Tag: nabeel gabool

  • پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    پیپلزپارٹی رہنما نبیل گبول کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول کے خلاف مقدمہ غلام شبیر نامی شخص کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی غلام شبیر کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے دفتر پر فائرنگ کی، میرا دفتر ڈیفنس فیز 2 میں ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز آصف خان کے مطابق ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    فوٹیج میں نبیل گبول کو ہتھیار لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، نبیل گبول کو گھر کے دروازے پر گاڑی سے ٹکر مارتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    حافظ عبدالبر کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نے مجھے غیرقانونی کام کرنے کا کہا تھا، میں نے ان کی غیرقانونی ڈیمانڈ پوری کرنے سے انکار کیا، انکار پر نبیل گبول نے مجھے دھمکیاں دیں، فش ہاربر پر کولڈ اسٹوریج کی جگہ پر غیرقانونی فیکٹری قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے خلاف ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، نبی لگبول نے کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا، مجھے اور میرے اہلخانہ کو نبیل گبول سے خطرہ ہے، اس حوالے سے پی پی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا، قائم فیکٹری ریڈ زون کے علاقے میں ہے۔

    واضح رہے کہ  پی پی رہنما گھر کے ملازمین کو زدوکوب بھی کیا تھا۔یاد رہے کہ نبیل گبول نے چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی حفیظ عبدالبر کے گھرپر دھاوا بولا تھا۔

     

  • نواز شریف پریشر گیم کے تحت نیب پر دباؤ بڑھا رہے ہیں: نبیل گبول

    نواز شریف پریشر گیم کے تحت نیب پر دباؤ بڑھا رہے ہیں: نبیل گبول

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف پریشر گیم کے تحت نیب پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، ان کے لیے بہتر ہے کہ اب وہ سیاست شہباز شریف کو کرنے دیں، اداروں پر دباؤں ڈالنے سے کچھ نہیں ہوسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی باتیں سن کر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، آج ادارہ کرپشن کے خلاف کام کررہا ہے تو تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت میں یہ خود ہیں اس کے علاوہ تمام ادارے ان کو برے لگتے ہیں، مسلم لیگ ن چاہتی ہے تمام جماعتیں بھی اداروں کے خلاف محاذ آرائی میں ان کے ساتھ شامل ہوجائیں، اب احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے، جب خود پر آتی ہے تو رونا دھونا شروع ہوجاتا ہے۔

    حکومت وہی بنا سکتا ہے جس کے ساتھ پیپلزپارٹی ہوگی، نبیل گبول

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جانتے ہیں آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو کتنی سیٹیں ملیں گی، انتخابات کے بعد رونے دھونے کے لیے ن لیگ نے حکمت عملی بھی بنا لی ہے، یہ جو چاہے کر لیں لیکن قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، احساب سب کا ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماؤں سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے متعدد ایم این ایز اور ایم پی ایز ن لیگ کوچھوڑ چکے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں صرف 3 ایم این ایز کو جانتے ہیں باقی کو نہیں، نواز شریف نے کبھی ان سے ملاقات ہی نہیں کی تو کیسے مسائل حل کریں گے۔

    نواز شریف شکل سے جتنے بھولے لگتے ہیں اتنے ہی شاطر ہیں: نبیل گبول

    پوچھے گئے سوال پر ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن کیس بھگت رہے ہیں میری بھی انکوائری ہوچکی ہے، پارٹی کے تمام رہنماؤں کی انکوائری ہوئی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے تو کسی کو نہیں کہا کہ یہ خلائی مخلوق کررہی ہے، میری جماعت میرا گھر ہے میں اس میں خوش ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف شکل سے جتنے بھولے لگتے ہیں اتنے ہی شاطر ہیں: نبیل گبول

    نواز شریف شکل سے جتنے بھولے لگتے ہیں اتنے ہی شاطر ہیں: نبیل گبول

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر سن کر لگتا ہے بھارت کا کوئی نیا لیڈر مودی کی زبان بول رہا ہے، وہ جتنے بھولے لگتے ہیں اتنے ہی شاطر ہیں، ان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود کو مظلوم بنانے کے لیے نیب کورٹ میں پیش ہوتے ہیں، نااہلی کے بعد انہوں نے بہت سے منفی اقدامات کیے ہیں اگر ان کے اقدامات کی تفتیش ہو تو آرٹیکل 6 کا مقدمہ بن سکتا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ سی پیک کو نواز شریف کاروباری مائنڈ سیٹ کے مطابق لائے ہیں، وہ خود بھی جانتے ہیں 2018 کے الیکشن میں انہیں کچھ نہیں ملے گا، نواز شریف آج کل جو باتیں کر رہے ہیں اگر ایسی باتیں نہیں کریں گے تو انھیں ووٹ کہاں سے ملیں گے، ان کی تقریروں سے لگتا ہے سیاسی گھبراہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

    چوہدری نثار کو شریف برادران کا سیاسی خاتمہ نظر آ رہا ہے، نبیل گبول

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 235 میں بھی فنانشنل ایمرجنسی کا ذکر ہے، کوئی سیاسی جماعت نہیں چاہتی کہ فنانشنل ایمرجنسی لگے، حکومتی اتحاد سے متعلق کہنا چاہتا ہوں محبت اور سیاست میں سب کچھ جائز ہے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں 65 فیصد کے قریب سیٹیں لے سکتی ہے۔

    پاناما کیس، نوازشریف جیل نہیں‌ جائیں گے، نبیل گبول

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کی جانب لے جانے کی کوشش کی ہے، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جون میں 20، 20 گھنٹے تک بڑھ جائے گا، ان کے اقدامات کی وجہ سے پیٹرول بھی جلد 120 روپے پر چلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ، نبیل گبول کا دعویٰ

    مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ، نبیل گبول کا دعویٰ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز بھی اقامہ ہولڈر ہے، سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو اقامے میں غیرمسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز شریف کے پاس بھی اقامہ ہے، مریم نواز کو انکے اقامے میں غیر ملکی خادمہ ظاہر کیا گیا ہے، اب دیکھنا ہے کہ نبیل گبول اپنا دعویٰ سچ کرنے کیلئے دستاویزات پیش کر پائیں گے۔

    نبیل گبول نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے، حکمرانوں کا 3باروزیراعظم بن کر بھی پیٹ نہیں بھرا، ایسے حکمران اب بھی کہتے ہیں 30سال ڈکٹیٹرز نے حکومت کی، پاک فوج کی وجہ سے ہم سب محفوظ ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا پروگرام میں کہنا تھا کہ پاکستان بدل رہا ہے، بھٹو کی پھانسی پر پیپلزپارٹی نے ملک توڑنے کی بات نہیں کی، بینظیر بھٹو کی شہادت پر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اتنے معصوم نہیں ہیں، انہیں سب پتہ ہے، میاں صاحب کوسمجھنا چاہئے یہ قوم اتنی بے وقوف نہیں ہے، وقت دورنہیں جب نوازشریف کا نام انکل کیوں پڑ جائے گا، نوازشریف کرپشن کوقانونی تحفظ دیناچاہ رہے ہیں۔

    نبیل گبول نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کو پاکستان لوٹنے پر نکالاگیا، نوازشریف نے خود اپنے خلاف سازش کی ہے، چیف جسٹس نوازشریف کےبیانات کانوٹس لیں۔

    ،بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بھی بعض وجوہات پرالیکشن نہیں لڑسکیں گی
    نوازشریف نے خود مسلم لیگ ن کا یہ حال کیا ہے۔

    دوسری جانب پی پی رہنما نبیل گبول کی جانب سے اقامے کے دعویٰ کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقامہ پوسٹ کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کیلئے لایا گیا ہے، نبیل گبول

    مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کیلئے لایا گیا ہے، نبیل گبول

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ لگتا ہے مراد علی شاہ کو اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائو کیلئے لایا گیا ہے، ایم کیو ایم سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام دی رپورٹرز میں بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی،ان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں بات نہیں کرتے تھے، مراد علی شاہ کواسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کیلئے لایا گیا ہے۔

    نبیل گبول کا کہناتھا کہ وسیم اختر کی جے آئی ٹی ایک گھنٹے میں بناکر میڈیا پر چلا دی گئی جبکہ عزیربلوچ، ڈاکٹرعاصم کی جے آئی ٹی ابھی تک باہرنہیں آئی۔

    نبیل گبول کا کہنا تھا کہ 8اگست کوالیکشن میں وسیم اختر میئر کراچی بن جائیں گے، لگتا ہے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم دوبارہ اتحاد کرنےجارہے ہیں۔

    نبیل گبول نے کہا کہ سانحہ12مئی کے واقعے میں ایم کیوایم ملوث تھی،وسیم اختر کو معلوم ہے12مئی کوکون حکم دے رہا تھا، نبیل گبول نے مزید کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں سندھ میں گورنر راج لگادیا جائے۔

  • الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی، نبیل گبول

    الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی، نبیل گبول

    کراچی : سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے اپنے تحفظ کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن نبیل گبول نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انکا کہنا ہے کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے انہیں قتل کر نے کی دھمکی دی ہے تاہم انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    نبیل گبول کا درخواست میں کہنا ہے کہ الطاف حسین ناراض ہیں ، الطاف حسین کی ناراضگی حقائق بیان کرنے کی وجہ سے ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمے دار سندھ حکومت ہوگی۔

      نبیل گبول نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں رینجرز کی سیکیورٹی دی جائے کیونکہ انہیں پولیس پر بھروسہ نہیں ہے ۔

  • عزیربلوچ پی پی کاصولت مرزاثابت ہوگا، نبیل گبول

    عزیربلوچ پی پی کاصولت مرزاثابت ہوگا، نبیل گبول

    لاہور: ایم کیو ایم چھوڑنے والے نبیل گبول کہتے ہیں رابطہ کمیٹی میں جتنےلوگ آتےہیں وہ مال بنانے کیلئے آتے ہیں بابرغوری ملک کےامیرترین شخص بن چکے ہیں۔

    نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کے پروگرام "کھرا سچ”میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلےمیری پبلک میں ڈیمانڈ تھی،آج کل میڈیاکی ڈیمانڈبن گیاہوں۔

    انہوں نے کہا رابطہ کمیٹی میں جتنےلوگ آتےہیں وہ مال بنانےکیلئےآتےہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری ماضی میں ویٹرتھےآج ارب پتی بن گئے ہیں۔

    نبیل بول نے کہا کہ الطاف حسین سےتنظیم میں کالی بھیڑوں کونکالنےکامطالبہ کیاتھا، رابطہ کمیٹی کی اکثریت الطاف حسین سےمخلص نہیں پیسے بنانے آتے ہیں۔

    نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں تین گندے انڈے ہیں، انہوں نے بتایا کہ عزیربلوچ کابیان ریکارڈ ہوگیا۔عزیر بلوچ پیپلز پارٹی کاصولت مرزا ثابت ہوگا۔

    نبیل گبول نے کہا کہ پی ٹی آئی کےجلسےکی دعوت نہیں ملی تاہم وہ انیس اپریل کو عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

  • نبیل گبول کی پیپلز پارٹی میں واپسی

    نبیل گبول کی پیپلز پارٹی میں واپسی

    کراچی: ایم کیو ایم چھوڑنے والے نبیل گبول کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، دوسری جانب شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    کراچی کے حلقے این اے 246سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول ایم کیو ایم چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں، اس بارے میں کئی قیاس آرائیاں موجود تھیں، اکثر مبصرین کا کہنا تھا کہ نبیل گبول تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں لیکن اب خبریں ہیں کہ نبیل گبول کی پیپلز پارٹی میں واپسی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

    تاہم سندھ کے وزیرِ اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔

    دوسری جانب نبیل گبول کا کہنا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں، شرجیل میمن جونیئر ہیں، انہیں اعلیٰ سطح پر ہونے والے رابطوں کے بارے میں علم نہیں ہے۔

    نبیل گبول کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

  • اسلام آباد: نبیل گبول کا استعفیٰ منظور

    اسلام آباد: نبیل گبول کا استعفیٰ منظور

    اسلام آباد: سابق وزیرِ نبیل گبول کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

    نبیل گبول الیکشن دوہزار تیرہ میں این اے دوسوچھیالیس کراچی سے منتخب ہوئے تھے، اُن کا استعفیٰ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ہے۔

    نبیل گبول نے چند روز قبل اپنا استعفیٰ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ نبیل گبول نے ذاتی وجوہات کی بناء پر گزشتہ منگل این اے سیکریٹریٹ میں استعفی بھجوایا تھا۔

    نبیل گبول نے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے لیے مناسب نہیں اور اسی وجہ سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

    نبیل گبول 2013 میں عام انتخابات سے کچھ عرصہ پہلے پیپلز پارٹی سے الگ ہونے کے بعد  ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے تھے اور 2013 عام انتخابات میں حلقہ این اے 246 سے ایم کیو ایم کی نشست پر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔