Tag: NAB

  • نیب کی شہباز شریف کے بیٹے کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت  سے درخواست

    نیب کی شہباز شریف کے بیٹے کی حوالگی کیلئے برطانوی حکومت سے درخواست

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی گئی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو خط نیب کی جانب سے لکھا گیا ، نیب نے 31دسمبر کو برطانوی حکومت کو درخواست جمع کرائی۔

    سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسیکنڈل میں نیب کو مطلوب ہیں اور عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ‌ ہے۔

    یاد رہے 2020 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد شہباز شریف کے صاحبزادے کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف اور دونوں صاحبزادے (حمزہ، سلمان) کرپشن کیسز میں نامزد ہیں اور نیب کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کے بچوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔

    نیب کے مطابق شہباز شریف نے لاہور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں متعدد جائیدادیں اپنی بیگمات نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے نام پر حاصل کیں، جنہیں اب منجمد کردیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے بھی لاہور اور چنیوٹ میں کئی جائیدادیں خریدیں انہیں بھی نیب کی جانب سے منجمد کیا گیا ہے۔

  • کیا نیب نے نواز شریف کے خلاف کیس بند کر دیا؟

    کیا نیب نے نواز شریف کے خلاف کیس بند کر دیا؟

    لاہور: قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے ایسی کچھ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک کیس کی تحقیقات بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کا کیس بند کرنے کے حوالے سے نیب ترجمان نے وضاحت جاری کی ہے، ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    نیب ترجمان کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹ الاٹمنٹ کی انکوائری بدستور جاری ہے، کیس کو ابھی تک بند نہیں کیا گیا، اس لیے میڈیا ایسی خبروں سے اجتناب کرے۔

    نیب ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبریں قومی ادارے کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

    نئے چیئرمین نیب کے ناموں پر ڈیڈ لاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک نجی ٹی وی نے خبر چلائی تھی کہ نیب نے ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خبر کے مطابق سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے انویسٹیگیشن بند کرنے کی منظوری دی، اور نیب لاہور نے حتمی فیصلے کے لیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا رکھی ہے، جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹیگیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے؟ اصول طے

    نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے؟ اصول طے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے اصول طے کر دیے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کب کسی کی جائیداد ضبط کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کسی کی جائیداد کب ضبط کر سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کے لیے اصول طے کر دیے، عدالت نے یہ اصول آج ہفتے کو لیاقت قائم خانی کے کیس کی سماعت میں طے کیے۔

    عدالت نے کیس میں اپنے فیصلے میں کہا نیب صرف وہی جائیداد ضبط کر سکتا ہے جس کا زیر تفتیش کیس سے تعلق ہو، یعنی ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اور جرم سے تعلق ہونا ضروری ہے۔

    عدالت نے کیس میں لیاقت قائم خانی کےگھر پر نیب چھاپے کے دوران ان کے رشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈی جی پارکس کراچی کے گھر سے برآمد 8 میں سے 5 گاڑیوں کی ضبطی غیر قانونی تھی، نیب شاہ رخ جمال اور دیگر کی گاڑیوں کی ضبطی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ رخ جمال، محمد طیب اور حارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے پر احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اور کہا کہ نیب تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجود گاڑیوں کا لیاقت قائم خانی سے تعلق نہیں دکھا سکا۔

    عدالت نے حکم جاری کیا کہ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرے۔

  • نیب افسران اور کرپشن کیسز کے ملزمان کو جعلی فون کالز کا انکشاف

    نیب افسران اور کرپشن کیسز کے ملزمان کو جعلی فون کالز کا انکشاف

    کوئٹہ: نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کے نام پر افسران اور کرپشن کیسز کے ملزمان کو جعلی فون کالز کا انکشاف ہوا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ جعلی کالز کا ڈیٹا شیئرکردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کے نام پر افسران اور کرپشن کیسز کے ملزمان کو جعلی فون کالز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد نیب بلوچستان نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب انٹیلی جنس ونگ نے گروہ کی سرکوبی کے لیے لائحہ عمل پر کام شروع کر دیا ہے، متعلقہ اداروں کے ساتھ جعلی کالز کا ڈیٹا شیئرکردیا گیا ہے۔

    نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جعلی کالز کرنے والے کو کسی بھی قسم کی معلومات نہ دی جائیں، کیسز میں کوئی بھی افسر ذاتی طور پر ملزمان یا افراد سے رابطے کا مجاز نہیں۔

    نیب کا مزید کہنا ہے کہ عوام جعلساز عناصر کی کالز سے متعلق نیب آفس کو فوری مطلع کریں، قانونی طریقہ کار کے تحت ملزمان کو فون نہیں مراسلہ بھیجا جاتا ہے۔

  • شہباز شریف  ٹی ٹی اسکینڈل:  نیب کے گرفتار ملزم سے متعلق اہم انکشافات

    شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل: نیب کے گرفتار ملزم سے متعلق اہم انکشافات

    لاہور :قومی احتساب بیورو (نیب) نے ٹی ٹی اسکینڈل میں گرفتار ملزم علی احمدخان سے متعلق بتایا ہے کہ ملزم نے شہباز شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف خاندان/ٹی ٹی اسکینڈل میں گرفتار ملزم علی احمدخان پر نیب الزامات اور ملزم کا کردار سامنے آگیا۔

    نیب تحقیقات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں مدد اور اعانت کی ، ملزم نے منی لانڈرنگ میں نہ صرف مدد کی بلکہ سہولت کاری بھی کی۔

    شہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل میں گرفتار ملزم علی احمد خان پر نیب کے الزامات اور ملزم کا کردار سامنے آگیا نیب کے مطابق ملزم نے شہباز شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ میں سہولت کاری کی ۔

    نیب رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان شہباز شریف کا بے نامی دار بھی ہے اور 2002 سے2018تک ڈی جی پی آر اور چیف منسٹر ہاوس میں ملازم رہا۔

    رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ملزم کی بھرتی کے لیے رولز میں نرمی بھی جبکہ دوران ملازمت ملزم نے دو بے نامی کمپنیز کی تشکیل میں مدد اور سہولت کاری کی ، دو کمپنیز گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے زریعے 1884 ملین سے زائدکی منی لانڈرنگ کی گئی۔

    نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان نے کمپنیز میں انوسٹمنٹ کے لیے بیرون ملک سے 41 ملین سے زائد کی ترسیلات وصول کیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق2016 میں ملزم کے کل اثاثوں کی مالیت لگ بھگ ڈیڑھ ملین تھی جبکہ بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات سے ملزم کے اثاثوں کی مالیت 43 ملین سے زاٸد ہو گئی۔

    خیال رہے ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہے، یکم دسمبر کوعدالت میں دوبارہ پیشی ہوگی۔

    یاد رہے 16 نومبر کو وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف ٹی ٹی اسکینڈل کے مرکزی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتارکیا تھا ، اسکینڈل ‏میں نیب کو مطلوب علی احمدخان2 سال سے مفرور تھا۔

  • اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

    اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: سلیم مانڈوی والا اور دیگر کی جانب سے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی ساری رقم قومی خزانے میں جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی ریکوریز کے معاملے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اپوزیشن اور سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے ارکان سے مشاورت مکمل کر لی ہے، اپوزیشن نے نیب کی ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ارکان نے ریکور کی گئی رقم کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ خزانہ کمیٹی کو خط لکھ دیا، یہ خط سینیٹر سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک کی جانب سے لکھا گیا، مصدق ملک، سعدیہ عباسی، انوار الحق کاکڑ بھی خط لکھنے والوں میں شامل ہیں۔

    مذکورہ ارکان نے تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 821 ارب سے زائد کی رقم ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم قومی خزانے میں ساری رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا ہاٹ منی کی پاکستان منتقلی اور اس کے اثرات ایک اہم معاملہ ہے، نیب ریکوری اور ہاٹ منی دونوں اہم معاملے ہیں، اس لیے تحقیقات کے لیے سینیٹ خزانہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کی جائے۔

  • مالم جبہ اسکینڈل: نیب نے پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روک دی

    مالم جبہ اسکینڈل: نیب نے پرویز خٹک کے خلاف انکوائری روک دی

    پشاور: احتساب عدالت نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویز خٹک کیخلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی، نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مالم جبہ اسکینڈل میں وزیر دفاع پرویز خٹک و دیگر کے خلاف انکوائری روک دی ، احتساب عدالت نے پرویز خٹک کیخلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی۔

    نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھیں ، نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔

    مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے تھے ، جن میں محکمہ جنگلات کی270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا، لیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے،جبکہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوایا تھا ، ایڈیشنل چیف سیکریڑی کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اراضی والی سوات نے وفاقی حکومت کے سپرد کی۔

    رپورٹ کے مطابق لیز کو 15 سال سے بڑھا کر 33 سال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کیجانب سے قانونی طور پر دی گئی تھی۔

  • محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس، نیب کو اہم شواہد مل گئے

    محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس، نیب کو اہم شواہد مل گئے

    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب ) کو محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس میں اہم شواہد مل گئے ، ملزم اعجازداوئچ اور فیملی اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے پنشن کے منتقل کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ میگا کرپشن کیس میں نیب کو اہم شواہد مل گئے، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پنشن کیس کے ملزم اعجازداوئچ سےساڑھے 7کروڑ لیے گئے، گرفتارنیب کے سابق کنسلٹنٹ منور گوپانگ نے رقم لی۔

    منورگوپانگ نے رقم ایس وی پی نیشنل بینک عبداللطیف کے ذریعے لی، نیب کراچی نےعبداللطیف کوبھی گرفتارکرلیا، اعجازداوئچ ، فیملی اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے پنشن کے منتقل کئے گئے۔

    اعجاز کاتعلق دادوسےہے، سندھ کی اہم شخصیت کےمبینہ فرنٹ مین ہیں، جعلی پنشن کیس میں ساڑھے300 اکاؤنٹ میں 4 ارب منتقل کئے گئے۔

    جعلی پنشن کیس میں نیب کےبھی 3 افسران کوگرفتارکیاجاچکاہے، نیشنل بینک افسرمنورگوپانگ کوبطوربینکنگ ایکسپرٹ نیب میں تعینات کیاگیاتھا۔

    جعلی پنشن اکاؤنٹ کیس میں اب تک 300 سےزائدافراد کےبیانات ریکارڈہوچکے۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : نیب کی  آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت

    توشہ خانہ ریفرنس : نیب کی آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی عدالت بریت کی درخواست مسترد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا احتساب عدالت آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرے۔

    عدالت نے آصف زرداری اور یوسف رضاگیلانی کی ایک روزہ حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیا، جس کے بعد وکیل فاروق نائیک نے استدعا کی کہ مجھے سپریم کورٹ جانا ہے، عدالت سماعت ملتوی کرے۔

    احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 18نومبر تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے توشہ خانہ ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائد ہوچکی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

    واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس کےمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

  • آغا سراج درانی تاحال روپوش

    آغا سراج درانی تاحال روپوش

    کراچی: قومی احتساب بیورو کو مطلوب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی تاحال روپوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی نیب ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے روپوش ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج اور ان کے کوآرڈینیٹر سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے، آغا سراج اور ذوالفقار ڈاہر کی آخری لوکیشن کراچی کی تھی۔

    نیب کی جانب سے آغا سراج کو کراچی میں، جب کہ دیگر 9 ملزمان کو گڑھی یاسین اور دیگر شہروں میں تلاش کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ 13 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 8 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی تھی، جب کہ ان کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

    آغا سراج درانی کی فیملی نے نیب کو گھر میں مشروط داخلے کی اجازت دے دی

    ضمانت مسترد ہونے کے بعد جب نیب کے اہل کار کراچی میں آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پہنچے، تو سیکیورٹی گارڈز نے انھیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا، کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کے بیٹے آغا شہباز درانی نے نیب اہل کاروں کو گھر میں داخلے کی مشروط اجازت دی۔

    آغا سراج درانی کے بیٹے نے کہا ایک لیڈی کانسٹیبل سرچ وارنٹ کے ساتھ گھر میں آ کر پوری تلاشی لے سکتی ہے، لیکن کسی مرد اہل کار کو اندر آنے کی اجازت نہیں دوں گا، انھوں نے کہا ماضی میں نیب نے گھر میں داخل ہو کر خواتین کو زد و کوب کیا تھا، نیب والے سمجھتے ہیں کہ وہ قانون سے بالا تر ہیں۔