Tag: NAB

  • شہباز شریف کی مزید کیسز میں بھی گرفتاری ہوگی، ڈی جی نیب لاہور

    شہباز شریف کی مزید کیسز میں بھی گرفتاری ہوگی، ڈی جی نیب لاہور

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈی جی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے سوال گندم کا ہو تو جواب چنا ہوتا ہے، سوال کریں تو کہتے ہیں میں نے بڑی خدمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب کے سوال کا جواب نہ ہو تو شہباز شریف چپ رہتے ہیں۔ آشیانہ کیس مکمل ہے نومبر کے آخر میں نیب ہیڈ کوارٹر کو بھیج دیں گے۔

    [bs-quote quote=”آشیانہ کیس مکمل ہے نومبر کے آخر میں نیب ہیڈ کوارٹر کو بھیج دیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”شہزاد سلیم”][/bs-quote]

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں انکشافات سے بھرپور گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’میرا خیال ہے شہباز شریف کی مزید کیسز میں بھی گرفتاری ہوگی۔‘

    ڈی جی نیب لاہور نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، 14 نومبر کو عدالت کو وارنٹ گرفتاری کا بتا دیں گے، سعد رفیق اور سلمان رفیق کو عدالت میں ہی گرفتار کریں گے۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں جس کو بھی گواہی کے لیے بلاتے ہیں وہ غائب ہو جاتا ہے، بہانے بنانے لگ جاتا ہے، پیراگون کیس میں نیب نے بڑے ثبوت اکھٹے کر لیے ہیں۔

    شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ پیراگون کیس میں خواجہ برادران کے خلاف انکوائری جاری ہے، نیب کے ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت نہیں لے سکتے، نیب انکوائری کے دوران گرفتاری کا فیصلہ ایک اسٹیج پر پہنچ کر کرتا ہے۔ نیب ایک تحقیقاتی ایجنسی ہے، دیکھتا ہے کس ملزم کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، کتنا با اثر ہے، کیا کیا کر سکتا ہے۔

    [bs-quote quote=”چیئرمین نیب نے خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، عدالت میں ہی گرفتار کریں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_job=”ڈی جی نیب لاہور”][/bs-quote]

    فواد حسن فواد کے سلسلے میں انھوں نے کہا کہ فواد حسن کو شہباز شریف کے سامنے بٹھایا گیا تھا، شہباز شریف نے ان کو تسلی دی کہ تم چپ ہو جاؤ، رو مت۔ فواد حسن فواد نے بیان دیا جو کچھ کیا وزیرِ اعلیٰ کے کہنے پر کیا۔

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ مونس الہیٰ اور پرویز الہیٰ کے خلاف بھی کیس پر تیزی سے کام جاری ہے، مسئلہ یہ ہے زیادہ تر لوگوں کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، شہباز شریف کے فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار تھے مگر وہ غائب ہیں، کوئی پیار محبت سے ٹرے میں رکھ کر نہیں بتائے گا کہ میں نے کرپشن کی ہے، اگر ہم نے گرفتاری غلط کی ہے تو ہم پر تنقید کی بہ جائے عدالت میں ثابت کریں۔

    [bs-quote quote=”فواد حسن کو شہباز شریف کے سامنے بٹھایا گیا تھا، شہباز شریف نے ان کو تسلی دی کہ تم چپ ہو جاؤ، رو مت۔ شہزاد سلیم” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ نیب کسی کی پگڑی نہیں اچھالتا، ہم ایک دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں، نیب ملزمان سے سوال پوچھتا ہے تو انھیں پسند نہیں آتے، شریف برادرز کے خلاف ایک اسکینڈل رمضان شوگر ملز میں فضلہ ٹھکانے لگانے کا ہے، گاؤں کے سیوریج کی آڑ میں رمضان شوگر مل کو فائدہ پہنچایا گیا۔

    [bs-quote quote=”خود مختار ہیں، کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ نہیں کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”شہزاد سلیم”][/bs-quote]

    سرکاری خزانے سے رمضان شوگر ملز کا سیوریج سسٹم بنایا گیا، قانونی وضاحت دی گئی تو ٹھیک ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، رمضان شوگر ملز کے لیے گنا پہنچانے کے لیے بھی سرکاری خزانے سے پل بنایا گیا، کئی چیزیں ایسی ہیں جو میڈیا پر نہیں بتا سکتے۔

    شہزاد سلیم نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے بعد لاہور کے مقدمات میں تیزی سے پیش رفت ہوئی، اس سے پہلے کے سیٹ اپ میں لاہور کے کیسز کو دبا کر رکھا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے دھمکیاں ملنے کی بات پرانی ہے۔ نیب کو نہیں معلوم کہ حکومت کیا چیز ہوتی ہے، خود مختار ہیں، ہم سے کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ نہیں کیا۔

  • نیب نے شہباز شریف کے بیٹوں کو کل طلب کر لیا

    نیب نے شہباز شریف کے بیٹوں کو کل طلب کر لیا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹوں کو کل طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کل پھر طلب کر لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”حمزہ شہباز اثاثہ جات کی تفصیل کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سلمان شہباز ملک سے باہر ہیں جب کہ حمزہ شہباز اثاثہ جات کی تفصیل کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے، نیب نے گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا لیکن سیکورٹی خدشات پر وہ پیش نہیں ہو سکے تھے۔

    2 نومبر کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کا مؤقف تھا کہ وہ شہر کے حالات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوئے۔ جس پر نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر  وہ نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس:‌ حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے


    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔ حمزہ شہباز نے گزشتہ پیشی پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انھیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • پی ٹی آئی بھی نیب قوانین میں درستی کی ضرورت محسوس کررہی ہے: قمرزمان کائرہ

    پی ٹی آئی بھی نیب قوانین میں درستی کی ضرورت محسوس کررہی ہے: قمرزمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب قوانین درست کرنے کی بات کی تو ن لیگ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تھا، اب پی ٹی آئی بھی کہہ رہی ہے نیب قوانین کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات ک اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب قوانین 18ویں ترمیم کا حصہ نہیں تھے، اس ترمیم میں جن معاملات پر اتفاق ہوا وہ کی گئیں، بہت سے معاملات  18ویں ترمیم کے بعد بھی حل کرنے کی ضرورت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں وہ تمام چیزیں تھیں جن پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں، آصف زرداری ساڑھے 11سال ان جرائم کی  سزائیں بھگت چکے ہیں جو کبھی ثابت بھی نہیں ہوئے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو پکڑا جارہا ہے گواہیاں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری سمیت ہم سب ان مسائل کا ذکر پہلے سے کرتے آرہے ہیں، کسی کے خلاف ثبوت آج تک نہیں دیا گیا، روزانہ ہماری تضحیک کی جارہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کئی ملکوں سے ایک دوسرے کی کرنسی میں تجارت کے معاہدے ہوچکے ہیں، 23 دسمبر2011 کو پاک چین کرنسی معاہدہ ہواتھا۔

  • پی ٹی آئی نیب بل میں ترمیم کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کرے گی: فروغ نسیم

    پی ٹی آئی نیب بل میں ترمیم کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کرے گی: فروغ نسیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب بل میں ترمیم کے لئے پی ٹی آئی اتحادیوں سے مشاورت کرے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیب قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کے ساتھ ابتدائی مشاورت ہوئی، اپوزیشن نے نیب بل میں ترامیم کے لئے اپنے نکات پیش کئے.

    وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف سمجھنے کی کوشش کی ہے، پی ٹی آئی اتحادیوں سے مشاورت کرے گی.

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ حکومت مشاورت کے بعد دوبارہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی، مسلم لیگ ن کےدورمیں مجوزہ بل زیر غور نہیں لایا گیا.


    مزید پڑھیں: فلیگ شپ ریفرنس: نیب کے تفتیشی افسرکا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے


    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن نے بھی اس بل کو لانے پر زور نہیں دیا، بل کے نکات فی الحال سامنے لانا مناسب نہیں، حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے.

    یاد رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کئی رہنماؤں کے خلاف نیب میں‌ کیسز جاری ہیں، جس پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت اور نیب پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے.

  • آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس:‌ حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے

    آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس:‌ حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے

    لاہور: آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق آج نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، مگر وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے.

    اس ضمن میں حمزہ شہباز کا موقف تھا کہ وہ شہر کے حالات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوسکے.

    [bs-quote quote=” حمزہ شہباز کا موقف تھا کہ وہ شہر کے حالات کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوسکے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اب نیب کی جانب سے حمزہ شہباز اور سلمان شہبازکو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

     دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔


    نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا


    واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ ہے، جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں. کئی اہم شاہ راہیں‌ بند ہیں.

    حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ وہ شہر کی صورت حال کی وجہ سے نیب کے سامنے پیش نہیں‌ آئے.

    یاد رہے کہ حمزہ شہباز کے والد اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت نیب کی حراست میں‌ ہیں.

  • نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر لیا

    نیب نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کر لیا

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ کو نیب نے کئی ایکڑ اراضی منتقلی کیس میں طلب کر لیا ہے، نیب کی جانب سے سندھ میں اہم شخصیات کے خلاف 19 کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو اراضی منتقلی کیس میں طلب کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    خیال رہے کہ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، ان کے گزشتہ دو ادوار مجموعی طور پر آٹھ سال پر مشتمل تھے جس سے انھیں سندھ کے سب سے طویل عرصے تک وزیرِ اعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    قومی احتساب بیورو کی طرف سے چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، نیب کی فہرست میں مجموعی طور پر 71 شخصیات کے نام شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  چاروں صوبوں میں اہم شخصیات کے خلاف نیب کی تحقیقات، 71 نام شامل


    نیب کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو، اعجاز جکھرانی، لیاقت جتوئی، صدیق میمن تیمور تالپور، منظور وسان کے نام شامل ہیں۔

    26 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران اشتہارات کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

  • نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا

    نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا

    لاہور: نیب نے سابق وزیر  اعلیٰ پنجاب کے صاحب زادوں‌ حمزہ شہباز  اور سلمان شہباز کو کل طلب کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں‌ کے کیس میں‌ نیب نے دونوں‌ بھائیوں کو طلب کیا ہے، جہاں تفتیشی ٹیم ان سے سوالات کرے گی.

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی تیرہ نومبرتک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے.

    عدالت کی جانب سے حمزہ شہباز کو 3 مقدمات میں 10،10 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان پر کرپشن کےالزامات ثابت نہیں ہوئے اور انھیں سیاسی نوعیت کےمقدمے میں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے.


    مزید پڑھیں: حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سلمان شہبازنیب حکام کو بتائے بغیر لندن جا چکے ہیں، اب نیب حکام کی جانب سے دونوں بھائیوں کوکل طلب کیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں‌ کو 30 اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا، مگر حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے، شریف خاندان کے دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

  • حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    حمزہ اور سلمان شہبازنے نیب احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

    لاہور : قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز نیب ٹیم کے سامنے  پیش نہ ہوئے، شریف خاندان کے دونوں بھائیوں پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو نیب نے آج بروز منگل30 اکتوبر کو طلب کیا تھا، لیکن ملزمان نے نیب کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔

    حمزہ شہباز، سلمان شہباز طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے، نیب کی ٹیم سارا دن حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا انتظار کرتی رہی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے قانون کی پاسداری کے بجائے پارٹی اجلاس کو ترجیح دی جبکہ دوسرے بھائی سلمان شہباز طلبی کے باوجود بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

    ملزمان پر رمضان شوگر مل کے قریب پل کی تعمیر سرکاری خزانے کے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پل تعمیر کرنے پر20 کروڑ سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے، شہبازشریف نے پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات جاری کیے۔


    مزید پڑھیں : رمضان شوگر مل کیس، حمزہ اور سلمان شہباز 30 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب


    تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد شریف خاندان کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

  • شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں: خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی

    شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں: خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں ہیں، شریف خاندان کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے خاندان والے ملاقات کرنا چاہ رہے تھے لیکن انھیں اجازت نہیں مل سکی۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف کی پیشی کے بعد درخواست دی گئی تو غور کیا جائے گا: نیب ذرائع” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے ملاقات کی درخواست دی تھی، تاہم نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے تحقیقات اہم مرحلے میں ہیں اس لیے آج ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کل عدالت میں پیشی ہے، شہباز شریف کی پیشی کے بعد درخواست دی گئی تو غور کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف سے خاندان کے افراد پہلے بھی کئی بار مل چکے ہیں۔ دو دن قبل اطلاع تھی کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر کو 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے پر غور کیا ہے، جب کہ عدالت نے شہباز شریف کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  نیب کا شہباز شریف کو 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے پر غور


    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی، نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ احتساب عدالت میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے دلائل دیں گے۔

    واضح رہے نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انھیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

  • نیب کا شہباز شریف کو 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے پر غور

    نیب کا شہباز شریف کو 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے پر غور

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے پر غور شروع کر دیا، عدالت نے شہباز شریف کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تعطیل کے باعث 30 کی بجائے 29 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے، داتاد ربار عرس کے باعث 30 اکتوبر کو لاہور میں تعطیل ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جائے گی۔

    نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ احتساب عدالت میں مزید جسمانی ریمانڈ کے لئے دلائل دیں گے۔

    واضح رہے نیب لاہور نے5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبرتک توسیع

    اگلے روز شہبازشریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    جس کے بعد 16 اکتوبر کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا تو احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبرتک توسیع کردی تھی۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔