Tag: Nafisa Shah

  • پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے: نفیسہ شاہ

    پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے: نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے، حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سی این جی، گیس اور بجلی ہر چیز مہنگی کردی گئی، ن لیگ کی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی کو حکومت میں آتے ہی آئی ایم ایف جانا چاہئے تھا۔

    پوچھے گئے سوال پر رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کو ایک کھولی میں رکھا گیا ہے، پیپلزپارٹی شہبازشریف کی اخلاقی حمایت کرتی ہے۔

    حکومت نے 30 دن میں 50 یو ٹرن لیے، دیکھتے ہیں کون بد نام ہوتا ہے، نفیسہ شاہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے بڑے بڑے گرفتار ہوں گے پھر انہیں پتہ چلے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں رہنما نفیسہ شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے 30 دن میں 50 یو ٹرن لیے ہیں، دیکھتے ہیں کون بد نام ہوتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان 20 کروڑ عوام کے وزیرِ اعظم ہیں، تمام ذمہ داری ان پر ہے۔

  • کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ نفیسہ شاہ

    کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو وزیراعظم ہاؤس مکمل طور پر ختم کرنے کا حق کیسے ہوسکتا ہے؟ وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سال کے لیے وزیراعظم بنے ہیں، وزیراعظم ہاؤس 20 کروڑ عوام کا دفتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے اس کی اہمیت کتنی ہوگی؟ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے میں اربوں روپے خرچ ہوں گے۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 15 سے 20 یونیورسٹیز ہیں ان کا حال جاکر دیکھا جائے، وزیراعظم ہاؤس کو ختم کرنے کا فیصلہ صرف عمران خان کا ہوسکتا ہے۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ وزیراعظم جو ہوگا اس کے لیے فیصلہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟ حکومت کو چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ کے خلاف کارروائی کرے۔

    انہوں نے کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں ٹرانسپرنسی کے مسائل درپیش رہے ہیں، تاثر تھا کہ شریف خاندان کلثوم نواز کی بیماری سے مکمل آگاہی نہیں دے رہا۔

  • جی ڈی اے اتحاد، نہیں انتشارہے، جس مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے: نفیسہ شاہ

    جی ڈی اے اتحاد، نہیں انتشارہے، جس مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے: نفیسہ شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ کی جانب سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے نام تحریر کردہ خط کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نفیسہ شاہ نے جی ڈی ایم کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ الائنس نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر پردباؤ ڈالنا چاہتا ہے.

    [bs-quote quote=”یہ الائنس نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر پردباؤ ڈالنا چاہتا ہے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نفیسہ شاہ”][/bs-quote]

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے گراؤنڈ میں کہیں‌ نہیں، اس لیے من پسند افسران سے انتخابات جیتنا چاہتا ہے، نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق بنا ہے.

    یاد رہے کہ کل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کی تھی، جس میں‌ ان کی جانب سے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں نگراں حکومت دراصل پیپلزپارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔

    اس پریس کانفرنس پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی، جی ڈی اے اتحاد نہیں انتشار ہے، جس کا فوکس صرف سندھ ہے.

    انھوں نے کہا کہ جی ڈی اے کے پاس منشورنہیں ہے، یہ صرف پریس کانفرنس کرتی ہے، جی ڈی اے پریس کانفرنس کا مقصد الیکشن کو متنازع بنانا ہے.


    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کو عدالت میں  کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ

    مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر حملہ آورکےمنہ سے جمہوری حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو پر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بے نظیربھٹو اور آصف زرداری کو دھوکے دینے کی سزا مل رہی ہے.

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ مخالفین اپنی کرپشن کاجواب دیتے ہوئے رونے لگے ہیں، کیا انھیں یاد ہے کہ جب قوم جمہوریت کے لئے کھڑی تھی اور وہ آمروں کے ساتھ کھڑے تھے.

    نفیسہ شاہ نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے لندن فلیٹس بھی تب  ہی خریدے تھے، جب وہ بے نظیر پرالزامات لگا رہے تھے.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے بچوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں خودنواز شریف لائے ہیں، افسوس نوازشریف عدالت جاکروالد اور بچوں سےلاتعلق ہوگئے.

    یاد رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، بیٹی کا دور دورتک اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔


    باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، یہ روایت قائم کرنے والوں کوسودا مہنگا پڑے گا، نواز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا، نفیسہ شاہ

    شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا، نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے بیانات پر رد عمل سامنے آگیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ اورنج ٹرین کرپشن کا میگا اسکینڈل ہے جو تحقیقات میں ثابت ہوجائے گا، شہباز شریف بتائیں کہ پنجاب کے ہر میگا پروجیکٹ کا ریکارڈ کیسے جل جاتا ہے؟

    پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف پہلے بھی اپنی زبان درازی کی وجہ سے آصف زرداری سے معافیاں مانگ چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور ن لیگی حکومت آصف زرداری کے جمہوری اقدامات کی بدولت ہے، اس وقت پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے اب عوام شو باز کو کہتی ہے اپنا نام بدلیں۔

    لاہور: اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز


    واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز کردیا ہے، یہ منصوبہ 27 کلومیٹر طویل ٹریک پر محیط ہے، تیز رفتار ٹرین 45 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے تک کا سفر طے کرے گی۔

    انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا اور بلاول ہاؤس ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں، دونوں ایک ہوگئے ہیں، زرداری اور نیازی نے سندھ اور خیبر پختونخوا کو تباہ کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آج یہ پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ نیب نے سندھ میں رعایت دے، حالاں کہ پیپلزپارٹی کے دو وزرائےاعظم نے نیب کے کیسز کا سامنا کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ فریال تالپورپر کوئی ریفرنس نہیں، ان کا نام کیوں لیا جارہا ہے، اس کی وضاحت کی جائے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں کئی افسران آج بھی جیل میں ہیں، پنجاب میں صرف احدچیمہ کو گرفتار کیا گیا، ایسے میں یہ الزام بے بنیاد ہے.

    انھوں نے شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ والے اسٹار وارز بہت دیکھ رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کہا کہ میرامقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، میاں صاحب بتائیں آر اوز کے الیکشن کس نے کروائے، سی پیک معاہدے کو دن دھاڑے کس خلائی مخلوق نے آگ لگائی.

    انھوں نے وزیراعظم پنجاب کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے وائسرائے نے کہا کہ میرامقابلہ پنجاب میں نہیں ہے، شہباز شریف ابھی 56 کمپنیوں کا حساب باقی ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا.


    کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا: نفیسہ شاہ

    ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا: نفیسہ شاہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی عزت کی بات وہ کررہا ہے، جو خود ووٹ کی توہین کا مرتکب رہا.

    نفیسہ شاہ نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت دینے والوں نے خود ووٹ کی توہین کی، نوازشریف کل ٹی وی پر آئےاورتقریر کی، پھر بھلا کون سی پابندی ہے.

    [bs-quote quote=” پیپلزپارٹی نے جس نہج پرملک کوچھوڑا تھا، آج اس سے زیادہ کمزور اور دگرگوں حالت میں‌ ہے، جس کے ذمے داری موجودہ حکمران ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”نفیسہ شاہ”][/bs-quote]

    انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف خود آمریت کی کی پیداوار ہیں اور اب وہ خود آمریت پر تنقید کے دعوے دار ہیں.

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جس نہج پرملک کوچھوڑا تھا، آج اس سے زیادہ کمزور اور دگرگوں حالت میں‌ ہے، جس کے ذمے داری موجودہ حکمران ہیں.

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ووٹ کے تقدس کی بات کرتے رہے ہیں، لیکن پارلیمنٹ آج کمزورہے، آج جمہوریت کی کمزوری کی وجہ نوازشریف ہیں.

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آج ملک میں لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہبازشریف کراچی گئے اورکہا کراچی کو لاہور بناؤں گا، شہبازشریف صاحب پہلے لاہورکو تو لاہور بنادیں، ان کھوکھلے دعووں‌ سے کچھ نہیں‌ ہوگا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا تھا. انھوں نے کہا تھا کہ ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا، وہ ثبوت ہے کہ ووٹ کو عزت نہیں دی جارہی.


     نواز شریف کا مسئلہ ووٹ کی عزت نہیں، ذاتی اقتدار ہے: مولابخش چانڈیو


  • نہال ہاشمی مہرہ تھا، حقیقی مجرم شریف برادران ہیں، نفیسہ شاہ

    نہال ہاشمی مہرہ تھا، حقیقی مجرم شریف برادران ہیں، نفیسہ شاہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے خود کو بچانے کے لیے اداروں پر حملےکی روایت ڈالی، نااہل شخص دن رات اداروں کی تذلیل کررہا ہے، نہال ہاشمی ایک مہرہ تھا جبکہ حقیقی مجرم شریف برادران ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نااہل شریف دن رات اداروں کی تذلیل کررہاہے، باپ،بیٹی کل تک پس پردہ،اب کھل کراداروں کے خلاف کام کررہےہیں۔

    نفیسہ شاہ  کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئینی اداروں کا تحفظ اور اُس کی توقیر کو برقرار رکھا، ہم نے اداروں اور شخصیات میں ہمیشہ فرق ملحوظ خاطررکھا۔

    مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ نےنہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود کو بچانے کیلئےاداروں پر حملےکی روایت ڈالی ، کسی ایک شخص کی غلطی کو پورے ادارے پرنہیں تھوپاجاسکتا، افسوس مسلم لیگ ن نےماضی سےکچھ نہیں سیکھا۔

    نہال ہاشمی کے حوالے سے رہنماپیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ نہال ہاشمی ایک مہرہ تھا،حقیقی مجرم شریف برادران ہیں۔

    نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ یوسف  رضا گیلانی نےایک بار بھی نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا، اداروں کا تقدس پامال کرنے والے جمہوریت اور ملک کے دشمن ہیں، نااہل شریف کو جیل بھیجے بغیر قانونی کی حکمرانی مشکل ہے،  نواز شریف نے نہال ہاشمی سے کام لیا اور جب وہ مکمل ہوا تو انہیں پارٹی سے فارغ کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عدالت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں: گورنر سندھ

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو متنازع تقریر کرنے پر ایک ماہ قید ، 50 ہزار روپے جرمانہ اور 5 سال نااہلی کی سزا سنائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماں‌ کے قتل پر بھی انصاف نہ ملا، باقی پاکستانیوں‌ کو کیا ملے گا، بلاول

    ماں‌ کے قتل پر بھی انصاف نہ ملا، باقی پاکستانیوں‌ کو کیا ملے گا، بلاول

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون سازی ناگزیر ہے، حال ہی میں قانون میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ اچھی ہیں مگر کافی نہیں، ہمارے قوانین میں آج بھی سقم موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں مصنفہ نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ نفیسہ شاہ نے جس موضوع پر لکھا وہ نہایت توجہ کا متقاضی ہے، خواتین پر تشدد کا خاتمہ از حد ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال کئی لڑکیوں کوغیرت کے نام پر قتل کیا گیا، غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کو سزائیں دلوانا ہمارے لیےچیلنج ہے، بے نظیر بھٹو شہید کے بارے میں بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، لاہور میں لڑکی کو اس کی ماں نے غیرت کے نام پر زندہ جلادیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کوئی ہماری بہنوں کا بال بھی بیکا کرتا ہے تو ہمیں اس کو نہیں چھوڑنا چاہئیے، اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو باقی پاکستانیوں کو کیا انصاف ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی ہر لڑکی مستقبل کی بے نظیر ہے، تشدد کے معاملے میں معاف کرنے والے قوانین بااثر لوگ استعمال کرتے ہیں، سندھ حکومت نے خواتین پر تشدد کے خلاف دو قرار دادیں پاس کیں، پاکستانی خواتین دنیا کی بہادر ترین خواتین ہیں۔

  • ابھی جوان ہوں زیادہ کام کرسکتا ہوں، قائم علی شاہ

    ابھی جوان ہوں زیادہ کام کرسکتا ہوں، قائم علی شاہ

    لاڑکانہ: سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک ہاتھ پاؤں سلامت ہیں اسی طرح قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنی صاحبزادی نفیسہ شاہ کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں گڑھی خدا بخش پہنچے، جہاں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزار پر حاضری دینے کے بعد سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی جوانوں سے بھی زیادہ جوان ہوں اور اُن سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے سے منصب سے مستعفیٰ ہونے کے بعد قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’جب تک زندہ ہوں قوم کی خدمت کرتا رہوں گا ‘‘۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا ’’، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ایک سمندر کی مانند ہے، جس میں سب سما سکتے ہیں، انہوں نے مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا‘‘۔

    قائم علی شاہ نے کہا ’’میں پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں قیادت کا ہر فیصلے کے آگے سرخمِ تسلیم کروں گا کیونکہ پی پی صوبے کی فلاح اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘‘۔