Tag: Nabiha Case

  • نبیہہ کیس: پولیس نے ہلاکت کوخودکشی قراردے دیا

    نبیہہ کیس: پولیس نے ہلاکت کوخودکشی قراردے دیا

    لاہور: نبیہہ چودھری کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ ۔کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری کی ہلاکت کے حوالے سے شاملِ تفتیش عمرنامی نوجوان نے نبیہہ سے شادی کی خواہش کا اظہارنہیں کیا تھا۔

    لاہورمیں سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری سے مراسم کے شبہ میں عمر نامی نوجوان نے پولیس تفتیش کے دوران بیان دیا ہے کہ  نبیہہ صرف ایک اچھی دوست تھی ۔

    عمرنے یہ بھی بتایا کہ شادی کی خواہش کا اظہار نبیہہ نے کیا تھا میں نے نہیں اور ڈائری میں نبیہہ نے مسیج کا جواب نہ دینے کی بات غلط لکھی ہے، جبکہ پولیس نے نبیہہ کی ہلاکت کو خودکشی قراردیا ہے۔

    واضح رہے کہ سی ایس پی آفیسر نبیہہ چودھری آگ لگنے سےجھلس کرہلاک ہو گئی تھیں دوسری جانب نبیہہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیاہے۔

  • لاہور: نبیہہ چوہدری کی پراسرار ہلاکت، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

    لاہور: نبیہہ چوہدری کی پراسرار ہلاکت، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

    لاہور:  پبلک سروس کمیشن کی زیرِ تربیت سی ایس پی افسر نبیہہ چوہدری کی مبینہ ہلاکت کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپوٹ تیار کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، ورثاء لاش کو لے کر لاہورایئرپورٹ سے کراچی پہنچے گے۔

    لاہور میں جھلس کرہلاک نبیہہ چوہدری کی موت کا معما حل نہ ہوسکا، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نبیہا چودھری کے جسم کا نوے فیصد سے زیادہ حصہ جھلسا ہوا ہے، رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ نبیہہ چوہدری کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موت کمرے میں لگنے والی آگ کا دھواں پھیپھٹروں میں بھرجانے کی وجہ سے ہوئی۔

    پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ نبیہہ نے خودکشی کی ہے، جس اہلخانہ نے ماننے سے انکار کر دیا۔

    یہ خود کشی تھی یا قتل ، یہ سوال ایک چیلنج ہے جس کے حل کےلیے تفتیشی اداروں کے پاس نبیہہ کی ڈائری میں درج مبینہ تحریر ہے، جو تجزیے کےلیے فرانزک لیبارٹری بھجوادی گئی ہے۔

  • پبلک سروس کمیشن کی زیرِ تربیت افسر نبیہہ چوہدری کی ہلاکت معمہ بن گئی

    پبلک سروس کمیشن کی زیرِ تربیت افسر نبیہہ چوہدری کی ہلاکت معمہ بن گئی

    لاہور: پبلک سروس کمیشن کی زیرِ تربیت افسر نبیہہ چوہدری کی پُراسرار موت معمہ بن گئی ہے، پولیس نے مقتولہ کی ڈائری قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  نبیہہ چوہدری نے خودکشی کی ہے جبکہ نبیہہ کے اہل خانہ نے پولیس کا دعویٰ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    گذشتہ روز غالب مارکیٹ کے قریب آڈٹ اکاؤنٹنگ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے دفتر میں لگی آگ اور خاتون نبیہہ کی ہلاکت معمہ بن گئی، نبیہہ کی ڈائری تحقیقاتی اداروں کو مل گئی، پولیس کے مطابق ڈائری میں ہے کہ عمر نامی دوست نے دھوکا دیا، ٹیلی فون نہیں سن رہا، وہ جواب نہیں دے رہا، پٹرول منگوا لیا، خودکشی کرنے لگی ہوں۔

    اہل خانہ نے خودکشی کے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پولیس نے عمر کی تلاش شروع کردی۔

    تحریر کو فرانزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے،عمر تک پہنچنے کیلئے نبیہہ کے فون کو قبضے میں لے کر ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

    نبیہہ چوہدری کراچی کی رہائشی تھیں، اطلاعات کے مطابق نبیحہ کے والد اسلم چوہدری کو بھی دو ماہ قبل  ایم اے جناح روڈ پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول داؤد کالج کے پرنسپل تھے، پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔