Tag: nadra officer

  • نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے والا نادرا افسرملازمت سے فارغ

    نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے والا نادرا افسرملازمت سے فارغ

    اسلام آباد: شریف خاندان کو بچانے کے لئے حکومت نے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرنے شروع کر دیئے، نیب کی ہدایت پر اہم شخصیت کی جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے فوکل پرسن کو بغیر کسی وجہ کہ نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ اسکینڈل میں جے آئی ٹی اور نیب کی معاونت کرنے والوں کے خلاف حکومت نے انتقامی کارروائی شروع کردی ہے۔

    نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے افسرسید قابوس عزیز کو بغیرکسی وجہ کے نوکری سے برخاست کردیا گیا، نادرا کےڈائریکٹر ڈیٹا بیس نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن تھے۔

    ذرائع کےمطابق سید قابوس عزیز نے 21اگست کواسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی تفصیلات نیب لاہور کو فراہم کیں اور چیئرمین نادرا نے23اگست کو بغیروجہ بتائے برخاست کرنے کانوٹی فکیشن جاری کردیا.

    یاد رہے کہ نیب لاہور نے حساس نوعیت کی معلومات کےلیے 17اگست کومراسلہ لکھا تھا، جس میں اسحاق ڈارکے بچوں،لندن میں بیٹی کےاثاثوں کی تفصیلات دینےکی ہدایت دی تھی، جس کے بعد بیٹوں اور ایک بیٹی کے بیرون ملک اثاثوں کی دستیاب معلومات فراہم کی گئیں.

    دوسری جانب چیئرمین کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر


    یاد رہے کہ 3 روز قبل نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کئے تھے‌، ریفرنس میں نواز شریف،حسین نواز،حسن نواز ، مریم اورکیپٹن صفدر کو باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا جبکہ اسحا ق ڈار کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، اسحا ق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ریفرنسز دائر کیا۔

    اس سے قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوایا تھا، ریفرنس میں نوازشریف اوران کے بچوں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث نادرا کا سینئرایگزیکٹو افسرگرفتار

    جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث نادرا کا سینئرایگزیکٹو افسرگرفتار

    کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کر کےجعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تیاری میں ملوث نادرا کا سینئرایگزیکٹو افسرگرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق زندہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری کا ڈیتھ، ہیر شپ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ تیار کیا گیا، ذرائع کے مطابق کئی برس سے امریکہ میں مقیم شائستہ ہدی کے ڈیفنس میں واقع پلاٹ پر قبضے کے لئے دستاویزات تیار کی گئیں۔

    دوسری خاتون کی تصویر کے ساتھ کارڈ اجراء کے لئے پلاٹ مالکن کی فیملی ٹری میں تبدیلی کی گئی۔پلاٹ پر قبضے کے لئے دستاویزات جہانگیر سلطان اور اس کی دو بیٹیوں نے تیار کرائیں، ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹیوں کے نام بھی ایف آئی آر میں درج کر لئے گئے۔

    دوسری جانب کراچی میں جناح انٹرنیشنل پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرکے مالیاتی فراڈ میں ملوث دو مسافراور دہرے پاسپورٹ کا حامل مسافر کو گرفتارکر لیا۔

    ذرائع کے مطابق صداقت نامی مسافر خیبر پختونخوا عدالت سے اشتہاری اورخرم شہزاد نیب ملتان کو مطلوب تھا۔ غلام رسول کا نام ایک سے زائد پاسپورٹ کے حوالے سے بلیک لسٹ میں شامل تھا۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کو شاہین ائیر اورائیر بلوکے ذریعے دبئی اور سعودیہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو نیب ملتان،کے پی کے جبکہ تیسرا ملزم انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔