Tag: nabiha choudhry

  • نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور: غالب مارکیٹ میں پراسرارہلاکت کامعمہ حل نہ ہو سکا،پولیس نےنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے۔کراچی کی رہائشی نبیہا چودھری آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ٹریننگ انسی ٹیوٹ لاہور کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں،

    پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتی رہی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کئے تھے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، پولیس نے ہاسٹل ڈائریکٹر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تاہم خودکشی اور اتفاقی حادثہ کے پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے، پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے اورلاش جمعہ کی صبح نجی ائیرلائین کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی۔

  • نبیہاچودھری کی ڈائری سے عمرنامی شخص سے مراسم کااشارہ ملاہے،پولیس

    نبیہاچودھری کی ڈائری سے عمرنامی شخص سے مراسم کااشارہ ملاہے،پولیس

    لاہور: آڈٹ اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت نبیہا چودھری کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرب کا کہنا ہےکہ نبیہا چودھری کی کچھ تحریریں ملی ہیں جن میں پٹرول کا ذکر ہے۔

    کیا یہ تحریریں نبیہا نے خود لکھیں اس کے معائنے کے لیے تحریریں لیبارٹری بھجوادی ہیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور کے مطابق کمرے سے کسی بھی دوسرے شخص کے داخلے کا ظاہری کوئی نشان نہیں ملا، نبیہا چودھری کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

    متوفیہ 41کامن کی آفیسر تھی، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے فرانزاک لیب سے رابطہ کرلیا،متوفیہ نبیہا چوہدری کی کورس میٹ عاصمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبہیا چودھری خودکشی نہیں کرسکتی،ابھی ہم سب صدمے میں ہیں، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق  نبیہا چودھری کے کمرے سے ڈائری ملی ہے، ڈائری میں عمر نامی شخص کا ذکر ہے، ڈائری کی تحریروں سے عمر نامی شخص سے مراسم کا اشارہ ملا ہے۔

  • سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    لاہور : آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی موت خودکشی ہے یا قتل پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون نبیحہ چوہدری کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔

    متوفیہ نبیحہ چوہدری اپنے دفتر میں جھلسی ہوئی پائی گئی، پولیس نے دروازہ توڑ کر نعش نکالی، ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کا نتیجہ ہے، متوفیہ کراچی کی رہائشی تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق نبیحہ کے والد اسلم چوہدری کو بھی دو ماہ قبل  ایم اے جناح روڈ پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول داؤد کالج کے پرنسپل تھے، پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔