Tag: Nadia Jamil

  • جب نادیہ جمیل نے پہلی بار گولا گنڈا کھایا تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    جب نادیہ جمیل نے پہلی بار گولا گنڈا کھایا تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے گولا گنڈا کھانے کی ویڈیو شیئر کردی انہوں نے بتایا کہ گولا گنڈا زندگی میں پہلی بار کھایا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نادیہ جمیل نے مداحوں سے اپنا تجربہ شیئر کرنے کیلئے پہلی مرتبہ گولا گنڈا کھاتے ہوئےایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    مذکورہ ویڈیو انہوں نے کچھ روز قبل ایک ریستوران میں اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتے ہوئے بنائی تھی۔

    ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ میری زندگی کا پہلا گولا گنڈا ہے، میں نے یہ اپنی سہیلی عاشی کے کہنے پر منگوایا ہے اور مجھے یہ بات بتاتے ہوئے بہت شرمندگی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے آج تک گولا گنڈا نہیں کھایا تھا۔

    انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے لندن اور لاہور میں پرورش پائی پر آج تک اس لذیز چیز سے واقف نہیں تھی، اسے کھا کر یوں لگتا ہے کہ میں جنت میں ہوں اور مجھے یہ بے حد پسند آیا ہے۔

    اس ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی سہیلی کا ردِ عمل بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے گولا گنڈا کھاتے دیکھ کر میری دوست عاشی کی ہنسی نہیں رک رہی تھی۔

    اس ویڈیو میں اداکارہ کویہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میرے ہونٹ بالکل جم گئے ہیں، پھر وہ اپنی سہیلی سے پوچھتی ہیں کہ میں صحیح طریقے سے ہی کھا رہی ہوں نا ؟

    واضح رہے کہ نادیہ جمیل کو 2020 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کی خبر نے ان کے مداحوں کو جذباتی کردیا تھا، تاہم اللہ کے فضل و کرم سے یہ 2021 میں مکمل صحتیاب ہوگئیں اور ایک مشکل جنگ جیت لی۔

  • کینسر میں‌ مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کا بچوں کے نام جذباتی خط

    کینسر میں‌ مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کا بچوں کے نام جذباتی خط

    کراچی: موذی مرض میں مبتلا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے بچوں کے نام جذباتی خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے بیٹوں کے لیے ایک نوٹ لکھا جس میں وہ انہیں مشکل وقت سے گزرنے کی طاقت دے رہی ہیں، انہیں حال ہی میں بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کی شخیص ہوئی تھی اور برطانیہ میں‌ زیر علاج ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے چار بیٹوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی، میری خوشی، میری طاقت، میرے بچے ہر ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، ان میں ایک چھوٹا سا ڈان، ایک سائنسدان، ایک کاروباری اور ایک فوج کا ایک افسر، واضح رہے کہ نادیہ جمیل کے چار بیٹے ہیں جن کے نام راکے علی، میر والی، صابر اور آزاد ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ وہ سب بڑے ہوکر اپنے آپ کو ڈھونڈتے ہیں تو ان کا حوصلہ ٹھہرتی ہوں، دن بھر پیار اور قہقہوں سے گزرے ہیں، امن سے بھرے دن گزرے، میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ہر موڑ پر چلنا سکھایا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا ماں بننا ایک انمول اعزاز ہے۔

    نادیہ جمیل نے آخری بار ٹیلی وژن پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ’دمسہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی تھی۔

  • پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا

    پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے موذی مرض میں مبتلا

    لاہور : پاکستان ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل کو کینسر کا مرض لاحق ہوگیا انہوں نے اپنے پیغام میں خواتین کو تلقین کی کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو نظرانداز نہ کریں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہی، 40سالہ نادیہ جمیل نے اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔

    نادیہ جمیل نے اس دردناک خبر کو بتاتے ہوئے خواتین کو تلقین کی کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو نظرانداز نہ کریں۔

    اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے بیماری کی نوعیت بتاتے ہوئے لکھا کہ انہیں اسٹیج ون بریسٹ کینسر تشخیص کیا گیا ہے جب کہ رسولی گریڈ تھری کی بتائی گئی ہے۔

    نادیہ جمیل نے خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے جسم اور صحت کو کبھی بھی نظرانداز نہ کریں، مجھے اب اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ نادیہ جمیل کی پوسٹ کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں پر مبنی پیغامات دیے۔

    ٹیلی ویژن میزبان علینہ فاروق شیخ نے لکھا کہ آپ بہادر ہیں، مقابلہ کریں۔ سکون اور صحت پائیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدرری نے بھی اپنے پیغام میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔