Tag: NADRA Chairman

  • چیئرمین نادرا طارق ملک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین نادرا طارق ملک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، وہ وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے آفس پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال کیا جارہا ہے کہ طارق ملک وزیر اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نادرا پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دباؤ تھا، ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین نادرا کیخلاف انکوائری بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 19 مئی کو چیئرمین نادرا کو طلب کر رکھا ہے، نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا، مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان ہوا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر  فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب موبائل فون پر فنگرپرنٹ اور شناختی کارڈ کا حصول ممکن

    واشنگٹن: چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانی اب شناختی کارڈ موبائل فون پر حاصل کرسکیں گے جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پر دیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پاکستانی سفارتخانےمیں نادرا کے دفتر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پراوورسیزکوسہولیات مہیاکی جارہی ہیں، شناختی کارڈ اب موبائل فون پرحاصل کیےجاسکتے ہیں جبکہ فنگرپرنٹ بھی موبائل فون پردیے جاسکیں گے۔

    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 84لاکھ اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈالنےکےاہل ہیں، الیکشن کمیشن کی اجازت سےان کی ووٹنگ سہولت پرکام شروع کریں گے ، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،لیٹرلکھاگیاہےانہیں حکم نہیں دیا۔

    طارق ملک نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےکہنےپرانہیں پریزینٹیشن دی گئی،الیکشن کمیشن کوکوئی غلط فہمی ہوئی ہےواپس آکراسے دورکردوں گا۔

    گذشتہ ماہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے، تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی ، اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا تھا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔

  • طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

    طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وزارت داخلہ کی جانب سے طارق ملک کو بطور چیئرمین نادرا تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا مقرر کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نےکابینہ کی منظوری کے بعد چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ طارق ملک نئے چیئرمین نادرا ہوں گے، نادرا آرڈیننس2000کے تحت طارق ملک کوچیئرمین لگایا گیا ہے، ان کی مدت 3سال ہوگی۔

    یاد رہے 8 جون کو وفاقی کابینہ نے طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، طارق ملک نے اپنی دوبارہ نامزدگی کے لیے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ طارق ملک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی نادرا کے چیئرمین تعینات رہ چکے ہیں تاہم سال 2014 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اختلافات کے باعث انہوں نے نادرا چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

    طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تکنیکی مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور وہ ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کے لیے اپنے ایجنڈے کی مدد کے لیے پاکستان کا حال ہی میں دورہ کرچکے ہیں۔

  • چئیرمین نادارکے پاس اب نوکری کا جواز نہیں رہا،عمران خان کا ٹوئٹ

    چئیرمین نادارکے پاس اب نوکری کا جواز نہیں رہا،عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تفصیلی فیصلے کے بعد چئیرمین نادارکے پاس اپنی ملازمت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے صفحہ نمبر اٹھارہ میں ان تمام وجوہات کا ذکر ہے جن کو بنیاد بنا کر وہ یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ نادرا چئیرمین کو اپنے سے مستعفی ہو جانا چاہئیے۔

    عمران خان نے صفحہ اٹھارہ کی اسکین کاپی بھی ٹوئیٹر پیغام کے ساتھ منسلک کی ہے جس کے مطابق نادرا کے چئیرمین کو یہ تبصرہ کرنے کا استحقاق حاصل نہیں تھا کہ پولنگ اسٹاف نے غلطی سے شناختی کارڈ نمبر درست نوٹ نہیں کئے۔

  • حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

    حلقہ این اے 122: عمران خان کےدعوے درست نہیں، چیئرمین نادرا

    اسلام آباد : وزیر د اخلہ چوہدری نثار احمد نے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی اوراین اے 122میں انگھوٹوں کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرد اخلہ چوہدری نثار احمد سے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ملاقات کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حلقہ این اے 122 میں انگھوٹوں کی تصدیق پر بات چیت کی گئی ۔

    اس موقع پرچیئرمین نادرا نے عمران خان کی میڈیا سے کی گئی گفتگو کے حوالے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بتایا کہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں نادرا رپورٹ کے حوالے سے جو دعوے کئے ہیں وہ درست نہیں ، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی۔

    نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیئرمین نادرا عثما ن مبین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔

    نادرا پر حکومت نے دباؤ نہیں ڈالا تو کوئی اور بھی دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔  چیرمین نادرا کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں رپورٹ کی تیاری کے معاملے پر بات ہوئی۔

    ان کو آگاہ کیا ہے کہ نادرا ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کرادے گا۔ نادرا رپورٹ کا کوئی بھی حصہ کسی کو دینے کے پابند نہیں۔

    عمران خان کی نادرا ہیڈکوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو سے یہ تاثر دیا گیا کہ چیئرمین نادرا نے انہیں کوئی رپورٹ دی ہے۔ عثما ن مبین نے کہا کہ نادرا اپنے انداز میں کام کررہا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے چار اپریل کو ہدایت کی تھی کہ این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ یہ رپورٹ اب ایک ہفتے میں مکمل کرکے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی جائے گی۔