Tag: Nadia Hussain

  • شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، نادیہ حسین

    شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، نادیہ حسین

    کراچی: ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا، انھوں نے کہا کہ شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد انھیں سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنا تھا، کسی کی دل آزاری ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔

    نادیہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف آئی اے حکام کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنانا چاہتی تھی، میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہوں، میرے ویڈیو بیان کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں صرف یہ چاہتی تھی کہ اس جعلسازی کو سامنے لاؤں۔

    انھوں نے کہا خود کو ہائی رینک اہلکار بتاتے ہوئے جعلسازوں نے مجھے واٹس ایپ کال کی اور رشوت کے عوض میرے شوہر کو ریلیف کی بات کی، میں نے بس اسی سلسلے میں اپنا بیان دیا تھا، اس جعلساز نے جو میرے جذبات کے ساتھ کیا وہ میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

    نادیہ حسین نے کہا میں نے کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی، لیکن میرے علم میں نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کرانی تھی، ایف آئی اے سائبر کرائم میرے موبائل فون کی فرانزک کر رہا ہے، ابھی فرانزک مکمل نہیں کی گئی اور ایف آئی اے نے ابھی بھی میرا موبائل واپس نہیں کیا۔


    ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت


    انھوں نے مزید کہا کہ جب تک فارنزک مکمل نہیں کر لیتے میرا فون ان کے پاس رہے، مجھے مسئلہ نہیں ہے، ہمیں مل کر ویڈیو بنانی چاہیے تھی کہ ایسی صورت حال میں کوئی بھی ہو تو پریشان نہ ہو، مجھے بھی یقین نہیں تھا اس لیے میں نے کال ریکارڈ کی تھی، کسی کے ساتھ کوئی صورت حال پیش آئے تو فوری ایف آئی اے پورٹل پر شکایت کریں۔

    نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ لوگ جعلی کالز سے پریشان ہو جاتے ہیں، میں چاہتی ہوں جعلساز شخص کے خلاف مؤثر کارروائی ہو، ان جعلسازوں نے جو جال بچھا رکھا ہے اس میں لوگوں کو پھنساتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی ساری کارروائی واٹس ایپ پر کی ہے، وہ صرف یہی کہتا تھا کہ واٹس ایپ پر کال کریں، اب مجھے نہیں معلوم واٹس ایپ پر رابطہ کیا تو وہ پکڑے کیسے جائیں گے۔

  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا

    نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا

    اداکارہ و معروف ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے پر مبینہ رشوت کے الزام کا معاملے پر ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نادیہ حسین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، معروف ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔

    نادیہ حسین کیخلاف کارروائی کیلئے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی، اداکارہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کیخلاف رشوت طلبی کا الزام لگایا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ سے ایک روز قبل نادیہ حسین کو حقائق کے بارے میں بتایا گیا تھا، اداکارہ کو معلوم تھا کہ اس کو جعلساز نے جعلی افسر بن کر فون کیا۔

    حقائق معلوم ہونے کے باوجود نادیہ حسین نے پوسٹ کی اور اس پوسٹ کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : نادیہ حسین کے شوہرسے دوارن تفتیش اہم انکشافات 

    واضح رہے کہ رواں ماہ 8 مارچ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    ملزم عاطف خان سے ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف کے فراڈ کا سلسلہ 2016 سے دسمبر 2023 تک چلتا رہا تھا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 7 سال میں بینکنگ گروپ کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا، یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بورڈ اس فراڈ سے بے خبر تھا، پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فراڈ میں اور کون لوث ہے، کیوں کہ عاطف خان کے علاوہ دیگر کئی افراد کا کردار بھی مشکوک ہے۔

  • ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

    ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

    معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین کے گھر سے چور قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے۔

    معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و بیوٹیشن نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں ان کا قیمتی سامان چرا لیا گیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم نے گھر کے تمام کمرے اور دروازے بند کر دیئے تھے لیکن ایک دروازہ غلطی سے بند کرنا بھول گئے تھے، جو ہمارے کمرے کی بالکنی کا تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ چور نے اسی راستے کا فائدہ اٹھایا اور سب کچھ لوٹ لیا، یہاں تک کہ میری پلاسٹک کی جیولری بھی نہ چھوڑی۔ شک ہے کہ یہ چور ممکنہ طور پر کوئی جاننے والا تھا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے، اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں نہیں تھیں ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر انہیں حیرانی ہوئی۔

    ایک اور واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کے لیے نئی گاڑی خریدی تھی لیکن ایک روڑ حادثہ پیش آنے کے بعد ان کے ناتجربہ کار ڈرائیور نے حادثے کے بعد گاڑی کو سڑک پر ہی چھوڑ دیا تھا۔

    فہد مصطفیٰ برطانوی پارلیمنٹ سے 2 ایوارڈز لینے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

    اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ دونوں واقعات میرے لئے بہت زیادہ تکلیف دہ تھے، جو میرے لئے بھولنا ممکن نہیں ہے۔

  • شوبز انڈسٹری میں نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

    شوبز انڈسٹری میں نخرے دکھانے والے اداکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

    پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں جن فنکاروں کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کام بھی زیادہ ملا کرتا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چ’ جب میں شوبز انڈسٹری میں آئی تھی تو اس وقت فنکار سمیت پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام بہت ضروری سمجھا جاتا تھا۔

    ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’ لیکن اب شوبز انڈسٹری کا ماحول بہت تبدیل ہوگیا ہے جو فنکار زیادہ نخرے کرے اسے ہی کام کی آفر بھی زیادہ ملتی ہے، پروڈکشن ہاؤسز اداکاروں کے منفی سلوک کو برداشت کرلیتے ہیں اور اس طرح سے معاملات مزید بگڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کاسٹ میں عماد عرفانی، اریبہ حبیب، فہد شیخ، منال خان، حاجرہ یامین ودیگر شامل تھے اب اداکارہ بہت کم ڈراموں پر نظر آتی ہیں۔

  • نادیہ حسین کا ناقدین کو کرارا جواب، مداح معافی مانگنے پر مجبور

    نادیہ حسین کا ناقدین کو کرارا جواب، مداح معافی مانگنے پر مجبور

    کراچی: نامور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دے کر معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میک آرٹسٹ، اینکر اور ماڈل نے اپنی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس کا اسکرین شارٹ شیئر کی اور انہیں معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

    اداکارہ نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ یہ ذہن نشین کر بیٹھے کہ مشہور شخصیات کو آپ کے کمنٹس سے دلچسپی نہیں اور نہ وہ انہیں پڑھتے ہیں جبکہ یہ تاثر بالکل غلط ہے‘۔

    نادیہ نے اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ یہ سوچتے ہو کہ ہم کمنٹس نہیں پڑھیں گے تو جو دل میں آئے وہ لکھ دیتے اور پھر معافی مانگتے ہو۔

    انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اپنی پوسٹ پر آنے والے تمام کمنٹس پڑھتی ہیں لہذا اگلی بار اس انداز سے کمنٹس نہ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کو تین آپشنز رکھتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’خاموش رہو، جب بولو اچھا بولو ورنہ مت بولو، مجھے انفالو کردو‘۔

    پاکستانی ماڈل نے مداحوں زندگی گزارنے کا سادہ کلیہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہو اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دو‘۔