Tag: Nagasaki

  • ’’ناگاساکی ایٹمی حملے کی تباہ کاریوں کا آخری مقام ہونا چاہیے‘‘

    ’’ناگاساکی ایٹمی حملے کی تباہ کاریوں کا آخری مقام ہونا چاہیے‘‘

    آج سے 77 برس قبل ہونے والے ایٹمی حملے کے بعد سے اب تک جاپان کا شہر ناگاساکی تاحال اس کے اثرات کا شکار ہے اور اس کی قیمت آنے والی نسلیں ادا کررہی ہیں۔

    جاپان کے شہر ناگاساکی کے میئر نے کہا ہے کہ ان کا شہر ایٹمی حملے کی تباہ کاریوں کا نشانہ بننے والا آخری مقام ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک کانفرنس میں خطاب کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

    تااُوے تومی ہیسا، نیویارک میں اقوام متحدہ صدر دفتر میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سمجھوتے کے فریقین کی جائزہ کانفرنس میں جمعہ کے روز خطاب کر رہے تھے۔

    تااُوے نے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی کے ہیباکُشا یعنی ایٹم بم حملوں میں زندہ بچ جانے والے افراد، دنیا کو جوہری تنازعے کی ہولناکیاں یاد دلانے کی کوشش کے طور پر اپنے تجربات کے بارے میں مسلسل آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ بنی نوعِ انسان کو جوہری تنازعے کے خطرات سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ ان ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے جوہری طاقتوں اور دیگر اقوام سے اس ہدف کے حصول کی خاطر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

    میئر نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ جائزہ کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور عدم پھیلاؤ کے لیے ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

  • جاپان کا ہینا ہوٹل جہان صارفین کو روبوٹ سروس فراہم کریں گے

    جاپان کا ہینا ہوٹل جہان صارفین کو روبوٹ سروس فراہم کریں گے

    ناگاساکی: جاپان میں قائم کیا جارہا ہے ایسا ہوٹل جہاں صارفین کوصرف روبوٹ سروس فراہم کریں گے۔

    ناگاساکی شہر کے تھیم پارک میں ہینا ہوٹل قائم کیا جارہا ہے اس ہوٹل میں ایک سو چوالیس کمرے ہوں گےاور استقبالیہ سے لے کر کمروں کی صفائی ستھرائی اور سکیورٹی تک کے فرائض روبوٹ سرانجام دیں گے۔

    انتظامیہ نےروبوٹ ہوٹل بنانے کے لئے ابتدائی تحقیقات اور تجربات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ اس توقع کا اظہار کیاگیا ہے کہ ہوٹل میں آنے والے مہمان روبوٹ ملازمین کی کارکردگی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔