Tag: naeem ul Haq

  • وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، نعیم الحق

    وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کیلئے تیار ہے، کوشش ہے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری جلد ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری جلد ہو، معلوم ہوا ہے صدر پاکستان 16 اگست کو بیرون ملک دورے پر جارہے ہیں، صدر مملکت سے بھی اپیل ہے بیرون ملک جانے کی تاریخیں آگے بڑھا دیں تاکہ عمران خان حلف اٹھا سکیں۔

    ںعیم الحق کا کہنا تھا حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے ایوان صدر کو سمری ارسال کر دی ہے اور قومی اسمبلی کے پہلے سیشن میں اراکین حلف اٹھائیں گے، جس میں اسپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیر قانون صدر مملکت سے ملاقات کے لئے گئے ہیں آج شام تک صورتحال واضح ہوجائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جلد جاری کرے، وزیراعلیٰ پنجاب، کابینہ اراکین کے ناموں کا اعلان جلد کیاجائے گا۔

    ںعیم الحق نے کہا پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنانے کے لئے تیارہے، حکومت میں آکر دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی اصلاحات کریں گے، کوشش ہوگی انتخابی عمل کو مزید شفاف بنایا جاسکے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں پوزیشن مضبوط ہوگئی اور قومی اسمبلی میں ایک سو اسی ممبران کی حمایت کا دعویٰ کردیا ہے، فواد  چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اوراتحادیوں کا قومی اسمبلی میں نمبر180 کراس کرگیا، حتمی اکثریت کےلیے172ارکان کی حمایت درکار تھی۔

    چند روز قبل عیم الحق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے، پارلیمنٹ خود مختار ادارہ ہے وہ کارروائی کر سکتی ہے، احتجاج برائے احتجاج نہیں ہونا چاہیے۔

  • فردوس شمیم کا بیان ذاتی رائے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں حکمت عملی ہے، نعیم الحق

    فردوس شمیم کا بیان ذاتی رائے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں حکمت عملی ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں بلکہ حکمت عملی ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا پر چلنے والے بیانات کے حوالے سے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کیا، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

    ان کا بیان پارٹی پالیسی کےخلاف ہے، فردوس شمیم کے بیان سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ نقصان ہوا ہے، فردوس شمیم کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

    نعیم الحق نے واضح کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے کیا گیا سیاسی اتحاد شہر کراچی کی ترقی کیلئے ہے، ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے میئر کراچی کی وجہ سے الیکشن میں ہاری۔

    مزید پڑھیں: عمران خان ہماری حمایت کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے، وسیم اختر اور فیصل سبزواری

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مجبوری میں ایم کیوایم کے پاس گئی کیونکہ تحریک انصاف کو وفاق میں اپنے نمبرز پورے کرنے تھے، وہ متحدہ پر لگائے گئے اپنے الزامات پر تاحال قائم ہیں۔

  • عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل  تاریک ہی ہوتا ہے،نعیم الحق

    عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے،نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف بیانات کی نئی سوچ سامنے آئی تھی، سزا موزوں ہے، عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اس قسم کے رجحان کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے، عدلیہ کے خلاف بیانات کی نئی سوچ سامنے آئی تھی، سزا موزوں ہے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عدالت کی توہین کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے، عدلیہ کی توہین آئین کیخلاف ہے، بیان دینےوالوں کو سزا دینے کی ضرورت ہے، رجحان کو ختم کرنا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت سے سزا پانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہی ہوتاہے، جب بھی غلطی ہوتسلیم کرکے معافی مانگ لینی چاہیے۔

    گذشتہ روز رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزرا کے حوالے سے جیسے ہی فیصلہ ہوگا کپتان اعلان کریں گے، عوام سنہرے دور کے لیےتیار ہوجائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی وزراکااعلان کپتان جلد کریں گے جبکہ حلف برداری میں سربراہان مملکت بلانےکافیصلہ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کے لیے نا اہل قرار


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر لیگی رہنما طلال چوہدری کو ایک لاکھ جرمانے اور پانچ سال کیلئےنااہل قراردے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے جڑانوالہ کے جلسے میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی۔

    سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی 24 اور 27 جنوری 2018 کی تقاریرمیں عدلیہ مخالف تقاریر پرنوٹس لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے، جس کی بہتری کیلئے اسد عمر نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان کی خواہش ہے حکومت میں آکرعوامی مسائل حل کریں، حکومت میں آکر عوامی مسائل کےحل کیلئےانقلابی اقدامات کرینگے۔

    نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت شدید بحران کاشکار ہے، ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے اسدعمر مشاورت کررہے ہیں، عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ قومی وسائل ان پر ہی خرچ ہوں گے، اسد عمر نےابھی سےمعیشت کی بہتری کیلئےتیاریاں شروع کردی ہیں،5سال میں ایک کروڑنوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے گی کہ جس سے مسائل میں کمی واقع ہو۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تیاری موجودہ حکومت کرے گی، حلف برداری میں غیرملکی سربراہان کی شرکت پرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم سارک ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

    نواز شریف نے اپنی تقریب حلف برداری میں کسی کو نہیں بلایاتھا، عمران خان جلد وفاقی،صوبائی وزرا کےحوالے سےآگاہ کرینگے، بیرون ملک سے پاکستانی سرمایہ کاری کیلئے آرہےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کابینہ کی فہرستیں جعلی ہیں: نعیم الحق

    سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کابینہ کی فہرستیں جعلی ہیں: نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی کابینہ کی جعلی فہرستیں گردش کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تحریک انصاف کی کابینہ کی فہرستیں جعلی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فہرستیں پارٹی کے دشمنوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔

    نعیم الحق نے ایسے افراد کو خبردار بھی کیا کہ وہ ایسی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی کابینہ سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 جیتنے کے بعد تحریک انصاف مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنانے کے لیے مشاورتی عمل میں مصروف ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممکنہ طور پر بطور وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف 11 اگست کو اٹھائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج شام یا کل تک تمام نام فائنل کرلیے جائیں گے: نعیم الحق

    آج شام یا کل تک تمام نام فائنل کرلیے جائیں گے: نعیم الحق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آج شام یا کل تک تمام حکومت کے لیے تمام نام فائنل کرلیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت پر بھی خوشخبری دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کردار غیر جمہوری اور منفی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے فاٹا کے انضمام کی مخالفت کی تھی۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن نے ہمارے امیدوار سے بری طرح شکست کھائی۔ عمران خان واضح کہہ چکے ہیں جس حلقے پر اعتراض ہے کھلوانے کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان نے ملکی صورتحال کے پیش نظر دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دکھ ہے مولانا فضل الرحمٰن جیسے لوگ منفی سیاست کر رہے ہیں۔ معیشت تباہ ہوچکی ہے، فضل الرحمٰن جیسے لوگوں کو فکر ہی نہیں۔ عمران خان نے سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔

    نعیم الحق نے کہا کہ فضل الرحمٰن جیسے لوگ مثبت کے بجائے منفی جواب دے رہے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں پیغامات آ رہے ہیں کہ تحریک انصاف جلد حکومت سنبھالے۔ آج شام یا کل تک تمام حکومت کے لیے تمام نام فائنل کرلیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کا مثبت جواب دیں، منفی سوچ سے روڑے نہ اٹکائیں۔ کوئی بحران نہیں، عمران خان کے سب سے مشورے جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی سے ہماری کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ چوہدری نثار ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کابینہ 14 اگست تک یا اس سے پہلے حلف اٹھالے۔ پنجاب حکومت پر آج یا کل خوشخبری دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی سے رابطوں سےمتعلق خبروں میں صداقت نہیں، نعیم الحق

    پیپلزپارٹی سے رابطوں سےمتعلق خبروں میں صداقت نہیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے ایک دودن میں حکومت بنانےکااعلان کریں گے، پیپلزپارٹی سے رابطوں سےمتعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دو دن میں حکومت بنانے کا اعلان کریں گے، پنجاب کےآزادامیدواروں کی اکثریت ہمارےساتھ ہے، انشااللہ پنجاب میں بھی ہم حکومت بنائیں گے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جس کی دھاندلی کی شکایات ہیں، وہاں حلقےکھولےجارہےہیں، پی ٹی آئی کامؤقف ہے جنہوں نے دھاندلی انہیں سزاملنی چاہیے، اسفندیارولی اور محموداچکزئی کو ہمارےکارکنان نے شکست دی، کراچی میں13 نشستیں کنفرم اور ایک پر تنازع ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان خطاب میں واضح کہہ چکے ہیں، حلقے کھلوانے کو تیار ہیں، کسی کوبھی دھاندلی کی شکایت ہے تو حلقے کھلوانے کو تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے رابطوں سےمتعلق خبروں میں صداقت نہیں، امید ہےکہ سیاسی قائدین عمران خان کو مثبت جواب دیں گے۔

    ںعیم الحق نے حمزہ شہباز کے پنجاب میں حکومت بنانے کے اعلان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ 2013 نہیں 2018 ہے، پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں اور بنائیں گے، ہمارا پنجاب کے آزاد منتخب امیدواروں سے رابطہ قائم ہے

    ان کا کہنا تھا کہ جس کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے، وہ صوبوں میں بھی بنا سکتا ہے، ہمارے پاس جس صوبے میں اکثریت ہے، وہاں حکومت بنانا حق ہے، چاہتے ہیں پاکستان کے انتخابی نظام میں خامیاں ہیں تو دور کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند قائد ہیں، نعیم الحق

    عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند قائد ہیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند قائد ہیں، عوام نے منتخب کیا ہے، نتائج نہ ماننے پر قانونی راستے کھلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت ثابت ہوئی، 68 جلسوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دو پارٹیوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکے تھے، پی ٹی آئی نے پاکستانی عوام کو آزاد کرایا، دونوں پارٹیوں نے قوم کی دولت کولوٹا، آڈٹ رپورٹ دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ قوم کو کتنا لوٹا گیا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ یقین ہے پنجاب میں حکومت بنائیں گے، گفت و شنید جاری ہے، وفاق میں تو ہماری حکومت ہوگی ہی خیبر پختونخواہ میں دوبارہ حکومت بنائیں گے، سندھ میں ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا، پی ایس پی بھی ہار چکی ہے، عالمی سطح پر عمران خان کے خلاف مہم جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج صرف قوم سےنہیں پوری دنیا سے خطاب کریں گے، ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان میں نفرت اور تعصب ختم کر دیں گے، عوام نے منتخب کیا ہے، نتائج نہ ماننے پر قانونی راستے کھلے ہیں،

    نعیم الحق نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی متحد ہے، حلقے کھولنا ہمارا کام نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے،عمران خان کہہ چکے ہیں، احتجاج قانونی حق ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان سب سے زیادہ جمہوریت پسند قائد ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت جمہوریت پسند حکومت ہوگی اور اعلیٰ اقدار کے تحت چلے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے، کوئی پریشانی نہیں، احتجاج کیا جاتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی بیماری کا مقصد ووٹ اورہمدردیاں حاصل کرنا ہے،  نعیم الحق

    نوازشریف کی بیماری کا مقصد ووٹ اورہمدردیاں حاصل کرنا ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف میرے ہم عمرہیں،ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، نوازشریف کی بیماری کا مقصد ووٹ اورہمدردیاں حاصل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی بیماری سے متعلق خبروں پر کہا کہ نوازشریف میرے ہم عمرہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی تازہ میڈیکل رپورٹ میرے پاس ہے۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نتخابات سےپہلےایسی خبروں کا مقصد صرف ووٹروں کی ہمدردیاں اورووٹ حاصل کرنا ہے، بیماری سنگین ہوتی تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیماری کے مقاصد سیاسی لگتے ہیں،  ن لیگ والے بیماری کا بہانہ بنا کر انتخابی مہمات سے توجہ ہٹا رہے ہیں

    یاد رہے کہ نواز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جہاں طبی معائنے کیلئے نواز شریف کوسیل سے جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نوازشریف کے تفصیلی ٹیسٹ کیےجائیں گے، میڈیکل بورڈ طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کوپیش کرے گا، جس کے بعد ٹیسٹ نتائج کی بنیاد پر نوازشریف کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف بے گناہ ہیں تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں، نعیم الحق

    نوازشریف بے گناہ ہیں تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف بے گناہ ہیں تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں، چیئرمین نیب کو مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی جانب سے چیئرمین نیب کے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر قومی اداروں کو متنازع بنایا جارہا ہے،اس طریقے سے کسی ادارے پر تنقید درست اقدام نہیں۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف بے گناہ ہیں تو وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں، چیئرمین نیب کومستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، مسلم لیگ ن اب کھل کر سامنے آرہی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی وزارت عظمیٰ کے ادوار میں منی لانڈرنگ کی، نواز شریف نے کمیشن کے پیسے باہر منتقل کئے، منی لانڈرنگ کو ثابت کرنے میں وقت لگتا ہے۔

    اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 4.9 ڈالر بھارت بھیجنے کے الزام پر چیئرمین نیب کے ٹونس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کی جانب سے کہ چیئرمین نیب نے میری کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔ چیئرمین نیب 24 گھنٹے میں معافی مانگیں یا مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔


    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب معافی مانگیں یا مستعفی ہوں: نواز شریف


    نواز شریف کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے رقم بھارت بھجوائی۔ 3 بار وزیر اعظم رہنے والے شخص پر بھارت کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا، ’مجھ پر 5 ارب ڈالر کی بھاری رقم منی لانڈرنگ سے باہر بھیجنے کا الزام لگایا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کو نقصان پہنچا کر بھارت کو فائدہ پہنچایا گیا‘۔

    انھوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نیب کی پریس ریلیز میرے خلاف ڈرامے کی دوسری قسط ہے۔ ’چیئرمین نیب نے کردار کشی سمیت قومی مفاد کو بھی نقصان پہنچایا۔ کیا نیب نے معاملے سے متعلق چھان بین کی، کیا نیب نے کالم نگاروں کو بلا کر معلومات حاصل کیں‘؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔