Tag: Nadia Khan

  • نادیہ خان بھی حلیمہ سلطان کے روپ میں

    نادیہ خان بھی حلیمہ سلطان کے روپ میں

    کراچی : مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی نے جس طرح دنیا بھر میں اپنی شہرت کے ڈنکے بجائے اسی طرح اس ڈرامے کرداروں اور ان کے خوبصورت لباس نے بھی دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا۔

    عثمانی سلطنت کے عروج کے بعد ترک تاریخی افسانہ "ڈرامہ ارتغرل غازی ” پاکستان میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد نسبتآً بہت قلیل عرصے میں وہ اس ملک کی پسندیدہ فہرست میں اب بھی سرفہرست ہے۔

    ڈرامہ ارتغرل غازی کے مرکزی کردار ارتغرل (اینگن التان دوزتان) کی اہلیہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اسریٰ بیلجک کا لباس بھی قابل ذکر ہے جسے خاص طور پر پاکستانی خواتین میں بہت پسند کیا گیا اور اسے فیشن کے طور پر اپنایا گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بھی حلیمہ سلطان کا لباس زیب تن کرکے ان کا روپ دھار لیا۔

    انہوں نے اپنی نئی تصاویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ نامور ترک ڈراما سیریل "ارطغرل غازی” میں حلیمہ سلطان کے کردار جیسا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں درج تھا کہ انہوں نے یہ کاسٹیوم ڈراما کی اردو ڈبنگ کاسٹ سے انٹرویو کے دوران پہنا تھا۔

    اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر نے بھی کچھ ایسا ہی لباس پہن کر ایک پروگرام کی شوٹنگ کی تھی جس میں انہوں نے مشہور شخصیات عمر شریف اور نگار ایوارڈ یافتہ تجربہ کار اداکارہ دیبہ بیگم کا انٹرویو کیا تھا۔

  • نادیہ خان اور فیصل ممتاز پہلی بار کب اور کہاں ملے، خصوصی انٹرویو

    نادیہ خان اور فیصل ممتاز پہلی بار کب اور کہاں ملے، خصوصی انٹرویو

    کراچی : گزشتہ چند ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان ٹی وی کی نامور میزبان و اداکارہ نادیہ خان اور سابق ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ نے اپنی شادی اور رشتے سے متعلق اہم باتیں کھل کر ناظرین کو بتادیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں نادیہ خان اور فیصل ممتاز نے پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کے سوالات کے تفصیل سے جوابات دیئے اور سننے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

     

    نادیہ خان اور ان کے شوہر نے اپنی شادی کی وجہ اور رشتے کے آغاز سے لے کر اب تک کی تمام باتیں من و عن بیان کردیں اور بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات کب کیسے کہاں اور کن لوگوں نے کروائی۔

    نادیہ خان نے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات شادی سے دو ماہ پہلے ہوئی، ہمارے مشترکہ دوستوں نے ہمیں پوری پلاننگ سے ملایا ورنہ ہم نے کبھی ایک دوسرے کو دیکھا بھی نہیں تھا، ممتاز میرے گھر کسی کا پارسل دینے آئے تھے۔

    فیصل ممتاز نے بتایا کہ میں بتائے ہوئے پتے پر پارسل لے کر پہنچا تو مجھے گھر میں بٹھا کر انتظار کرنے کا کہا گیا، کچھ وقت گزرنے کے بعد دیکھا تو سامنے نادیہ خان کھڑی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں بس یہی سوچ کر آیا تھا کہ پارسل دے کر پانچ منٹ بعد واپس روانہ ہو جاؤں گا لیکن ایسا نہیں ہوا، ہم دونوں باتوں میں اتنا مشغول ہو گئے کہ چار گھنٹے گزرنے کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔

    فیصل راؤ نے بتایا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات تھی جو کہ شادی سے چاہ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بہت سی باتیں مشترکہ تھیں جنہیں سن کر اچھا سا محسوس ہو رہا تھا جس کے بعد مجھے نادیہ سے محبت سی ہو گئی تھی لیکن اس ملاقات کے بعد ہماری کافی عرصے ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قسم کا رابطہ تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان نے بتایا کہ میں اپنی بھانجی کی شادی کے سلسلے میں راولپنڈی گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ایک رات فیصل ممتاز سے کافی دیر تک ویڈیو کال پر بات کی تھی۔

    فیصل راؤ نے نادیہ سے اظہار محبت سے متعلق کہا کہ تمام تر باتوں کو مد نظر رکھنے کے مجھے یہ احساس ہوا کہ شائد یہ محبت ہے پھر میں نے بنا کسی ملاقات اور دوستی کے نادیہ کو شادی کی پیش کش کردی۔ جس پر انہوں نے شرط رکھی کہ ہم دونوں کے والدین اور بچوں کی رضامندی کی صورت ہی میں شادی ہوگی ۔ میں نے ان کی یہ دونوں شرطیں قبول کرلیں۔

     

    یاد رہے کہ فیصل ممتاز اور نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ اگلے ہی دن شادی کی تصاویر کو شیئر کیا تھا اور بعد ازاں 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

  • نادیہ خان نے اپنے شوہر کا تعارف کروا دیا

    نادیہ خان نے اپنے شوہر کا تعارف کروا دیا

    معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان نے اپنے شوہر کا تعارف کروا دیا، نادیہ خان حال ہی میں ازدواجی بندھن سے منسلک ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نادیہ خان کی شادی اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے، ان کی شادی اور بچوں کے حوالے سے مختلف تبصرے کیے جارہے تھے جن کا نادیہ خان نے جواب دے دیا ہے۔

    اب اپنی حالیہ پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کا تعارف بھی کروا دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر اور ان کے اہلخانہ کا تعارف کروایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

    اپنی پوسٹ میں نادیہ خان نے بتایا کہ ان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ریٹائرڈ افسر اور فائٹر پائلٹ ہیں، وہ سنہ 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

    نادیہ خان نے لکھا کہ فیصل نے سنہ 1990 میں 90 ویں جی ڈی پی کورس میں بطور کمیشنڈ آفیسر پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ دنیا کی معروف فضائیہ کے ساتھ فلائنگ اینڈ مینجمنٹ کا 30 سالہ تجربہ رکھنے والے ایک انتہائی قابل پائلٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    نادیہ خان کے شوہر فیصل نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تربیت کے تمام بڑے کورسز میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ وہ 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سنہ 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے پاک فضائیہ سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر بطور چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ فیصل میڈیا سے واقف ہیں، وہ آئی ایس پی آر کے نغمے ہوا کا سپاہی میں بھی کام کرچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

    نادیہ خان نے بتایا کہ فیصل کے والد الیکٹرانک میڈیا صحافی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ڈائریکٹرنیوز اور کرنٹ افیئر مرحوم ممتاز حامد راؤ ہیں، والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور دونوں کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے۔

    نادیہ نے فیصل کے بیٹے، ان کے تینوں بھائیوں اور ان کے اہلخانہ کا بھی تعارف کروایا۔ فیصل کے ایک بھائی برطانیہ، دوسرے راولپنڈی اور تیسرے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

  • نادیہ خان کی ڈراموں میں واپسی

    نادیہ خان کی ڈراموں میں واپسی

    پاکستانی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان طویل عرصے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

    نادیہ خان کی واپسی اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے ’ایسی ہے تنہائی‘ کے ذریعے ہورہی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل ویسے ہی اپنے منفرد اور اچھوتے موضوعات پر مبنی ڈراموں کے باعث منفرد حیثیت کا حامل ہے اور اب حالیہ ڈرامے کے ٹیزر میں نادیہ خان کو دیکھ کر ایک بار پھر سب حیران رہ گئے ہیں۔

    ڈرامے کے مختصر سے ٹیزر سے بظاہر ڈرامہ گھریلو چپقلش اور خواتین پر زیادتی پر مبنی لگتا ہے۔ ڈرامہ کب ریلیز کیا جائے گا، یہ تو فی الحال نہیں بتایا گیا تاہم مداح نادیہ خان کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔