Tag: Nadia Khan

  • جاوید اختر عزت کے قابل نہیں! نادیہ خان نے آئینہ دکھا دیا

    جاوید اختر عزت کے قابل نہیں! نادیہ خان نے آئینہ دکھا دیا

    معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے بھارتی مصنف جاوید اختر کو پاکستان مخالف بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    نادیہ خان کا اپنے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ اگر پاک بھارت تعلقات معمول پر بھی آجائیں تو میں نہیں چاہتی کہ یہ شخص جاوید اختر پاکستان میں نظر آئے۔

    سینئر پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خبردار کر رہی ہوں کہ اس شخص کو آئندہ پاکستان بلایا گیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا، یہ شخص انتہائی سطحی اور گستاخ ہے، جو بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگلتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اول تو اب انہیں آنے نہیں دیا جائے گا اور اگر کبھی آجائے تو خاص پالشڈ جوتوں سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ہم ان کو عزت دیتے ہیں کیوں ہماری فطرت ایسی ہے، ہم پیار کرنے والے عزت دینے والے لوگ ہیں لیکن دوسرا شخص بھی اس قابل ہونا چاہئے۔

    اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور بیباک اداکارہ نے پہلگام واقعے پر بھارت کے خلاف دوٹوک مؤقف اپناکر مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔

    معروف اداکارہ نادیہ کا پہلگام واقعے پر جرأت مندانہ اور حب الوطنی سے بھرپور بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر آواز بلند کی ہے۔

    شوبز شخصیات کا بھارت کے بزدلانہ حملے پر سخت ردعمل

    اداکارہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ یہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ مگر بھارت اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

  • نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

    نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور بیباک اداکارہ نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کے خلاف دوٹوک مؤقف اپناکر مداحوں کے دل جیت لئے۔

    معروف اداکارہ نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر جرأت مندانہ اور حب الوطنی سے بھرپور بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر آواز بلند کی ہے۔

    اداکارہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ یہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ مگر بھارت اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان کے پانی کو روکنا، سندھ طاس معاہدے کے تحت جو حق ہمارا ہے وہ چھیننا۔۔

    @entertain.pk0 Nadia Khan broke her silence #fyp #fouryou #trending #pakistanindia #nadiakhan ♬ original sound – Entertain PK

    انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا ہے کہ ہر بار جب کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے تو وہاں ایک ‘دہشت گردی’ کا واقعہ کیوں رونما ہوتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، پہلگام واقعہ یہ سب بھارت کی سیاسی چالیں ہیں۔

    نادیہ نے کہا کہ ہم بیوقوف نہیں، دنیا بیوقوف نہیں، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ہر سازش کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

    اداکارہ کی بیباکی نے نا صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ سوشل میڈیا پر اُن کے حق میں آوازیں بھی بلند ہونا شروع ہوگئیں۔

    اس سے قبل بھی معروف اداکارہ نادیہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

    نادیہ نے ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

    نادیہ خان کا ٹرولز کو سخت جواب

    اُنہوں نے ہانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں کام کرنا چاہئے، جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصل چاہنے والے موجود ہیں۔

  • ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

    ہانیہ عامر بھارت میں کام کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

    پاکستان سمیت بھارت میں مقبول پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ٹی وی شو میزبان نادیہ خان نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    ہانیہ عامر کی اگر بات کی جائے تو انہیں پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے، جبکہ بھارت میں بھی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    ہانیہ سے متعلق خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ جلد بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں کام کریں گی۔

    نادیہ خان نے ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

    نادیہ خان نے ہانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں کام کرنا چاہئے، جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصل چاہنے والے موجود ہیں۔

    نادیہ نے مزید کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیا ہوتا رہا ہے، اب بھارت میں ہانیہ کی فلم مکمل ہونے سے قبل ہی اس پر پابندی لگانے جیسے مطالبات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے شادی کی تیسری سالگرہ پر خوبصورت تصویر شیئر کردی

    نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی بھی صرف ایک فلم کرکے واپس پاکستان لوٹ گئی تھیں، میرا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھی وہاں اتنا وقت نہ لگائیں تو اچھا ہے۔

  • نادیہ خان کا ٹرولز کو سخت جواب

    نادیہ خان کا ٹرولز کو سخت جواب

    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے بے شمار ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

    نادیہ خان اس وقت متنازعہ ڈرامہ ریویو شو ”کیا ڈرامہ ہے“ کی شریک میزبانی میں مصروف ہیں، جہاں پینلسٹ اکثر آرٹسٹوں کے بارے میں سخت تبصرے کرتے ہیں۔

    نادیہ نے حال ہی میں اپنے آفیشل یوٹیوب چینل Outstyle with Nadia پر ایک بیوٹی بلاگ اپ لوڈ کیا، اپنا میک اپ ٹیوٹوریل کرتے ہوئے، انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    معروف اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ایک بار میں نے شو میں کہا تھا کہ چالیس کی دہائی میں جلد کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے، لیکن کچھ لوگوں نے میرے اس بیان کا مذاق اڑایا اور یہ سمجھا کہ میں نے کہا کہ میں 40 سال کی ہوں، تنقید کرنے والوں نے ایک ویڈیو اس طرح کی بنائی جس میں میرے بیان کو لے کرمیری عمر کو نشانہ بنایا گیا۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ایسے جاہل لوگوں کو یہ ہی نہیں معلوم کہ چالیس کی دہائی 40 سے 49 تک پوری دہائی کی نمائندگی کرتی ہے۔ لیکن ہم اس طرح کے سوشل میڈیا ٹرول کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے بارے میں برا بھلا کہتے ہیں۔

    نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ کاش ایسے لوگ غائب ہو جائیں۔ کیونکہ ایسے لوگ جہاں ہوں گے گند پھیلائیں گے، فتنہ کریں گے، کیچڑ اچھالیں گے اس لیے انہیں نظر انداز کرنا زیادہ بہتر ہے۔

    اس سے قبل معروف میزبان و اداکارہ نادیہ نے ا پنے چاہنے والوں کو کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا ئی تھی۔

    حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں شریک ہوئیں، جہاں اُنہوں نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔

    سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا۔

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے والد میری شادی کے مخالف تھے، انہوں نے اُس وقت مجھے کہا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر سوچ میں پڑ گئی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں تنہا رہ گئی ہوں۔

    مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیریئر بہت اچھا تھا اور میں دنیا بھر میں گھوم رہی تھی۔

  • نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    نادیہ خان نے کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے ا پنے چاہنے والوں کو کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔

    حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں نادیہ خان شریک ہوئیں، جہاں اُنہوں نے کم عمری میں ہونے والی اپنی پہلی شادی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔

    سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر والدین کی طرف سے شادی کا کوئی دباؤ نہیں تھا، میں نے خود اپنے سر اور پاؤں پر کلہاڑی ماری، اس وقت میرا اپنا ہی دماغ خراب ہو گیا تھا۔

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے والد میری شادی کے مخالف تھے، انہوں نے اُس وقت مجھے کہا تھا کہ مجھے پہلے اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے لیکن شاید اس وقت میرے شادی کرنے کی وجہ میرے ارد گرد کا ماحول تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنے ارد گرد کے ماحول کو دیکھ کر سوچ میں پڑ گئی تھی کہ سب کی شادیاں ہو رہی ہیں بس میں تنہا رہ گئی ہوں۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بس وہ شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی کیونکہ اس وقت میرا کیریئر بہت اچھا تھا اور میں دنیا بھر میں گھوم رہی تھی۔

    اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد کو میرے شادی کے فیصلے پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ ابھی شادی کے لیے وقت مناسب نہیں کیونکہ میں صرف 20 سال کی تھی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ نے بھی خواب میں دیکھا تھا کہ یہ شادی میرے لیے صحیح نہیں ہے۔

    مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان

    انہوں نے کہا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی مگر شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

  • حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے: نادیہ خان کا دعویٰ

    حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے: نادیہ خان کا دعویٰ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حبا بخاری کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

    نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے اپنے شو میں ڈراموں پر تجزیہ کرنے ہوئے اداکارہ حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا۔

    نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں، اُن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، حبا نے ڈرامہ رد کی شوٹنگ حمل کے دوران کی۔

    نادیہ خان نے کہا کہ اگر صارفین غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آجائے گی۔

    نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔

    تاہم اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کا اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی انہوں نے اپنے پہلے بچے کی آمد سے متعلق کوئی اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @showmagpakistan27

    واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔

  • ’نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی کیوں کہ۔۔۔‘ نادیہ خان نے کیا کہا؟

    ’نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی کیوں کہ۔۔۔‘ نادیہ خان نے کیا کہا؟

    پاکستانی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سالوں تک نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی ہیں اور یہ بات ان کے شوہر کو پسند نہیں۔

    پاکستان کی معرود اداکارہ و ہوسٹ نادیہ خان نے اداکارہ امبر خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے میں کپڑوں سے ٹیگ نہیں ہٹاتی کیوں کہ سالوں بعد جب میں وہ ہی کپڑے پہنتی تو وہ کپڑے مجھے نئے لگتے۔

    اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ ایسا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور ایسے مجھے سالوں بعد بھی میرے کپڑے نئے لگتے ہیں، اور یہ جھوٹ نہیں بلکہ ایک سائیکلوجیکل پرابلم ہے۔

    اس پر ہوسٹ ندا یاسر نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ آپ کو کپڑوں میں لگا ہوا ٹیگ چبھتا نہیں تو جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ نہیں مجھے عادت ہوگئی ہے۔

    نادیہ نے مزید بتایا کہ میرے شوہر کو یہ پسند نہیں اگر وہ میرے کپڑوں سے ٹیگ ہٹانا بھی چاہیں تو میں نہیں ہٹانے دیتی اور میرے ٹیگ باہر بھی نظر نہیں آتے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

    شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

    معروف میزبان اور اداکار نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کے دوران پیش آئی مشکلات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اگرچہ یہ محبت کی شادی تھی، مگر بھی تقریب کے دس منٹ کے اندر جان گئی تھی کہ یہ ٹھیک نہیں ہوا۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے اس رشتے کو جلدی کیوں نہیں ختم کیا، کیونکہ میں نے رشتے کو نبھانے کے لئے دس سال تک کوشش کی۔

    نادیہ خان نے رشتہ چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا سبب اپنی روایتی پرورش کو قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ قدامت پسند ماحول میں میری پرورش ہوئی تھی۔

    ایک دہائی تک کوششوں کے باوجود، شادی بالآخر ناکام رہی لیکن نادیہ خان نے اپنی جدوجہد کو اپنے والدین سے پوشیدہ رکھا۔

    نادیہ خان نے کہا کہ 2010 میں جب میں نے اپنے والد کو اس حوالے سے بتایا، کہ میں خوش نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ اگلی فلائٹ میں بچوں کے ساتھ گھر آجاؤ۔

    نادیہ خان نے کہا کہ ان کے بچے والد سے ملاقات نہیں کر پاتے، کیونکہ وہ بیرون ملک رہتے ہیں لیکن وہ دل سے ان کے تعلقات کی حمایت کرتی ہیں اور جب بھی ممکن ہو ان سے رابطہ قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

    نادیہ خان کے شوہر نے کیا سرپرائز دیا جو ان کے لیے وبال جان بن گیا

    واضح رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی خاور اقبال ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔ ان کی یہ شادی طلاق پرختم ہوئی، 2021 میں، انہوں نے ریٹائرڈ ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ سے دوسری شادی کی ہے۔

  • اداکاری کیسے شروع کی ؟ نادیہ خان نے دلچسپ واقعہ سنادیا

    اداکاری کیسے شروع کی ؟ نادیہ خان نے دلچسپ واقعہ سنادیا

    کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق تھا۔

    اداکارہ نادیہ خان نے آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘شان سحور’ میں شرکت کی، پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان سے تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے بچپن کی یادوں اور شوبز میں آنے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی پر بچوں کے ایک پروگرام کیلئے مجھے پہلے آڈیشن میں ہی مسترد کردیا گیا تھا کہ آپ کا اردو بولنے کا انداز ٹھیک نہیں ہے۔

    نادیہ خان نے بتایا کہ میرا ایک کزن این ٹی ایم میں ملازمت کرتا تھا جب مجھے آفر ہوئی تو اس نے منع کردیا اور ڈائریکٹر سے کہا کہ ہمارے خاندان میں خواتین ٹی وی پر کام نہیں کرتیں اور واقعی کرتی بھی نہیں تھیں۔ لیکن بہرحال میں نے وہی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بار عید کے موقع پر پنڈی کلب میں بچوں کا ڈانس کمپٹیشن ہوا جس میں سب بچے کھڑے ہوگئے تو میں نے بھی کھڑے ہوکر انگلش گانے ’ون وے ٹکٹ’ پر ڈانس کیا تھا، یہ سب مجھے پچپن سے پسند تھا اور بڑے ہوکر اس شعبے میں آنے کیلئے بہت سے اختلافات کے باوجود میرے والد نے بھرپور تعاون کیا۔

  • نادیہ خان کا  شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس

    نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس

    کراچی : اداکارہ و معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر ہتک آمیزتبصرے کے بعد رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ و معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے بھی شرمیلا فاروقی کو5کروڑہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرہتک آمیزتبصروں پرقانونی نوٹس بھیجا جارہا ہے۔

    نوٹس میں کہا کہ میری موکل کا شمار معروف شوبزشخصیات میں ہوتا ہے، آپ 18جنوری 2021سے میری موکل کو تضحیک کا نشانہ بنارہی ہیں، خود کو انسانی حقوق کی چیمپئن کہنے والی نادیہ خان کی مسلسل کردارکشی کررہی ہیں۔

    قانونی نوٹس میں شرمیلا فاروقی سے کہا گیا کہ سوشل میڈیاپرآپ نےمیری موکلہ کیخلاف ہتک آمیزرویےکی کوشش کی، میرے موکل کوبدنام کرنے کے بیانات پرفوری معافی مانگیں اور آئندہ میری موکلہ کو بدنام نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائیں۔

    نادیہ خان کی جناب سے کہا گیا ہے ساکھ کونقصان پہنچانےپر14روزمیں5کروڑکاجرمانہ ادا کیا جائے ، معافی مانگنے اور جرمانہ ادانہ کرنے پرقانونی کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان نے والدہ کی ویڈیو شیئر کرکے ڈھٹائی دکھائی اور کہا کہ کچھ غلط نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ والدہ کی اجازت کے بغیر اداکارہ نادیہ خان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ان کے میک اپ اور ڈریسنگ کا مذاق بنایا۔

    شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ میری والدہ پرائیویٹ پرسن ہیں ان کا سیاست اور شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادیہ خان نے ان کی تضحیک آمیز ویڈیو بنائی۔