Tag: Nagaland

  • بھارت: باغیوں کے دھوکے میں گاؤں والوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک

    بھارت: باغیوں کے دھوکے میں گاؤں والوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فائرنگ کی وجہ سے غلطی سے متعدد مقامی شہری ہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقے میں پرتشدد احتجاج شرع ہوگیا۔

    بھارتی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز خفیہ اطلاع پر باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے جارہے تھے تاہم انہوں نے جس گاڑی پر فائرنگ کی وہ عام شہریوں کی نکلی۔

    گاڑی میں گاؤں والے سوار تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں 13 گاؤں والے ہلاک ہوگئے۔

    واقعے کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے سیکیورٹی فورسز کو گھیر لیا، ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے فورسز نے دوبارہ فائرنگ کی جس سے 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک اہلکار ہلاک بھی ہوا۔

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وہ ہفتے کی شب رات گئے فائرنگ کے ایک واقعے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر پر غمزدہ ہیں۔

    امیت شاہ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

  • جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور تری پورہ کی آزادی کے بینر

    جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور تری پورہ کی آزادی کے بینر

    جنیوا: مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کرنے والے بھارت کو اپنے ہی ملک میں آزادی کی درجنوں تحریکوں کا سامنا ہے۔ بھارت سے آزادی کے بینرز سوئٹرز لینڈ میں بھی لگ گئے۔

    بھارت کے نہتے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک طاقت سے دبانے کا ہرحربہ ناکام ہوگیا۔

    مقبوضہ کشمیرکے علاوہ متعدد دوسری ریاستیں بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں سوئٹرز لینڈ کے شہر جنیوا میں بسوں اور ٹرام پر مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور تری پورہ کی آزادی کے بینرز لگ گئے۔

    ان بینروں نے بھارت کا مکروہ اورغاصبانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ بھارت میں آسام، ناگا لینڈ، میزو لینڈ، تری پورہ اور خالصتان سمیت متعدد علاقے بھارت سے آزادی چاہتے ہیں لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جنیوا میں بڑے پیمانے پر بھارت کے خلاف ایک احتجاج کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے اقلیتوں پر مظالم اور خواتین سے زیادتی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں اقلیتوں اور خواتین سے زیادتی کے خلاف جنیوا میں احتجاج

    اس دوران مظاہرین نے ’بھارت رک جاؤ، بھارت ظلم بند کرو، بھارت اقلیتوں کو تحفظ دو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

    احتجاج کے دوران جنیوا کی مختلف سڑکوں پر بینرز بھی لگائے گئے تھے جن میں عالمی برادری سے بھارت کے اندر اقلیتوں سے انسانیت سوز مظالم، مسجدیں گرانے، گرجا گھر جلانے اور خواتین سے زیادتی کے واقعات بند کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔