Tag: naeem ul Haq

  • وزیرعظم کے صرف ایک فارم کی قیمت 9 ارب ہے، پی ٹی آئی

    وزیرعظم کے صرف ایک فارم کی قیمت 9 ارب ہے، پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثوں کی تفصیل مضحکہ خیز ہے، حقیقی اثاثے جاننے کے لیے کسی اور”لیکس” کا انتظار کرنا ہوگا۔


    یہ پڑھیں: اراکین اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری، وزیراعظم امیر ترین شخصیت قرار


    الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، وزیراعظم کی جانب سے اثاثوں کی فراہم معلومات پر تحریک انصاف کے ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشواروں میں ظاہر کی گئی دولت وزیراعظم کے حقیقی اثاثوں کا عشر عشیر بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ والدہ،بچوں اور رشتہ داروں کے نام پر اب بھی اربوں روپے کی جائیداد ہے،جاتی امراء کی سلطنت کی مارکیٹ قیمت اربوں میں ہے، صرف ایک شمیم ایگری فارمز کی قیمت تقریباً 9ارب سے زیادہ ہے لیکن گوشواروں میں فارم کی قیمت1 ارب سے بھی کم دکھائی گئی ہے۔

  • نعیم الحق نے مریم نواز کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    نعیم الحق نے مریم نواز کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان اور چیف آف اسٹاف نعیم الحق نے مریم نواز کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے ترجمان نے مریم نواز کو جوابی ہتھک عزت کو نوٹس بھیج دیا اور پابند کیا گیا ہے کہ اس کا 15 روز کے اندر لازمی جواب دیں۔

    نعیم الحق کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل کے الزامات کا ذکر کیا گیا ہے اوروزیراعظم کی صاحبزادی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 15 روز کے اندر جواب دیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔

    پڑھیں: تحریک انصاف کا مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر مریم نواذ ڈان لیکس میں ملوث نہیں تو پھر رپورٹ میں ردوبدل کیوں کیا گیا اور اُسے ابھی تک عوامی سطح پر شائع کیوں نہیں کیا گیا؟ سیکیورٹی لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس اور ڈان لیکس کی رپورٹ بغیر ردوبدل فراہم کی جائے۔

    مزید پڑھیں: مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، نعیم الحق

    نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اگر 15 روز میں جواب نہ دیا گیا تو باضابطے کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائیگا۔ قبل ازیں ڈان لیکس کے الزامات پر مریم نواز کی جانب سے تحریک انصاف کو نوٹس بھیجا گیا تھا۔

  • مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں،  نعیم الحق

    مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا لیگل نوٹس واپس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نوازمعافی مانگیں یا10ارب کالیگل نوٹس واپس لیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس وزیراعظم کی خواہش پر شروع ہوئی ، مجھے پتہ چلا ہے نوازشریف خود ڈان لیکس میں ملوث ہیں، ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے، میرے دعویٰ غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، یہ لوگ جے آئی ٹی پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جے آئی ٹی چوہدری نثار،خواجہ آصف، کلثوم نواز کو بھی تفتیش میں شامل کرے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے دور ہوجائیں گے

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب بھی کہہ رہا ہوں سچ بولیں،سچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کی ایمانداری اور دیانتداری پر کوئی شک نہیں کرسکتا، یقین ہے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے دور ہوجائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ہمارے ایک آدمی کو80لاکھ میں خریدنے کی کوشش کی، چند روز میں ان 80لاکھ روپے کے ہمراہ پریس کانفرنس کروں گا، جس طرح کی زبان یہ استعمال کرتے ہیں میڈیا کو نہیں دکھانی چاہئے، یہ لوگ جانتے ہیں نوازشریف کے اقتدارکی کشتی ڈوبنے والی ہے۔

    اس مرتبہ جدہ نہیں جیل جانا ہوگا

    نعیم الحق نے کہا کہ جن ارکان پراعتراض کیا گیا ان کے اداروں کا سربراہ آپ کا باپ ہے، اب یہ جدہ نہیں جاپائیں گے، اڈیالہ جیل میں خصوصی جگہ موجود ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق

    خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کے لہجوں سے شکست اور مایوسی جھلک رہی ہے، دونوں وزیروں نے اپنی ناکامی تسلیم کرلی، 2017 الیکشن ہی نہیں ن لیگ کی بربادی اور شرمندگی کا سال ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام میں آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف اورخواجہ سعدرفیق کی تقاریرپر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا، نعیم الحق نے کہا کہ دونوں وزراء نے تقاریرمیں نواز لیگ کی ناکامیوں کی داستان سنائی اورتحریک انصاف کو ذمےدارٹھہرانے کی بیہودہ کوشش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانتے ہیں کہ انہوں نے قوم کو لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، ان کے اعمال نامے میں پاناما کے سواپیش کرنے کیلئے کچھ نہیں، پاناما کیس تو ایک طرف ان کی کارکردگی انہیں اقتدارسے باہر پھینکنے کیلئےکافی ہے، نالائق اور کرپٹ عناصر کا ٹولہ اپنے انجام سے واقف ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں عوام کو بجلی، گیس، تعلیم، صحت، روزگار سمیت کچھ نہیں دیا، یہ لوگ  پاناما کا پوچھنے پرقطری خط دکھاتے ہیں اور کارکردگی کے سوال پر گالیاں دیتے ہیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ حقیقی حزب اختلاف سامنےآئی ہے تو وزراء کو پاگل پن کے دورے پڑنے لگے، پارلیمان کو جھوٹ،گالیوں اور دست درازی کیلئے اکھاڑہ بنادیا گیا ہے۔ 2017الیکشن ہی نہیں ن لیگ کی بربادی اورشرمندگی کاسال ہے، چوری کی گئی دولت واپس دلوانے کیلئے ہرجگہ ان کاتعاقب کرینگے۔

  • مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو دھمکی

    مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو دھمکی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی لڑائی سوشل میڈیا تک جا پہنچی، عابد شیرعلی نے ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی دے ڈالی.

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے، انہوں نے سوشل میڈیا کہ ذریعے پی ٹی آئی کو کمربستہ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجاؤ.

    دوسری جانب تحریک انصاف نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا کہ عابد شیرعلی کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے.

    ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن ہی نہیں بلکہ ان کے اندر چھپے سفاک آمرکو بھی بے نقاب کردیا ہے،مسلم لیگ ن نے ہرجگہ انصاف کے دروازے بند کردیئے ہیں ، انہوں نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے مقابلے کے لئے تیار ہیں.

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہےعمران خان اپنے سپاہیوں کے ساتھ میدان میں کھڑےہیں ،انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو آلائشوں سے پاک کرکے دم لیں گے.

  • چند روزمیں وزیراعظم کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائیگا، نعیم الحق

    چند روزمیں وزیراعظم کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائیگا، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز میں وزیر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا، لیگی رہنماؤں کے لہجوں سے شکست کے آثار نمایاں ہیں، عدالتی کارروائی نے سچ اور جھوٹ کافرق واضح کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب کے بیان کے ردعمل میں کیا، نعیم الحق نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کا بدترین سلسلہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا، عدالت میں نواز شریف نے ثبوت نہیں دیئے۔

    وزیراعظم نے پامانہ کیس کی سماعت میں ہر روز نیا یوٹرن لیا ، لیگی وزراء نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، انہوں نے کہا کہ عدالت جس طریقے سے کارروائی کر رہی ہے اس نے سچ اور جھوٹ میں فرق واضح کر دیا ہے، جلد ہی وزیراعظم کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائےگا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی وکلاء بھی تاحال عدالت میں وزیراعظم کی بے گناہی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، انہیں صرف قطری خط کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    نعیم الحق نے خواجہ سعدرفیق پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ امید تھی آج کےحادثے کے بعد وزیر ریلوے سنجیدگی اختیار کرینگے، باعث افسوس ہے کہ سعد رفیق سیاست سے بالاتر ہونے کو تیار نہیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ملازمین بھرتی کرکے سعد رفیق نے قوم پراحسان نہیں کیا، 10کی جگہ 100بندے بھرتی کرنا بہتری کی ضمانت نہیں، ادارےکی کارکردگی میں بہتری منصوبہ بندی سےمشروط ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں : ریلوے کراسنگ کی تعمیر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، خواجہ سعد رفیق

    انہوں نے سوال کیا کہ سعد رفیق نے اب تک محکمہ ریلوے کی اصلاح کیلئے کیااقدامات اٹھائے؟ حکمرانوں کا مفاد ترجیح ہو تو عوام کی اموات سےخاص فرق نہیں پڑتا، کارکردگی کی بجائےالزام لگا کر جان چھڑانے کی روایت نہیں چلے گی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان چورمچائے شور کی زندہ مثال ہیں، مریم اورنگزیب

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق، نوازشریف کی ایماء پرگالم گلوچ کرلیں یا ریلوے پرتوجہ دیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر ریلوے کو اموات کاذمہ دار ٹھہرا کرسخت باز پرس کی جانی چاہئیے۔

  • ایسا لگتا ہےکہ میاں صاحب صرف لاہور کے وزیراعظم ہیں،نعیم الحق

    ایسا لگتا ہےکہ میاں صاحب صرف لاہور کے وزیراعظم ہیں،نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کاکہناہےکہ یوں لگتا ہےمیاں صاحب صرف اور صرف لاہور کے وزیراعظم جبکہ ان کے بھائی لاہور کےوزیراعلیٰ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہناتھاکہ نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ پانامہ لیک کے حوالے سے کیا ٹھوس دلائل دےکرنواز شریف کو بچائیں۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہناتھاکہ ہم عوام کا مقدمہ خلوص نیت کے ساتھ لڑرہے ہیں جبکہ حکومت کے تنخواہ دار نوازشریف کےذاتی نوعیت کےکیس میں ان کا دفاع کر رہے ہیں ۔

    نعیم الحق کا کہناتھا کہ الیکشن کا وقت قریب ہے اس لیے حکومت نے اَدھراُدھر سے پیسے جمع کرکے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔یہ تعمیراتی کام اسلام آباد اور لاہورمیں ہی ہورہے ہیں۔

    ترجمان تحریک انصاف نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو چیلنچ کیا کہ وہ عوام کے سامنے دنیا بھر سے تین بہترین معاشی ماہرین کے ساتھ مباحثہ کریں قوم لفظی معاشی ترقی کی حقیقت جان جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز حکومت دو سو ملین کی لاگت سے سٹرکیں اور موٹروے بنا رہی ہےجبکہ اس سے لاتعداد درسگاہیں اور صحت کے مراکز قائم کیے جاسکتے تھے۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رہنماتعیم الحق کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔

  • آصف زرداری مردِ آہن ہیں، نعیم الحق

    آصف زرداری مردِ آہن ہیں، نعیم الحق

    لاہور: تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پی پی کے مرد آہن ہیں ، وطن واپسی اُن کا حق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے آصف زرداری کو پیپلز پارٹی کا مرد آہن قراردید دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وطن واپسی زرداری کا حق ہے ، وہ جہاں رہیں پارٹی پر اُن کا ہی کنٹرول ہے۔

    پڑھیں: ’’ آصف زرداری کی واپسی پر خوشی ہے، وزیراعظم ‘‘

    خیال رہے گزشتہ روز سابق صدر 18 ماہ کی خود ساختہ جلاوطنی کاٹ کر وطن واپس پہنچے ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے اُن کی وطن واپسی کو جمہوریت کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے سابق صدر کی واپسی پر نیک خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی کمان سنبھالنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

    مزید پڑھیں: ’’ سیاسی اداکاروں کے ذہن میں فتور ہے کہ میں بھاگ گیا ہوں، آصف علی زرداری ‘‘

    سابق صدر نے گزشتہ روز کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میری واپسی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، میں ملک کے لیے نئی امیدیں لے کر آیا ہوں اور ہم ملک کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے‘‘۔

  • چوہدری نثارکی پریس کانفرنس پرمختلف رہنماؤں کا شدید ردعمل

    چوہدری نثارکی پریس کانفرنس پرمختلف رہنماؤں کا شدید ردعمل

    اسلام آباد / لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سانحہ کوئٹہ کمیشن پر تنقید ’’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘‘ والی بات ہے، شیری رحمان نے کہا کہ کوئٹہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے قومی ایکشن پلان پرحکومت کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے عمل کوبے نقاب کر دیا ہے، جبکہ نعیم الحق نے کہا ہے کہ اخلاقی اور جمہوری تقاضوں کے تحت چوہدری نثار کو فوراً مستعفیٰ ہوجانا چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے بیان میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جس کمیشن کی رپورٹ حکمرانوں کو پسند نہ آئے وہ اسے قبول نہیں کرتے۔

    ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی انکوائریاں میرٹ پر نہیں تو فرشتے کہاں سے آئیں گے؟ قوم جان لے کہ حکمرانوں کے احتساب کیلئے کوئی ادارہ سلامت نہیں بچا، یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہی نہیں ہونے دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں 73جانیں چلی گئیں اور کوئی شرمندہ ہونے کو بھی تیار نہیں۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما اورسینیٹر شیریں رحمان نے کہا کہ وزرات داخلہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی ہے، تحقیقاتی کمیشن رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی اور حکومت کی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہیں۔

    نیشنل ایکشن پلان 2014 میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد حکومت کی طرف سے قائم کیا گیا تھا، آرمی پبلک اسکول حملے میں دہشت گردوں نے بچوں اور اسکول کے عملے پر فائرنگ کرکے 132 بچوں سمیت 141 افراد کو شہید کیا تھا، دعائیں اور مذمت کے پیغامات جاری کرنا اب نا کافی ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردی کا مقابلہ ایک مسلسل اور سنگین مسئلہ ہے، کوئٹہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے قومی ایکشن پلان پرحکومت کی منصوبہ بندی اورنگرانی کے عمل کوبے نقاب کر دیا ہے، رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ناقابل بھروسہ رویے اور دہشت گردی کے حقیقی خطرات کو سنجیدہ نہ لینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ کمیشن نے انسداد دہشت گردی سے متعلق تقریبا ہرپہلو میں وزارت کی منظم ناکامی کو ظاہر کیا ہے، وزیر داخلہ نے صرف ایک بار ایک قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی کا اجلاسب بلایا ہے، وزارت داخلہ دہشت گردوں کے خلاف پابندی عائد کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ رپورٹ کے نتائج کو پڑھنے کے بعد بھی کیا ہمیں حکومت کی نااہلی کے مزید ثبوتوں کی ضرورت ہے؟

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اور کنوینرآف نیشنل ایکشن پلان نفاذ کمیٹی کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داری کے حوالے سے کمیشن کے ساتھ شیئر کرنے کہ لئے کچھ بھی نہیں تھا۔

    پیپلز پارٹی نے بار بار کہا ہے کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنے میں حکومت کے ساتھ متحد ہیں، اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کا تعمیر ی قدم اٹھانا ہوگا۔

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ آنے کے بعد چوہدری نثار کوئی معقول راستہ اختیار کریں گے، اخلاقی اور جمہوری تقاضوں کے تحت تو چوہدری نثار کو فورا استعفیٰ دینا چاہئیے۔

    سپریم کورٹ کے جج واضح طور پر اپنی تحقیقات میں انہیں سنگین غفلت اور نااہلی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چوری کے بعد سینہ زوری کرنا ن لیگ کا شیوہ ہے، نہ وزیر اعظم جھوٹ بولنے کے بعد استعفیٰ دیتا ہے نہ وزیر داخلہ ناکامی کے بعد اپنے منصب سے الگ ہوتا ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف چارج شیٹ در اصل ن لیگی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ کے بعد بھی چوہدری نثار کا اپنے منصب سے چمٹے رہنا جمہوری روایت کے خلاف ہے، اگر چوہدری نثار اپنے منصب سے مستعفیٰ نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ 184-3 کے تحت اس کا نوٹس لے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری نثار کو معصوم شہریوں اور وکلاء کی شہادتوں کا ذمہ دار قرار دے کر وزارت داخلہ سے الگ کیا جائے۔

  • نعیم الحق ہی تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان

    نعیم الحق ہی تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نعیم الحق بدستور پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں تاہم ٹیلی ویژن پر بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ عمران خان نے نعیم الحق کو بدستور تحریک انصاف کے ترجمان کی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن پر بھیجی جانے والی ٹیم کے ممبران میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کچھ دیر قبل خبر نشر ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف صحافی فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا ترجمان مقرر  کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین جاری کریں گے۔


    پڑھیں: ’’ فواد چوہدری تحریک انصاف کے نئے ترجمان مقرر ‘‘


    ٹیلی ویژن پر خبر نشر ہونے کے بعد عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے خبروں کی تردید کی جبکہ نعیم الحق نے بھی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بطور ترجمان تحریک انصاف اپنے عہدے پر فائز ہوں جبکہ فواد چوہدری کو ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں‘‘۔

     دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنی تعیناتی پر  عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کا دفاع کروں گا‘‘۔ انہوں نے نعیم الحق کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’نعیم الحق میرے بڑے بھائیوں اور باس کی طرح ہیں، تحریک انصاف کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتں پیش کرتا ہوں‘‘۔