Tag: nadim nusart

  • ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، فاروق ستار

    ندیم نصرت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، فاروق ستار

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ندیم نصرت امریکامیں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں، مہاجروں کی نمائندگی کادعویٰ کرکے ایسی باتیں نہ کی جائیں، لندن والوں کےرویوں سےافسوس ہوتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان عوام میں موجود ہے، پاکستان مخالف لابی کے ساتھ مل کرغلط زبان استعمال کی جارہی ہے، مہاجروں کانام استعمال کرنےکی مذمت کرتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں:

    لندن والوں کارویہ 22اگست کی پالیسی کاتسلسل ہے، ان کا کہنا تھا کہ ندیم نصرت کی پاکستان مخالف لابی کے ساتھ سرگرمیاں قومی سلامتی کا معاملہ ہے، پاکستان مخالف سرگرمیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔

    ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہو رہی ہے، لندن سے آنے والے آڈیو بیانات اور پاکستان مخالف جارحانہ رویہ اختیارکیا جانا نامناسب عمل ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونقصان پہنچانےکی مذمت کرتےہیں، ایم کیوایم پاکستان عوام میں موجودہے، عوام میں رہ کران کےمسائل حل کرنےکی کوشش کررہےہیں،  لندن والوں کےرویوں سےافسوس ہوتاہے، ایسےرویوں سےہماری حب الوطنی کومشکوک بنایا جارہا ہے۔

    مہاجروں کو پاکستان کیخلاف کھڑا کرنے کی سازش کی جارہی ہے 

    ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈائنابیکراورجان مکین سےہمیں کوئی توقع نہیں، سازش کی جارہی ہے کہ مہاجروں کو پاکستان کیخلاف کھڑا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم امریکا کی اکثریت ہمارےساتھ ہے، کیونکہ امریکا کےکارکنوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑےہونے کا فیصلہ کیاہے،

    مہاجروں کی نمائندگی کادعویٰ کرکےایسی باتیں نہ کی جائیں، ہم یہاں پاکستان کی نمائندگی کرہےہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان 22اگست کی پالیسی کو مسترد کرتےہوئے ایم کیوایم پاکستان 23اگست کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

    ہمارے کئی کارکنان آج بھی جیلوں میں ہیں 

    ایم کیوایم پاکستان کےکئی کارکنان آج بھی جیلوں میں ہیں، مسلسل22اگست کودہرایا جا رہا ہے، مظلومیت کا رونا رو کرپاکستان مخالف لابنگ کرناصحیح عمل نہیں۔

    امریکی کانگریس سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی بات مضحکہ خیز ہے، ایک ایک مہاجر نے طے کیاہے کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے۔

  • ندیم نصرت سمیت متحدہ کے 4 مرکزی رہنما رابطہ کمیٹی سے خارج

    ندیم نصرت سمیت متحدہ کے 4 مرکزی رہنما رابطہ کمیٹی سے خارج

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لندن قیادت کے رہنما ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیزآبادی، واسع جلیل اور قاسم علی رضا کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم  اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں لندن میں مقیم ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت،اراکین رابطہ کمیٹی واسع جلیل ،مصطفیٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضا کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کا کوئی بھی رکن یاذمہ دار پارٹی آئین ،منشور اور 23 اگست 2016ء کو دی جانے والی پالیسی گائیڈ لائن کے خلاف اپنے کسی بھی قول وفعل سے ملکی سالمیت واستحکام کے خلاف رجحانات رکھنے کاحامل پایا گیا تو اسے فی الفور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا جائے گا۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے ایم کیوایم کے آئین میں مطلوبہ ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    قبل ازیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے مائنس ون فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قائد اور ایم کیو ایم کو کوئی الگ نہیں کرسکتا، قائد خود ایم کیو ایم ہیں۔
    ندیم نصرت کے اس بیان کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے ندیم نصرت کے بیان سے اظہار لاتعلقی کردیا تھا۔
  • نئے انتظامی صوبوں کا قیام ناگزیر ہوچکا، ندیم نصرت

    نئے انتظامی صوبوں کا قیام ناگزیر ہوچکا، ندیم نصرت

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے کنویئنر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی صوبوں کا قیام اب ناگزیر ہوچکا، رمضان کے بعد ایم کیو ایم ملک میں نئے صوبوں بالخصوص سندھ میں شہری صوبہے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد تیز کر دے گی۔

    انہوں نے یہ بات پرتگال میں کارکنوں سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہیں کرپشن میں ملوث ہونے کی بنا پر نکال دیا گیا تھا آج وہ ایم کیوایم کو اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے طرح طرح کی جھوٹے الزامات کا پہاڑ کھڑا کر رہے ہیں۔

    اس موقع پرانہوں نے پرتگال یونٹ کے باقاعدہ قیام کااعلان بھی کیا ۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے قیام کے اول روز سے کرپشن اور ملک میں رائج دہرے نظام کے خلاف ہے اور آج ایم کیوایم اپنے منشور پر ڈٹے رہنے کی سزا کاٹ رہی ہے وہ افراد جنہیں کرپشن میں ملوث ہونے کی بنا پر نکال دیا گیا تھا آج وہ ایم کیوایم کو اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے طرح طرح کی جھوٹے الزامات کا پہاڑ کھڑ ا کر رہے ہی۔

    ندیم نصرت نے کہا کہ مسلسل ناانصافیوں، حق تلفیوں اورمظالم کے باعث مہاجروں میں پائے جانے والے احساس محرومی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

    ارباب اختیارکواس احساس محرومی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے اورمہاجروں کے خلاف ظالمانہ اقدامات بند کرنے ہوں گے۔

    ندیم نصرت نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد پاکستان کے حالات پر اپنی نظر رکھیں اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے ہر ایک غیر آئینی اقدامات پر اپنا احتجاج بلند کرتے ہوئے اپنی قوم کو احساس دلائیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔

    اگر ان کی آواز پاکستان میں نہیں سنی جارہی ہے یا ان کی داد رسی کے لیے کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت یا ادارہ اگر آگے نہیں آرہا ہے تو بیرون ممالک میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اپنے مظلوم ساتھیوں اور قوم کی آواز بنیں۔

  • ایم کیوایم نے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

    ایم کیوایم نے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

    لندن : ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء ندیم نصرت نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔

    ایم کیو ایم کی نمائندگی رکھنے والے علاقوں میں لوگوں کو پریشانیوں میں ڈالا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کےقائم مقام کنوینرندیم نصرت نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا.

    ایم کیو ایم نے اپنے خلاف سازشوں کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرا کر جلد پُر امن احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے نامزد میئر کراچی اوردیگررہنماوٴں پر روزانہ نئے نئے مقدمات درج کراودئیے جاتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ویسٹ اورڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایم کیوایم کوحاصل ہونیوالی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھی درپردہ سازشیں ہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کےکارکن ماضی کی طرح اس بار بھی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ذہنی وجسمانی طورپر تیارہوجائیں۔