Tag: NACTA

  • دہشتگرد تنظیموں اُنکے سہولت کاروں کے 2 ہزار سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد

    دہشتگرد تنظیموں اُنکے سہولت کاروں کے 2 ہزار سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد

    اسلام آباد : اسٹیٹ بینک نے نیکٹا کی ہدایات پر عمل شروع کردیا۔ دہشت گرد تنظیموں کے دو ہزار اکیس اکاؤنٹ منجمد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ”نیکٹا“کی ہدایت پر عمل درآمد شروع ہو گیا ،اسٹیٹ بینک نے ملک دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔

    ملک بھر سے دہشت گرد تنظیموں اُن کے سہولت کاروں کے 2ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔

    حیرت انگیزطورپردہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ خیبر پختونخوا میں کسی کا اکاؤنٹ سیزنہیں کیا گیا۔ ملک بھرمیں بینکوں نے شیڈول فورمیں شامل افراد کے نام اور شناختی کارڈ کی تفصیل ملنے پر کل دو ہزاراکیس اکاؤنٹس فریز کردیئے۔

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ستائیس ، پنجاب میں ایک ہزار چار سو تینتالیس ، سندھ میں دو سو چھبیس اور بلوچستان میں ایک سو ترانوے اکاؤنٹس منجمند کئے گئے۔

    گلگت بلتستان کے ایک سو چھ اورآزاد کشمیرمیں چھبیس اکاؤنٹس فریز کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں کو 15روز میں اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔

     

  • نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 فعال کر دی گئی

    نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 فعال کر دی گئی

    اسلام آباد: نیکٹا کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہیلپ لائن ون سیون ون سیون فعال کر دی گئی ہے، کراچی میں بھی رینجرز کی جانب سے ایس ایم ایس ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

    سانحہء پشاور کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فعال کیے گئے ادارے نیکٹا نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ون سیون ون سیون ہیلپ لائن فعال کر دی ہے، اس ہیلپ لائن پر کسی بھی دہشتگردی سے متعلق معلومات دی جاسکتی ہیں اور معلومات دینے والے کی شناخت کو صیغہ راز رکھا جائے گا۔

    نیکٹا تمام معلومات قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھیجوائے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے اقدامات مزید بہتر کرنے شروع کر دیئے ہیں، رینجرز نے شہریوں کے لئے ون ون زیرو ون ہیلپ لائن قائم کردی۔

    ہیلپ لائن پر شہری بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں، اطلاع دینے والے کا نام اور نمبر راز میں رکھا جائے گا۔

  • پشاور : اسکول پر حملے کی اطلاع 3 مہینے پہلے دے دی گئی تھی

    پشاور : اسکول پر حملے کی اطلاع 3 مہینے پہلے دے دی گئی تھی

    اسلام آباد: نیشنل کاوئنٹر ٹیرازم اتھارٹی اسلام آباد نےآرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردی کے حملے کی منصوبے بندی کی صوبائی حکومت کو پیشگی اطلاع دے دی تھی اس کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارئے اسکول کو سیکیورٹی فرائم کرنے میں کیوں ناکام رہے واقع نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

    پشاور میں آرمی پبلک سکول حملےکےتھرٹ الرٹ لیٹر کی کاپی اے آر وائی نے حاصل کرلی وفاقی حکومت کے ماتحت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قائم نیشنل کاوئنٹر ٹیرازم اتھارٹی نے خیبر پختونخواہ حکومت کو 28 اگست کو حملے سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوآگاہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی آرمی پبلک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت اسکول کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے تھرٹ الرٹ 802 کی پیشگی اطلاع صوبائی حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی گئی تھی۔

     واضح رہے کہ نیشنل کاوئنٹر ٹیرازم اتھارٹی نے تھرٹ الرٹ لیٹر 28 اگست 2014 کو جاری کیا تھا جس کے بعد آرمی پبلک اسکول پر حملے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ پیشگی حملے کی اطلاع کے باوجود صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسکول کو سیکیورٹی کیوں فرائم نہیں کر سکے۔