Tag: nadra-centers

  • کراچی والوں کیلئے شناختی کارڈ اور دستاویزات کا حصول ہوا اب اور بھی آسان

    کراچی والوں کیلئے شناختی کارڈ اور دستاویزات کا حصول ہوا اب اور بھی آسان

    کراچی : چیئرمین نادار طارق ملک کراچی اور حیدرآباد میں تمام نادرا سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وقات کار میں روزانہ 2گھنٹے کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادار طارق ملک نے کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے لیے احسن اقدام اٹھایا اور اعلان کیا کہ دونوں شہروں کے تمام نادرا سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں روزانہ 2گھنٹے کااضافہ کیا گیا ہے اور اوقات کار صبح 8بجے سے 6بجے تک کردیئے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نادرا سینٹرز پر شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا تھا کہ نادرا کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے شادی کے بعد عورت کی ‏مرضی ہے شوہر کا نام لکھوائے یا والدکا۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے ‏عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

  • نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

    نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری

    کراچی: صوبہ سندھ میں نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے نادرا دفاتر کے سوموار سے نئے اوقات جاری کر دیے گئے، نادرا ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل ہیڈ آفسز پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    جمعے کو نادرا کے دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے، میگا سینٹر سمیت دیگر نادرا سینٹرز کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

    نائیکوپ اور پی او سی (پاکستان اوریجن کارڈ) کے حامل شہری قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

    نادرا سینٹرز آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے، شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا، سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

    نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینٹرز میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جا رہا ہے۔

    نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک کے زائد المعیاد شناختی کارڈز کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جا چکی ہے۔

  • اندرونِ سندھ: عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی آسان بنائی جائے، ڈی جی نادرا

    اندرونِ سندھ: عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی آسان بنائی جائے، ڈی جی نادرا

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ امیر عجم خان درانی نے اندرون سندھ کے عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی کو آسان اور یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تمام ملازمین سینٹر آنے والے ہرفرد سےخوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا سندھ ا میرعجم خان درانی نے اندرون سندھ میں موجود دفاترکا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سننے کے بعد بلاک شناختی کارڈز سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    امیر عجم خان کا کہنا تھا کہ بلاک شناختی کاتمام ڈیٹا ریجنل ہیڈکوارٹر دفتر کراچی منتقل کردیا اور اب اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اندرون سندھ میں نادرا کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں نادراکےتمام دفاترجدیدطرزپربنائےجارہےہیں اور نیٹ ورکنگ و دیگرتکنیکی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے جبکہ اندرونِ سندھ میں تعینات ملازمین کو بھی ادارے کی جانب سے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں نادرا سینٹرز 12 گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات

    امیر عجم خان نے عملے کو ہدایت کی کہ  تمام ملازمین شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والےہر فرد سے خوش اخلاقی سےپیش آئیں، اگر کسی ملازم کی کوتاہی اور غفلت کے حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ نادرامیں کرپشن ناقابل معافی جرم ہے اگر کوئی ملازم یا عملے کا کوئی بھی فرد اس گھناؤنے کام میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں بنائے جانے والے دفاتر میں تعینات ملازمین کی دفتری حاضری اور اوقات کی بھرپور نگرانی کی جائے گی اور ان سینیٹرز پر جمع ہونے والے فارمز کا ڈیٹا ایک ہی روز میں کراچی آفس منتقل کیا جائے گا تاکہ کارروائی تیزی کے ساتھ ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔