Tag: NAB

  • میگا کرپشن کیس: سندھ کا محکمہ اطلاعات نیب کے ریڈار پر آگیا

    میگا کرپشن کیس: سندھ کا محکمہ اطلاعات نیب کے ریڈار پر آگیا

    کراچی: محکمہ اطلاعات، سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق بڑھتی بدعنوانی کے باعث محکمہ اطلاعات، سندھ پھر نیب کے ریڈار پر آگیا ہے، نیب نے محکمہ کے خلاف تحقیقات کی تیاری شروع کردی.

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں ساڑھے 7 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے.

    نیب ذرائع کے مطابق اشتہارات، تقرریوں اوردیگر معاملات میں اربوں کی کرپشن کی گئی، میگا کرپشن کے معاملات 2015 سے 2018 کے درمیان سامنے آئے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب نے محکمہ اطلاعات کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی، حکم نامہ ملتے ہی انکوائری شروع کر دی جائے گی.

    مزید پڑھیں: شراب برآمدگی کیس: چالان میں شرجیل میمن شریکِ جرم قرار

    نیب ذرایع کے مطابق جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی.

    یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر بھی میگا کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں‌ آئی۔

    گذشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن کے کمرے سے مشکوک بوتلیں برآمد ہوئی تھیں. بعد ازاں سابق صوبائی وزیر کو اسپتال سے واپس جیل بھیج دیا گیا.

  • اسحاق ڈارکے گرد گھیرا مزید تنگ، جائیداد کی فروخت سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    اسحاق ڈارکے گرد گھیرا مزید تنگ، جائیداد کی فروخت سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

    اسلام آبادد: اسحاق ڈارکے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، نیب نے سابق وزیر خزانہ کی پاکستان میں موجود جائیداد فروخت کرنے کی عدالت سے اجازت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق علاج کے بہانے پاکستان سے مفرور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے. اسحاق ڈار کی جائیداد کی فروخت سے متعلق نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی.

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کل اس اہم کیس کی سماعت کریں گے.

    عدالت نے کل نیب سے دلائل طلب کرلیے، نیب پراسیکوٹرعمران شفیق کل درخواست پردلائل دیں گے.

    مزید پڑھیں: برطانوی حکومت نے اسحاق ڈارکو ڈی پورٹ کرنے کی پٹیشن مسترد کر دی

    یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت میں جج محمد بشیر سابق وزیرخزانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی تھی. اس موقع پر مقدمے میں نامزد ملزمان سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ کیس کی سماعت کے دوران بیماری کو بنیاد بنا کر بیرون ملک چلے گئے تھے، مگر عدالت کے متعدد بار طلب کیے جانے پر بھی وہ واپس نہیں لوٹے.

  • نیب اجلاس: سابق وزرا، اسپیکر اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    نیب اجلاس: سابق وزرا، اسپیکر اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر، سابق اسپیکر اور دیگر متعدد اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بدعنوانی کے 4 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    نیب اجلاس میں سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی اور سابق وزیر اعجاز حسین جاکھرانی کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

    قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیر تنویر حسین گیلانی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے، جب کہ سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    نیب اجلاس میں سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیا الرحمان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے، سابق کمشنر افغان مہاجرین مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔

    نیب نے سی ای او قائدِ اعظم اسپتال شوکت بنگش و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب کے مطابق شوکت علی بنگش پر 612 ملین روپے خورد برد کا الزام ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سابق چیئرمین نیب کے گودام سے برآمد گاڑیاں قطری سفارتخانے کی نکلیں


    قومی احتساب بیورو نے جن دیگر افراد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے ان میں سابق سیکریٹری لینڈ کراچی غلام مصطفی، سابق ڈی سی فضل الرحمان، سابق کمشنر روشن علی بھی شامل ہیں۔

    نیب نے شوکت حسین جوکھیو کےخلاف بھی بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی، ملزمان پر 265 ایکٹر سرکاری زمین غیر قانونی طور لیز پر دینے کا الزام ہے۔

    نیب اجلاس میں سابق کمشنر سکھر جام غلام قادر، وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ حنیف عباسی کے خلاف تحقیقات اور سابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز پیپکو محمد سلیم عارف، ملک محمد رضی عباس اور طاہر بشارت کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

  • نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی: ‌جسٹس (ر) جاوید اقبال

    نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی: ‌جسٹس (ر) جاوید اقبال

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے.

    چیئرمین نیب نے کہا کہ افسران کی کارکردگی جانچنےکے لئےگریڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ وہ موثر انداز میں کام کرسکے.

    ان کا کہنا تھا کہ نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، نیب نےجانچ پڑتال کےلیےفرانزک لیب قائم کرلی ہے.

    [bs-quote quote=” ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورعالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے. نیب سارک ممالک کےلیےبھی رول ماڈل ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب کہا کہ ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستان 175 ویں نمبر سے 116 ویں پرآ گیا، پاکستان میں تیزی سےکرپشن پرقابو پایاجارہا ہے.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ سی پیک میں شفافیت کے لیے پاکستان اور چین میں معاہدہ ہے.

    جسٹس جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضاربہ، نجی ہاوسنگ اسکینڈلزسے لوٹی ہوئی رقم واپس لی ہے.

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہ کہا کہ  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورعالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے. نیب سارک ممالک کےلیےبھی رول ماڈل ہے۔

  • نوازشریف، مریم نواز، صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کا اہم اجلاس  24 ستمبر کو طلب

    نوازشریف، مریم نواز، صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کا اہم اجلاس 24 ستمبر کو طلب

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کے خلاف اجلاس طلب کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے 24 ستمبرکواجلاس طلب کیا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

    اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل نیب،ڈی جی نیب راولپنڈی اوردیگرشرکت کریں گے، چیئرمین نیب تفصیلی فیصلےکے قانونی نکات کا جائزہ لیں گے.

    نیب ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں سپریم کورٹ میں اپیل کو حتمی شکل دی جائے گی.

    ماہر وکلا پر مشتمل نئی پراسیکیوشن ٹیم کی خدمات لینے پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں پراسیکیوشن کی خامیوں اورنقائص کی بھی نشان دہی کی جائےگی.

    یاد رہے کہ سزا معطلی کے بعد قانونی حلقوں کی جانب سے نیب پراسیکیوشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.


    بلاول بھٹو نے نوازشریف کی رہائی کو شریف خاندان کے لئے ریلیف قرار دے دیا


    یاد رہے کہ ‌19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی تھی۔

    ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا.

  • ہائی کورٹ میں نیب کی پراسیکیوشن ناکام رہی، ماہر قانون راجہ عامر عباس

    ہائی کورٹ میں نیب کی پراسیکیوشن ناکام رہی، ماہر قانون راجہ عامر عباس

    لاہور: ماہر قانون راجہ عامر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے دفاع کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی پراسیکیوشن ناکام رہی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ عامر  نے کہا کہ ہائی کورٹ میں احتساب عدالت کے فیصلے پر نیب پراسیکیوشن ناکام رہی۔

    راجہ عامر عباس نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف فیملی کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے اپنے فیصلے کا دفاع نہیں کیا گیا۔

    ماہرِ قانون راجہ عامر کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کا کام صرف عدالت میں پیش ہونا نہیں ہوتا بلکہ تفتیش کے قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھنا پراسیکیوشن کا کام ہے۔

    راجہ عامر عباس نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں جائیداد کی قیمتوں کی مکمل تفصیلات تھیں، نیب کا کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں سزائیں معطل کی گئی ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت


    قبل ازیں آج وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا کہ نیب اصلاحات کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے، چیئرمین نے بہت اچھا کام کیا ہے، ایک مقدمے سے چیئرمین نیب کو ڈس کریڈٹ نہیں کرنا چاہیے، امید ہے نیب پراسیکیوٹرز اپنی خامیاں دور کر دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی اور دلائل سننے۔

    دلائل کی سماعت کے بعد ججز نے میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزائیں معطل کردیں اور انھیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی ناکامی پر سوال اٹھ گئے

    ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی ناکامی پر سوال اٹھ گئے

    اسلام آباد: ہائی کورٹ سے شریف خاندان کی ضمانت پر رہائی کے بعد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی ناکامی پر سوال اٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیڈ ریفرنس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم، داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ہائی کورٹ سے رہائی کے فیصلے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی ناکامی پر سوال اٹھ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر اور ان کی ٹیم کو کیس سے کیوں الگ رکھا گیا؟ سردار مظفر کا ملزمان کو سزا دلوانے میں اہم کردار رہا۔

    ذرائع نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اکرم قریشی کو خصوصی طور پر نیب میں کیوں لایا گیا؟ اکرم قریشی پراسیکیوٹر جنرل کے دوست بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اکرم قریشی کو دوستی کی وجہ سے کیس سونپا گیا۔

    ایک اور سوال اٹھایا گیا کہ نیب پراسیکیوٹر جنرل علی اصغر حیدر نے وکیل کیوں تبدیل کیا؟ علی اصغر حیدر سے اس سلسلے میں جواب طلبی ضرور ہونی چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایوان فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف، مریم نواز، کپیٹن(ر)صفدر کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم


    ذرائع نے کہا کہ کیس ہارنے پر نیب پراسیکیوشن کی باز پرس کا طریقۂ کار وضع کرنا ہوگا، بڑے مقدمات میں نیب پراسیکیوشن کا ناکامی پراحتساب ہونا چاہیے، پراسیکیوشن کو باضابطہ کر کے ہی ناکامی پر ذمہ داری کا تعین ہو سکے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیب کے تربیت یافتہ وکلا ہی ملزمان کا کیس لڑنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کام یاب ہو جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، مریم نواز، کپیٹن (ر) صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کر دیا ہے۔

  • نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرے گا

    نیب اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرے گا

    اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

    نیب کی جانب سے فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی.

    نیب کے ترجمان کے مطابق نیب میاں نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرے گا.


    ایوان فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف، مریم نواز، کپیٹن(ر)صفدر کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم


    یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔

    ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.

    عدالت نے نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر کو 5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس، راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

    نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس، راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد : نندی پور پاور پروجیکٹ میں مبینہ تاخیر پر ریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو اکتوبرتک ملتوی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے نندی پورپروجیکٹ میں مبینہ تاخیرپرریفرنس کی پہلی سماعت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اور بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے دونوں ملزمان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو حاضری یقینی بنانے کیلئے 2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے دو اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما بابراعوان اور راجہ پرویز اشرف کو آج طلب کررکھا تھا۔

    ریفرنس میں 2 سابق وفاقی وزرا بابر اعوان کے خلاف گواہ بن گئے،دستاویز کے مطابق نوید قمراور خواجہ آصف نندی پور ریفرنس کے گواہ بنے اور وزارت پانی و بجلی اور وزارت قانون کے افسران بھی 35 گواہوں میں شامل ہیں جبکہ نیب کے 3 تفتیشی افسران نندی پور ریفرنس میں گواہ ہیں۔

    ریفرنس میں بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    خیال رہے وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر بابر اعوان ایڈووکیٹ قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور ان کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان نےمنظور کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی نندی پورپاور پلانٹ میں بد انتظامی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب سے تمام زیرالتوا ریفرنسز کی تفصیلات طلب کررکھی ہے۔

    نندی پور منصوبے کی تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • میگا کرپشن کے مقدمات کو شفافیت سے انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

    میگا کرپشن کے مقدمات کو شفافیت سے انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

    اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں.

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب نے نیب بیوروز کی ماہانہ کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=” پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے وسائل بروئے کارلارہے ہیں، کسی سے رعایت نہیں‌ ہوگی.

    ان کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو شفافیت سے انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ملک کو کرپشن سے پاک بنانا ہوگا.

    چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی جڑ سے اکھاڑ کر مقدمات کو انجام تک پہنچائیں‌ گے.

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں شریف فیملی کے ریفرنس منتقل کرنے کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی.

    سماعت میں سپریم کورٹ نے اپیلوں کی شنوائی کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی اور کہا نوازشریف اورمریم کی سزامعطلی پرسماعت جاری رہے گی۔