے شہباز شریف کو 9 اپریل کو طلب کرلیا

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی ادارہ احتساب (نیب) نے 9 اپریل کو طلب کرلیا، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) شہباز شریف سے تحقیقات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 9 اپریل کو طلب کرلیا۔ نیب نے انہیں دیے گئے سوالات کے جواب کے لیے طلب کیا ہے۔

    نیب نے 20 نومبر 2018 اور 3 دسمبر 2018 کو شہباز شریف کو سوالات دیے تھے۔

    نیب نے گزشتہ ماہ شہباز شریف کی 2 بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں۔ نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4 کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کی رہائش اور مری کا گھر نصرت شہباز کے نام ہیں، جن کی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے تہمینہ درانی کو ڈیفینس سمیت 8 قیمتی پراپرٹیز تحفے میں دے رکھی ہیں، تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں 4 کنال کا پلاٹ اور 1 ایکڑ بیش قیمت زمین بھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 22 کروڑ 56 لاکھ 35 ہزار 970 جبکہ تہمینہ دروانی 57 لاکھ 65 ہزار کی مالک ہیں، نصرت شہباز کے پاس قصور اور فیروز والا میں 810 کنال کی زرعی زمین بھی ہے، جس کی مالیت صرف 26 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔

  • نیب کا ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا غیر شرعی ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

    نیب کا ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا غیر شرعی ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے ملزمان کو  ہتھکڑیاں پہنانا غیر شرعی قرار دے دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانے کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل نے قرارداد پاس کر دی.

    اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے.

    اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی قرارداد میں کہا کہ نیب ان اقدامات سے باز رہے، ملزمان کی ہتک عزت تکریم انسانیت کے منافی ہے.

    خیال رہے کہ نیب کیس میں گرفتار ہونے والے بیش تر سیاست دانوں اور  ان کی پارٹیوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ دوران تفتیش ان کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے.

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ چند روز قبل دفاعی تجزیہ کار اسد منیر کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا تھا. خود کشی کے بعد ان کا چیف جسٹس کے نام ایک خط میڈیا کی زینت بنا، جس میں انھوں نے نیب کے طریقہ کار پر شدید تنقید کی.

    چیف جسٹس کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیا گیا، بعد ازاں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اس کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرنے کا اعلان کیا.