Tag: NAB

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے پہلا  ریفرنس دائر کردیا

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے پہلا ریفرنس دائر کردیا

    راولپنڈی : جعلی اکاؤنٹس کیس قومی احتساب بیورو (نیب) نے پہلا ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی حسین سیدسمیت 9افراد کونامزد کیا گیا  ، ملزمان پر فلاحی مقاصد کیلئے مختص پلاٹ غیر قانونی الاٹ کرنے کا الزام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے پہلا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کردیا، جس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی حسین سید، عبدالغنی، یونس قدوائی، نجم زمان سمیت نو ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔

    ملزمان کےخلاف اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوتے ہوئے رفاہی پلاٹ غیرقانونی الاٹ کرنےکاالزام عائد کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سی ای اواومنی گروپ عبدالمجید غنی سمیت 6 ریفرنس کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : چئیرمین نیب نے عبدالمجیدغنی سمیت 6افرادکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی

    اجلاس میں سابق ایڈمنسٹر کے ایم سی محمدحسین اوردیگر کےخلاف اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 7 ایکڑ اراضی ریگولر کرنے پرریفرنس کی منظوری دی گئی تھی۔

    خیال رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری اور فریال تالپورکی آٹھ اپریل کو پہلی پیشی ہے, منی لانڈرنگ کیس میں نامزد حسین لوائی، انور مجید، نمر مجید، کمال مجید کو بھی عدالت نے 8 اپریل کو ہی طلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا، جس کی سماعت اب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔

  • نیب طلبی کے باوجود غیرحاضری، خواجہ آصف نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    نیب طلبی کے باوجود غیرحاضری، خواجہ آصف نے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    راولپنڈی: سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی احتساب بیورو کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، طلبی کے باجود نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے اثاثہ جات کیس میں میں خواجہ آصف کو آج طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا جسے انہوں نے ہوا میں اڑا دیا۔

    سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کو طلبی کے ساتھ تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے پیش نہ ہونے سے متعلق خط لکھ کرنیب کوآگاہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا 3اپریل کو ملک واپس آنے کا امکان ہے۔

    نیب راولپنڈی نے 29 مارچ کو اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کوسمن جاری کیا تھا ۔

    عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کے ثبوت نیب کے حوالے کردیے

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 دسمبر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کیے تھے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے خواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا تھا جس میں سابق وزیرخارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیرملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

  • اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں توسیع

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں توسیع

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی گئی، نیب کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آج احتسابعدالت کے روبرو پیش ہوئے ، سماعت میں نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل تک نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    عدالت نے ریمانڈ میں توسیع دیتے ہوئے نیب کے وکیل کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت میں آغا سراج درانی کے کیس پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔

    اس موقع پر آغا سراج درانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھ سے کسی نئی چیز پر تفتیش نہیں ہورہی۔ نیب حکام تفتیش میں وہی سب پوچھ رہے ہیں جو میں پہلے بتاچکاہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب حکام آتے ہیں اور مجھ سے 10منٹ تفتیش کرکے چلے جاتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ 20 فروری کو نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کوگرفتارکیا تھا۔21 فروری کو نیب حکام نے انہیں احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لیا تھا۔ جس میں بعد ازاں عدالت نے توسیع بھی دی تھی۔ پہلے ریمانڈ کے موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ نیب کے قانون میں 90روزہ ریمانڈ بھی لیا جاسکتا ہے۔

    تفتیش کے دوران حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں نجی بینک کے لاکرز کی تلاشی کے دوران تفتیشی ٹیم کو لاکھوں روپے کے غیر ملکی کرنسی نوٹ اور بڑی تعداد میں سونا ملا، نیب نے اسپیکر کے لاکرز سے 55 لاکھ 18 ہزار 744 روپے کی غیر ملکی کرنسی جبکہ 2 کلو 14 گرام سونا برآمد ہوا۔آغا سراج درانی کی اہلیہ کے لاکرز سے ایک کلو 9 گرام سونے کے زیورات بھی برآمد کیے۔برآمد ہونے والے سونے کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، قیمت کا تعین کر کے تفصٰل قومی بینک دولت کو بھیج دی جائے گی۔

    دوسری جانب دیگر اہل خانہ سے تفتیش کے دوران نیب کو لاکرز سے ریال، درہم، امریکی ڈالرز سمیت دیگر ملکوں کی کرنسی ملی، برآمد ریال اور درہم کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 30 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لاکرز سے  4400 امریکی ڈالر اور 4200 برطانوی پاؤنڈ ملے۔

    نیب نے تمام لاکرز جوڈیشل مجرسٹریٹ کی نگرانی میں کھولے جبکہ اس موقع پر بینک مینیجر، آپریشن مینیجر اور دیگر بینک کے افسران بھی موجود تھے۔ نیب نے برآمد ہونے والی کرنسی اور سونے کو ضبط کرلیا تھا۔

  • سکھر: آغا سراج درانی کا لگایا جانے والا ٹھیکیدارغبن کے الزام میں گرفتار

    سکھر: آغا سراج درانی کا لگایا جانے والا ٹھیکیدارغبن کے الزام میں گرفتار

    سکھر : قومی احتساب بیورو سندھ نے سکھر میں کاررروائی کرکے غبن کے الزام میں ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا، ٹی ایم اے گڑھی یاسین کے17افسران،29ٹھیکیداروں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کی جانب سے آغا سراج درانی کے آبائی شہر سکھر میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے لگائے گئے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے گڑھی یاسین میں11کروڑ روپے کا غبن کیا گیا، نیب نے عدالتی احکامات پر ٹھیکیدار اسداللہ شیخ کو گرفتار کرلیا۔

    قومی احتساب بیورو نے ٹی ایم اے گڑھی یاسین کے17افسران،29ٹھیکیداروں کیخلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، نیب عدالت سے نامزد افراد کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، نیب ذرائع کے مطابق  ریفرنس میں نامزد دیگر افراد کو  بھی جلد گرفتارکیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آغاسراج کے50 کڑور سے زائد خفیہ اثاثوں کا سراغ مل گیا، انکوائری کوریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے 20 فروری کو نیب کراچی نےآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا تھا اور رہداری ریمانڈ حاصل کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

  • نیب کسی بھی ملزم کوپیشگی اطلاع کےبغیرگرفتارکر سکتاہے ،  سپریم کورٹ

    نیب کسی بھی ملزم کوپیشگی اطلاع کےبغیرگرفتارکر سکتاہے ، سپریم کورٹ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نیب کےگرفتاری کے اختیار پر تحریری فیصلے میں کہا نیب کسی بھی ملزم کوپیشگی اطلاع کےبغیرگرفتارکر سکتاہے ، نیب کو یہ اختیار نیب آرڈیننس 1999 دیتا ہے، ہم نیب سےاختیارات کےغلط استعمال کی امید نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کےگرفتاری کے اختیار کی تشریح کر دی، جس میں کہا گیا نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیرگرفتار کر سکتاہے، اگرنیب کے پاس ٹھوس شواہد ہوں توگرفتاری کامکمل اختیا رہے، ایسی گرفتاری کے لئے پیشگی اطلاع شرط نہیں۔

    جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ صادر کیا۔

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے ہم نیب سےاختیارات کےغلط استعمال کی امیدنہیں رکھتے، نیب کو یہ اختیار نیب آرڈیننس1999دیتاہے، نیب آرڈیننس کے تحت اس کے اختیار کو محدود نہیں کیاجاسکتا۔

    مزید پڑھیں : نیب اب فَیس کو نہیں کیس کو دیکھتا ہے: چیئرمین نیب

    یاد رہے چیئرمین نیب نے واضح کیا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اب اس بات کو نہیں دیکھا جائے گا کہ کون کتنا اہم ہے اور کتنے بڑے عہدے پر فائز ہے، کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر فرائض انجام دیے جا رہے ہیں، سب نے مل کر نیب کو ملک کا معتبر ادارہ بنا دیا ہے۔

    اس سے قبل چیئرمین نیب نےقوانین میں متوقع تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے 90 دن کےبجائے15دن کے ر یمانڈ کی تجویز پر تنقید کی تھی، انھوں نے کہا کہ یہ کوئی چوری یاڈکیتی کاکیس نہیں، جو 15دن میں حل کر لیاجائے۔

    جاوید اقبال کا کہنا تھا یہ وائٹ کالرکرائم ہے، جسے ڈھونڈنا اتناآسان نہیں، اگر وائٹ کالر کرائم لاہور سےشروع ہو، تو خلیجی ریاستیں اورپھر امریکامیں پلازےخریدلیے جاتے ہیں، وہ رقم منی لانڈرنگ سے وہاں پہنچائی جاتی ہے۔

    چیرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کسی امتیازی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ بلا امتیاز، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے۔

  • نیب نے قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج  طلب کرلیا

    نیب نے قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج طلب کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو دادو شوگر ملز کیس میں آج ہیڈکوارٹرز میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ کو قومی احتساب بیورو نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، نیب کے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم علی شاہ بطوروزیر اعلیٰ سندھ حکومت کےاثاثوں کے محافظ تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قائم علی شاہ آج 3 بجے نیب ہیڈکوارٹر میں پیش ہوں گے، نیب حکام نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ کردیا۔

    نیب حکام نے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قائم علی شاہ دادو شوگر ملز کو اونے پونے داموں فروخت کرکے نوڈیرو شوگر ملز کو غیر قانونی فوائد پہنچائے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی رہنما قائم علی شاہ کو ٹھٹہ شوگر ملز کیس میں بھی طلب کررکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے ٹھٹھہ شوگر مل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا تھا کہ نیب نے 2 مختلف کیسز کے نوٹس لئے ہیں، اگر دوسرے کیس میں ضمانت نہیں کروائی گئی تو نیب گرفتار کر سکتی ہے۔

  • قائم علی شاہ کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب نے دادو شوگر ملز کیس میں طلب کرلیا

    قائم علی شاہ کی مشکلات کم نہ ہوئیں، نیب نے دادو شوگر ملز کیس میں طلب کرلیا

    اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشکلات کم نہیں ہوئیں، نیب نے انھیں دادو شوگر ملزکیس میں طلب کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے دادو شوگر ملز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا، نیب کے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائم علی شاہ بطوروزیر اعلیٰ سندھ حکومت کےاثاثوں کے محافظ تھے.

    نوٹس کے مطابق دادو شوگر ملز اونے پونے دام فروخت کر کے سندھ حکومت کو نقصان پہنچایا گیا، قائم علی شاہ کے اس اقدام سے نوڈیرو  شوگر ملز کو غیر قانونی فوائد ملے.

    نیب احکامات کے مطابق قائم علی شاہ کل تین بجے نیب ہیڈکوارٹرز عمارت پیش ہوں، اگر  سابق وزیر اعلیٰ سندھ نیب دفتر پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی.

    سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کل ٹھٹھہ شوگر ملز کیس میں بھی طلب ہیں، ضلعی انتظامیہ نے پیشی پر سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں.

    مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

    خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے. منی لانڈرنگ کیس میں سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جسے آج منظور کرلیا گیا اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم جاری کیا۔

  • ایل این جی اسکینڈل: شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی

    ایل این جی اسکینڈل: شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب کے سامنے پیش ہوئے، نیب نے ایل این جی اسیکنڈل میں ان سے پوچھ گچھ کی۔

    نیب کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ملک زبیر نے کی جبکہ شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ ساتھ نہ لا سکے۔

    شاہد خاقان عباسی نے مطلوبہ ریکارڈ لانے کے لیے مزید مہلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایل این جی معاہدے پرجو ریکارڈ مانگے کا فراہم کر دوں گا۔

    نیب ٹیم نے کہا کہ آپ کو اس کیس میں چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے، مطلوبہ ریکارڈ نیب کو کیوں فراہم نہیں کر رہے، جو جواب تحریری طور پرلائے ہیں وہ زبانی بھی بتائیں۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو چیزیں نیب نے مانگی تھی وہ نیب کودے دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹری پیٹرولیم کو لکھے خط سے متعلق بھی نیب کو آگاہ کر دیا ہے، نیب روز بلائے گا تو روز حاضر ہوجائیں گے۔

    اس سے قبل نیب کی جانب سے شاہد خاقان کو4 مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، شاہد خاقان عباسی صرف ایک مرتبہ نیب میں پیش ہوئے تھے۔

    یاد رہے اکتوبر 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھولنے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ نیب کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ گیا تھا، جس میں متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

    واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں کل نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

    شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں کل نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں کل نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کو نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں طلب کیا ہے، نیب نے 26 مارچ کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا.

    [bs-quote quote=” سابق وزیر اعظم کو نیب سے عدم تعاون پرسزابھی ہوسکتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”تفتیشی ذرائع”][/bs-quote]

    تفتیشی ذرائع کے مطابق نیب نے شاہد خاقان عباسی سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، شاہد خاقان عباسی کو 75 سوالوں پرمبنی سوال نامہ دیا گیا تھا، البتہ شاہدخاقان عباسی تاحال سوالات کےجوابات بھی جمع نہ کراسکے.

    نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کو نیب سے عدم تعاون پر سزا بھی ہوسکتی ہے، شاہدخاقان پہلے بھی بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے.

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شاہد خاقان کو4 مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، شاہد خاقان عباسی صرف ایک مرتبہ نیب میں پیش ہوئے.

    اب وہ کل نیب میں پیش ہوں گے، جہاں انھیں سزا بھی سنائی جاسکتی ہے.

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پیشی سے متعلق نیب اعلامیہ جاری

    خیال رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ قیادت بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کر رہی ہے. مسلم لیگ ن کے قئائد میاں نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں‌ ہیں، جب کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف اس وقت ضمانت پر رہا ہیں.

  • چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    چیئرمین نیب کا اسد منیر کی خود کشی کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:‌چیئرمین نیب نے اسد منیر کے خودکشی کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ کر لیا.

    ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب راولپنڈی سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے.

    واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کی شب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی، پولیس نے رات کو لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی۔ اسد منیر کی خود کشی کرنے کی فوری اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی، البتہ خاندانی ذرائع نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اسد منیر  نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے.

    خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے، خودکشی سے ایک روز قبل نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    بریگیڈیئر اسد منیر کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ فور میں ادا کی گئی، پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج کرایا۔

    مزید پڑھیں: اسد منیر کی خودکشی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    بعد ازاں بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا، جس میں نیب کے رویے پر تنقید کی گئی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کیا تھا.

    اب ترجمان نیب نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال خود کریں گے.