Tag: Naguib Sawiris

  • وزیراعظم کی مصری بزنس ٹائیکون سے ملاقات، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرمیں بڑی سرمایہ کاری کاامکان

    وزیراعظم کی مصری بزنس ٹائیکون سے ملاقات، 50 لاکھ گھروں کی تعمیرمیں بڑی سرمایہ کاری کاامکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مصری ارب پتی نجيب ساويرس سے ملاقات کی ،   ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات چیت کی گئی، نجيب ساويرس کی جانب سے 50لاکھ گھروں کےمنصوبےمیں بڑی عالمی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مصر کے سرمایہ کار نجيب ساويرس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور ہاؤسنگ منصوبے اورسیاحت کےشعبےمیں سرمایہ کاری پرمشاورت کی گئی ، ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک تھے۔

    وزیراعظم کی جانب سےمصری سرمایہ کارکےاعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا ، ظہرانے میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ حیدر شریک ہیں۔

    ظہرانے میں 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری پربات ہوگی ، نجيب ساويرس کی جانب سے 50لاکھ گھروں کے منصوبے میں بڑی عالمی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔

    خیال رہے مصری سرمایہ کارکاشمارایشیاکی امیرترین کاروباری شخصیت میں ہوتا ہے ، نجیب ساویرس میڈیاٹیلی کام کمپنی سمیت بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کےچیئرمین ہیں، ، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے۔

    مزید پڑھیں : مصر کے امیر ترین شخص پاکستان پہنچ گئے، بڑی سرمایہ کاری متوقع

    یاد رہے مصر کے امیر ترین شخص نجيب ساويرس پاکستان پہنچے اور زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی، معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا۔

    جس پر نجیب ساویرس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان کے لوگ محنتی، ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔

    خیال رہے رواں سال جنوری میں عرب نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، انھوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، مصری ارب پتی نے بڑی پیشکش کردی

    ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔

    بعد ازاں حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہےگی۔

  • 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، مصری ارب پتی نے بڑی پیشکش کردی

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر، مصری ارب پتی نے بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد : عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کے لیے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے، عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، انھوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

    ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔

    ناگوئیب سویریس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔

    اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہےگی، حکومتی مؤقف


    دوسری جانب عرب نیوز کی خبروں پر پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہےگی۔

    حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے: وزیر اعظم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں‌ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں‌خصوصی سیل بورڈ آف انویسٹمنٹ میں قائم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

    واضح رہے 10 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ابتدائی طورپر7 اضلاع میں کا آغاز کیا گیا، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    خیال رہے 50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔