Tag: Nadeem Afzal Chan

  • گندم اسکینڈل میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ملوث ہیں: ندیم افضل چن کا تہلکہ خیز انٹرویو

    گندم اسکینڈل میں بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ملوث ہیں: ندیم افضل چن کا تہلکہ خیز انٹرویو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل میں تگڑے لوگ ملوث ہیں جو بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اسکینڈل کی حکومتی انکوائری تو صرف لالی پاپ ہے، اتنے بڑے اسکینڈل کی انکوائری فیئر ہونی ہوتی تو اب تک نیب ایکشن میں آچکا ہوتا۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ کسان تنظیموں سے میٹنگز کررہے تا کہ مشترکہ فورم سے درخواست دیں، گندم اسکینڈل دبانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم دبنے نہیں دینگے، درخواست کا ڈرافت تیار کرلیا ہے جو نیب یا عدالت میں دیکر خود مدعی بنیں گے۔

     ندیم افضل چن نے انکشاف کیا کہ گندم اسکینڈل میں تگڑے لوگ ملوث ہیں جو بیوروکریٹ اور ٹیکنوکریٹس ہیں، اگر اس اسکینڈل میں کوئی سیاستدان ملوث ہوتا تو اب تک اسکا گلا دبا دیتے، اتنے بڑے گندم اسکینڈل پر نیب کو تو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔

    انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتا ہے: ندیم افضل چن

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کبھی الیکشن کبھی دیگر طریقوں سے حوصلہ مل جاتاہے، اب لوگ محسوس کررہے ہیں انقلاب کے پیچھے کوئی رائٹر ضرور ہوتا ہے۔

    ’ نوازشریف نے اپنا نقصان خود کرلیا ‘

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف بزرگ سیاستدان ہیں انہوں نے اپنا نقصان خود کرلیا، بندے کا ایگزٹ شاندار اور جاندار ہونا چاہیے جو میاں صاحب کا نہیں ہوا، ایگزٹ اچھا نہ ہونے میں نوازشریف کی اپنی اور مشیروں کی غلطیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمر کے آخری حصے میں نوازشریف وزیراعظم نہ بن سکے، اب سیاست میں متحرک نہیں، پارٹی صدر سے کیا ہوناہے، متحرک سیاست تو بیٹی یا بھائی ہی کررہا ہے۔

    انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں آنا پیپلزپارٹی کے لیے اتنا آسان نہیں، کابینہ کے حوالے سے جب پارٹی میں بات ہوگی تو پھر دیکھیں گے۔

  • ندیم افضل چن نے سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بننے سے انکار کر دیا

    ندیم افضل چن نے سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بننے سے انکار کر دیا

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف گواہی نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے سربراہ پی ٹی آئی کے خلاف گواہ بننے سے انکار کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ نیب نے پوچھا تھا اور مجھے جو پتا تھا بتا دیا، مگر عدالت میں گواہی نہیں دوں گا۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان کے خلاف عدالت میں گواہی نہیں دوں گا، آج وہ جیل میں ہیں، میرا مکتبہ فکر قیدیوں اور مظلوموں پر بولنے والا نہیں۔

  • حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے والد رہا ہو گئے

    حماد اظہر اور ندیم افضل چن کے والد رہا ہو گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد رہا ہو کر گھر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے ٹوئٹ میں اطلاع دی کہ ان کے والد میاں محمد اظہر گھر واپس پہنچ گئے ہیں، انھوں نے لکھا ’’والد کو سی آئی اے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا اور وہاں ان کے فون کا جائزہ لیا گیا۔‘‘

    چند گھنٹے قبل انھوں نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، حماد اظہر نے کہا میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں، پولیس انھیں اٹھا کر لے گئی ہے۔

    دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے والد کو بھی رہا کر دیا گیا ہے، انھوں نے لکھا ’’تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مشکل لمحات میں ساتھ دیا، پروردگار پاکستان میں عدل کا بول بالا کرے۔

    انھوں نے بھی چند گھنٹے قبل ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کے والد کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، پی پی رہنما نے بتایا تھا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے 75 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

    پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا، اس بات کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما ندیم افضل چن نے بتایا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے75 سالہ والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے والوں میرے بوڑھے باپ کو تو چھوڑدو میں خود آکر گرفتاری دوں گا، میرے باپ نے تو15سال پہلے ہی سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب، ورکر اور لیڈر کے لیے علیحدہ علیحدہ قانون، یہ عدل نہیں، اصل جنگ ہی طبقاتی ہے۔

  • ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل

    ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے شمولیت کا اعلان بلاول بھٹو کی ان کی رہائشگاہ پر اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سابق ترجمان کے گھر ہونیوالی ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے موقف اپنایا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پرپورا اترنےمیں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا ہے۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ میں بھی خان صاحب بھی میرے گھر آئے تھے، آج بلاول بھٹو نے گھر آکر مجھے عزت بخشی، میں پی پی قیادت کاشکرگزار ہوں کہ مجھے عزت دی۔

    ندیم افضل چن کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب حکومت کے خلاف کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی نے نعرہ حق بلند کیا، سلیکٹڈ نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بنیادی حق بھی چھین لی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت کی اہم شخصیت کا جہانگیر ترین سے رابطہ

    یاد رہے کہ رواں برس 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

  • عدم اعتماد کب آئے گی؟ خورشید شاہ نے تاریخ بتا دی

    عدم اعتماد کب آئے گی؟ خورشید شاہ نے تاریخ بتا دی

    لاہور: اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بلند وبانگ دعوی کئے جارہے ہیں تاہم ابھی تک تحریک پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا، تاہم آج پی پی پی رہنما کے بیان سے سیاسی ہلچل مچادی۔

    تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں ، اسی لے تو میدان میں آئے ہیں، اب جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔

    اس موقع پر صحافیوں نے پی پی پی رہنما استفسار کیا کہ آیا تحریک عدم اعتماد پہلے وزیراعظم کے خلاف ہی لائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آٹھ یا نو تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔

    خورشید شاہ نے واضح کیا کہ پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لارہے ہیں، بعد ازاں وزیراعظم کی باری آئے گی کیونکہ ریاست کو بچانے کےلئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

    دوسری جانب وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، بولی لگارہی ہے اور ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران بےیقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرینگے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔

    ادھر تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں ملکی دارالحکومت اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے طویل عرصے بعد دارالحکومت اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے، ق لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین 10 مارچ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اگلے ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات کے بعد اعلان کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف لائی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آجائے گا۔

  • وزیر اعظم نے اپنے ترجمان کا استعفیٰ منظور کر لیا

    وزیر اعظم نے اپنے ترجمان کا استعفیٰ منظور کر لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمان ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ترجمان افضل چن کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ندیم افضل چن نے 2 دن قبل بطور ترجمان وزیر اعظم عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کر دی تھی۔

    وزیراعظم نےکہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہو جائیں، وزیر اعظم کے دو ٹوک مؤقف کے بعد ندیم افضل چن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    ندیم افضل چن کو گزشتہ برس جنوری میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہرثبت کی، ندیم افضل چن

    سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہرثبت کی، ندیم افضل چن

    اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے فیصلے پر مہرثبت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے اختیار کو تسلیم کیا ہے، اپوزیشن وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ ایسی صورت حال کے نتیجے میں سیاسی استحکام پیدا ہوگا، دوران کیس جنرل باجوہ کی ذات پر کوئی سوال نہیں اٹھا، پارلیمنٹ سپریم ہے قانون سازی ہی اصل ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کرکے غیریقینی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، کچھ لوگ خاموش رہ کر بھی اشاروں میں بہت باتیں کرتے تھے۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کردی

    ندیم افضل چن نے کہا کہ اداروں کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے، انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے سے متعلق میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ چار دن تک میڈیا اور اپوزیشن جماعتوں نے بصیرت سے کام لیا، ملکی جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لیے ایسا کردار اہم ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی تھی اور قانون سازی کیلئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

  • نوازشریف کے اس طرح جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، ندیم افضل چن

    نوازشریف کے اس طرح جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، ندیم افضل چن

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اس طرح بیرون ملک جانے سے عوام کو بھی شک ہوا ہے، حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، ندیم افضل چن نے کہا کہ نواز شریف کے جانے پر عوام کی پریشانی دیکھیں، ان کے ایسے جانے پر عوام کو بھی شک ہوا۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ گیم چینجر کے ٹوئٹ اور روک سکو تو روک لو جیسی گفتگو بھی دیکھیں، آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن آصف زرداری کی جانب سے تو ایسا کوئی طبل جنگ نہیں بجایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تاثر نوازشریف کی طرف دیا گیا کہ ہم انہیں جانے دے رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے جو جشن منایا گیا اس سے بھی شک وشبہات پیدا ہوئے، حکومت تو اپنے طور پر قانون سازی کے بل لاتی رہی لیکن اپوزیشن نہ مانی، اپوزیشن ایک قانون سازی کا بل بتادے جو انہوں نے پیدا کیا ہو۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت کی عدلیہ سے کوئی محاذ آرائی نہیں ہے، ن لیگ پرویز مشرف کے جانے سے پہلے کوئی گارنٹی لیتی تو آج وہ وطن واپس آچکے ہوتے۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی طرف سفرجاری ہے لیکن مافیا مضبوط ہے۔

  • ترجمان وزیر اعظم نے ن لیگ کی ڈیل کو نواز شریف، شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا

    ترجمان وزیر اعظم نے ن لیگ کی ڈیل کو نواز شریف، شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا

    اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ندیم افضل چن نے  ن لیگ کی ڈیل  کو نواز شریف اور شہباز شریف کی آپس کی لڑائی قرار دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن سے سن رہےہیں میاں صاحب ڈیل کے لئے نہیں مان رہے۔

    یہ شہباز شریف اور نوازشریف کا اندرونی معاملہ اورآپس کی لڑائی ہے، وضاحت کریں کون ڈیل چاہتا ہے اور کون ڈیل نہیں چاہتا۔

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ہمارا ان کیسزسے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کیسزعدالتوں میں ہیں، ان کا سامنا کریں۔ یہ لوگ باربارکہتےہیں ہم ڈیل نہیں لیں گے، مگر یہ حکومتی معاملہ نہیں۔

    ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت کیلئےاس وقت اصل مسئلہ کشمیراورعوام کے مسائل ہیں، ان پر توجہ مرکوز ہے، یہ ملک کوڈبوکر گئے،عوام کو جواب دیں پارلیمنٹ میں آکربیٹھیں۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف نیب کے قیدی ہیں پلی بارگین بھی ان ہی سے ہوگی حکومت سے نہیں، اعجاز شاہ

    انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ کشمیر کے لئے ہونا چاہیے، عوام خوش ہیں کہ آپ لوگوں سےآزادی ملی، حکومت کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی توعوام احتساب کاحق رکھتے ہیں۔

    ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، کارکردگی سے متعلق عوام فیصلہ کریں گے۔