Tag: Nabil Gabol

  • ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہےہیں، جس دن دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم دھکا اسٹارٹ پرن لیگ کی حکومت چلارہےہیں، جس دن دھکادینابندکردیاحکومت کی گاڑی رک جائےگی۔

    ملک کی صورتحال کے حوالے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ غیریقینی صورتحال کاذمہ دارصرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گےتو نہ اڈیالہ رہے گا نہ پارلیمنٹ ہوگی۔

    بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گےاورحکومت چلتی رہے گی، وہ گارنٹی دے کہ باہر نکل کر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

    انھوں نے کہ چاہتےہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق رہنما کا کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گابانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

  • نامناسب الفاظ کا استعمال :  پیپلز پارٹی نے  نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    نامناسب الفاظ کا استعمال : پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    کراچی : پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو ایک انٹرویو میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے نبیل گبول کو یو ٹیوبر کو انٹرویو میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر شوکاز جاری کر دیا۔

    ترجمان پیپلز پارٹی نے بتایا کہ نبیل گبول کو شوکاز نوٹس پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں نبیل گبول کو تین دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وضاحت نہ کرنے پر نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کارروائی ہوگی، نامناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

  • محبت تو ہے ہی دھوکے کا نام، نبیل گبول

    محبت تو ہے ہی دھوکے کا نام، نبیل گبول

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار نبیل گبول کا کہنا ہے کہ محبت تو ہے ہی دھوکے کا نام، انہوں نے کہا کہ 22سال کی عمر سے سیاست میں ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں میزبان فضا شعیب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار نبیل گبول نے بتایا کہ اپنے دوستوں سے کبھی دھوکہ نہیں کھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دشمن سیاست مین ہی بنائے اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میں ہمیشہ جرائم کیخلاف لڑتا رہا، لیاری کے گینگ وار کے ساتھ سب سے بڑی دشمنی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ 25سال کی عمر میں پہلی بار ایم پی اے بنا، شادی گھر والوں کی پسند سے کی، کھانے میں مچھلی اور بریانی پسند ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتا ہوں لیکن وہ مجھ سے فرینڈلی نہیں ہیں، میرا ایک بیٹا نادر گبول سیاست میں بھی ہے۔

    نبیل گبول نے بتایا کہ میری سیاسی جدوجہد بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد شروع ہوئی، میں کسی کی چاپلوسی نہیں کرتا، بے نظیرکی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی مختلف ضرور ہے لیکن بلاول بھٹو بی بی کا ہی حصہ ہیں۔

    بےنظیر بھٹو کے حوالے سے ایک واقعہ بتاتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ جام صادق نے بے نظیر بھٹو کو روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کا گیٹ بند کردیا تھا۔

    جس پر شہید بی بی نے مجھ سے کہا کہ دیکھتے کیا ہو گاڑی گیٹ پر مار دو پھر میں نے زور سے گاڑی اسمبلی کے دروازے پر ماری اور ہم دروازہ توڑ کر اسمبلی میں داخل ہوگئے۔

  • بے نظیر یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، نبیل گبول نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا

    بے نظیر یونی ورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، نبیل گبول نے نیب کو تحریری جواب جمع کرا دیا

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی نبیل گبول بھی نیب ریڈار پر آ چکے ہیں، نیب کی جانب سے نبیل گبول کو آج بدھ کو پیش ہونے کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے نبیل گبول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ بدھ کو نیب میں پیش ہوں، تاہم نبیل گبول نیب میں پیش نہیں ہوئے، اور تحریری جواب جمع کرایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل گبول پر بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، نیب نے سابق ایم این اے کو کال اپ نوٹس کے ساتھ ایک سوال نامہ بھی بھیجا، تاہم وہ اسلام آباد میں ہونے کے باعث آج نیب میں حاضر نہ ہو سکے، ان کی جگہ وکیل لیاقت علی خان نے نیب میں پیش ہو کر کال اپ نوٹس کا جواب جمع کرایا، نبیل گبول کی جانب سے سوال نامے کا الگ سے جواب بھی جمع کرایا گیا۔

    نبیل گبول نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میں نے کبھی یونی ورسٹی میں داخلے، یا نوکری کے لیے کوئی سفارش نہیں کی، اور وائس چانسلر پر کبھی بھرتیوں کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، نہ ہی سفارش کی، یونی ورسٹی کے کسی ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کے لیے میرے پاس کوئی کوٹہ نہیں ہے۔

    نبیل گبول نے اپنے تحریری جواب میں یہ بھی کہا کہ نیب اپنا کال اپ نوٹس واپس لے۔

    نبیل گبول کے وکیل نے کہا کہ نیب کراچی کو درخواست دی ہے کہ نبیل گبول اسلام آباد میں مصروف ہیں، پیش ہونے کا ٹائم آگے بڑھایا جائے، اور 15 دن کی مہلت دی جائے۔

    واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتیوں پر بے نظیر یونی ورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ سے بھی تحقیقات جاری ہیں، اور غیر قانونی بھرتیوں پر اسپیکر سندھ اسمبلی 2 دن قبل ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر چکے ہیں۔

  • شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے: نبیل گبول

    شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے: نبیل گبول

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے، ن لیگ سے ہماری یکسوئی پہلے سے تھی، ماضی میں کچھ غلط فہمی بھی ہوئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نبیل گبول کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پارلیمانی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم نے یہ نہیں کہا ہم پر ہاتھ مت ڈالیں، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے گرفتار کرتے ہیں پھر تحقیقات شروع کرتے ہیں یہ غلط ہے، کرپشن پر لوگ تو گرفتار ہوتے ہیں لیکن ریکوری نہیں ہوتی، پاکستان میں کرپشن ہوئی ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

    صبح تک اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام کا اعلان ہوسکتا ہے: نبیل گبول

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی جانی چاہئے، احتساب اور گرفتاریاں بلاتفریق ہونی چاہئیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج تاریخ کی مضبوط ترین اپوزیشن ہے، پاکستان میں اس وقت بہت سے بحران ہیں، اپوزیشن کو ایک ہونا چاہئے، اپوزیشن جب بھی چاہے حکومت کو گراسکتے ہیں۔

    پوچھے گئے سوال پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے والے 4 سیٹوں والے ان سے ناراض ہیں، وزیراعظم کے اتحادی آج ان سے ناراض ہیں اور ہم سے ملے بھی ہیں، وزیراعظم سے کون ناراض ہے یہ ابھی نہیں بتانا چاہتا۔

  • چوہدری نثار کو شریف برادران کا سیاسی خاتمہ نظر آ رہا ہے، نبیل گبول

    چوہدری نثار کو شریف برادران کا سیاسی خاتمہ نظر آ رہا ہے، نبیل گبول

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو شریف برادران کا سیاسی خاتمہ نظرآ رہا ہے، وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، چوہدری نثار پی ٹی آٗئی میں کبھی شامل نہیں ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاورپلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نبیل گبول نے کہا کہ شریف برادران چاہتے ہیں کوئی ایسا شخص پارٹی میں سامنے آئے جو سب بالخصوص اسٹیبلشمنٹ کو بھی منظور ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پلانٹڈ تھا ایسا کچھ کیا گیا تو نتائج خطرناک ہوں گے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ڈان لیکس کی رپورٹ عوام کے سامنے لانا ہوگی۔

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ن لیگی حکومت 23 ویں آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، ن لیگ آرٹیکل 62 میں ترمیم کرنا چاہتی ہے، حکومت آئین کے کافی آرٹیکلز میں ترمیم چاہتی ہے۔

    نبیل گبول نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے پر جائیداد ضبط ہوسکتی ہے، وہ جیل میں زیادہ عرصے نہیں رہیں گے، نواز شریف کی گھر میں نظر بندی کا حکم آسکتا ہے، شریف خاندان کو اپنے خلاف فیصلہ آنے پر مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم ن لیگ نے اگر الیکشن لڑنا ہے تو نواز شریف کو پاکستان واپس آنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لیے بھی آنے والا وقت سخت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب بھی چکی پیسنے میں اپنے بھائی کے ساتھ ہوں گے، سعد رفیق نے آج رو رو کر بیان دیا حالات کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں۔

    نبیل گبول نے کہا کہ ندیم افضل چن کافی عرصے سے پارٹی میں غیر متحرک تھے، کچھ سیاست دان جہاں ہوا کا رخ ہوتا ہے وہاں چلے جاتے ہیں، ندیم افضل چن چلے گئے، پنجاب سے بڑا نام پی پی میں آںے والا ہے، آنے والے دنوں میں ن لیگ سے کافی لوگ ٹوٹ کر جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پولیس افسر کا قتل‘ عزیر بلوچ بری‘ نبیل گبول کا آئی جی سے نوٹس کا مطالبہ

    پولیس افسر کا قتل‘ عزیر بلوچ بری‘ نبیل گبول کا آئی جی سے نوٹس کا مطالبہ

    کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور بھائی کو عدالت نے پولیس پر حملہ کرنے کے مقدمے میں بری کردیا تاہم پی پی کے رہنما سردار نبیل گبول نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس ایچ او کے قتل کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر الزام تھا کہ انہوں نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سینٹرل جیل میں قید لیاری گینگ وار کے سربراہ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا جہاں سماعت کے دوران استغاثہ الزمات ثابت کرنے میں ناکام رہا اسی باعث عدالت نے عزیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو بری کردیا۔

     پڑھیں: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو جیل بھیج دیا گیا

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کا حصہ بننے والے لیاری کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’عزیر بلوچ کو رہا نہیں کیا گیا اور پولیس اپنے پیٹی بھائی کے خون کو کبھی معاف نہیں کرے گی‘‘۔

    نبیل گبول نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ وہ لیاری آپریشن کے دوران قتل ہونے والے ایس ایچ او کے قتل کا نوٹس لیں اور اُس کی دوبارہ تحقیقات کروائیں تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

    پڑھیں: ’’ عزیر بلوچ کو جیل میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نبیل گبول ‘‘

    انہوں نے کہا کہ ’’لیاری گینگ وار نے پیپلزپارٹی کے بہت کارکنان کو قتل کیا جس کا اعتراف عزیر بلوچ خود بھی کرچکا ہے، لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے جے آئی ٹی میں جو جرائم تسلیم کیے اُن کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔