Tag: Nadir Baloch

  • باکسر بلال محسود اور نادر بلوچ نے نظریں ورلڈ ٹائٹل پر مرکوز کرلی

    باکسر بلال محسود اور نادر بلوچ نے نظریں ورلڈ ٹائٹل پر مرکوز کرلی

    باکسنگ کے شعبے میں پاکستان کا نام سربلند کرنے والے جنوبی وزیرستان کے بلال محسود اور لیاری کے نادر بلوچ اپنی آئندہ فائٹ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی امید لئے باکسر نادر بلوچ اور بلال محسود آج کل سخت تیاریوں میں مصروف ہیں، اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شعیب جٹ نے دونوں باکسرز سے خصوصی گفتگو کی۔

    جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بلال محسود نے بتایا کہ میری نئی فائٹ سولہ جولائی کو افغانستان (کابل) میں ہونے جارہی ہے، یہ فائٹ جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہوں گا۔

    بلال محسود نے بتایا کہ وہ ایشین ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے اور آئی بی اے ٹائٹل کوالیفائڈ ہیں، بلال کو یقین ہے کہ افغان باکسر کو ہرا کر وہ ورلڈ سرکٹ میں چلے جائیں گے۔

    دوسری جانب نادر بلوچ بھی باکسنگ میں پاکستان کو کئی بڑی کامیابیاں دلواچکے ہیں، اب بھی جیت کے لئے پرعزم ہیں، نادر بلوچ نے بتایا کہ ان کی اگلی فائٹ افغان باکسر ہے ، یہ مقابلہ جیت کر اپنی ورلڈ رینکنگ کو مزید بہتر بناؤں گا، پرامید ہوں کہ ورلڈ ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کرلوں گا۔

    یاد رہے کہ نادر بلوچ نے سال دوہزار اٹھارہ میں پروفيشنل باکسنگ فائٹ ميں افغان باکسر کو پچھاڑ کر یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ جیتنے والا پہلا پاکستانی باکسر

    ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ جیتنے والا پہلا پاکستانی باکسر

    کراچی: شہر کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے باکسر نادر بلوچ ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، ان کا عزم ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مزید ٹائٹلز حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر نادر بلوچ نے ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، یہ ان مسلسل چھٹی فائٹ ہے جس میں انہوں نے فتح حاصل کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افغان کھلاڑی حسن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    نادر نے بتایا کہ وہ صرف اپنے جنون کے بل بوتے پر یہاں تک پہنچے ہیں، نہ ان کی باکسرز جیسی مخصوص ڈائٹ ہے اور نہ وسائل۔ اس کے باوجود وہ پاکستان کے لیے مزید ٹائٹلز حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    ان کے مطابق وہ باکسنگ کے لیے سپلیمنٹس یا نیوٹریشن لینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

    نادر کا کہنا ہے کہ وہ لیاری میں باکسنگ کرنے والی بچیوں سے بھی ملتے رہتے ہیں اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کی بھی ٹریننگ کریں اور انہیں آگے بڑھائیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ لیاری کے علاقے کو سیاسی طور پر بدنام کیا جاتا ہے، یہاں موجود کھیل کے پوٹینشل کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا، ان کے مطابق اگر وہ ایسے نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں تو ذرا سی توجہ سے لیاری کا ہر نوجوان یہ کام کرسکتا ہے۔