Tag: naimal khawar

  • نیمل خاور چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئیں

    نیمل خاور چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئیں

    معروف اداکارہ نیمل خاور تعطیلات گزارنے اٹلی پہنچ گئیں، ان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تعطیلات کی تصاویر پوسٹ کیں۔

    نیمل اس وقت اٹلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اطالوی شہر فلورینس کا دورہ کیا، اور اس کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں انہیں موسم سرما کے ملبوسات اور اونی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    نیمل کی تصاویر کو بے شمار مداحوں نے لائیک کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔

    خیال رہے کہ نیمل خاور معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ سنہ 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • نیمل خاور کا ستمبر کو الوداع

    نیمل خاور کا ستمبر کو الوداع

    معروف اداکارہ نیمل خاور نے ماہ ستمبر کو الوداع کہتے ہوئے اسے شیریں قرار دے دیا، مداح ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ نارنجی شال پہنے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا، سویٹ ستمبر۔

    نیمل کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر لائیکس اور تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ نیمل خاور نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سنہ 2019 میں انہوں نے اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کرلی۔ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

  • عائشہ خان اور نیمل خاور کی تصاویر وائرل

    عائشہ خان اور نیمل خاور کی تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ عائشہ خان کی حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ ملاقات کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، یہ تصاویر ان کی اور ان کے شوہر کی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سے ملاقات کی تھیں۔

    اس موقع پر عائشہ اور نیمل ایک دوسرے سے مل کر نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    عائشہ نے کیپشن میں ’دوست‘ بھی لکھا۔

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کمنٹس کیے، ہزاروں افراد نے ان تصاویر کو لائیک کیا۔

    عائشہ خان نے سنہ 2003 میں تم یہی کہنا نامی ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، سنہ 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    جوڑے کے یہاں سنہ 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی اور رواں برس مئی میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

  • ’پاکستان کب خواتین کے لیے محفوظ ہوگا؟‘

    ’پاکستان کب خواتین کے لیے محفوظ ہوگا؟‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کا زیادتی کے واقعات پر کہنا ہے کہ ہمارا معاشری اخلاقی اقدار کھوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’جہلم میں 7 سالہ بچی کے ساتھ کی زیادتی، موٹروے جنسی زیادتی کا واقعہ اور مروا کو زیادتی کرنے کے بعد جلا دینا ایسے تمام واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

    نیمل خاور نے لکھا کہ ’ہر روز ہم سب کے دلوں میں خوف سوار رہتا ہے کہ کوئی بری خبر سننے کو نہ مل جائے، یہ کب تک چلے گا اور ہم مسلمان کس طرف جارہے ہیں۔‘

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’مجھے اس دن کا بے صبری سے انتظار ہے کہ جب وطن عزیز میں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی۔‘

    واضح رہے کہ گجرپورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعے نے پورے ملک میں ہلچل مچادی ہے، عوام، سول سوسائٹی، حکومت اور شوبز شخصیات بھی اس واقعے پر آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

  • گھر وہ جگہ ہے جہاں‌ دل ہے، نیمل خاور کی ویڈیو وائرل

    گھر وہ جگہ ہے جہاں‌ دل ہے، نیمل خاور کی ویڈیو وائرل

    کراچی: کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب عام عوام کی طرح شوبز ستارے بھی گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں ان کی قرنطینہ میں رہنے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

    سابق اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی قرنطینہ میں ویڈیو وائرل ہوئی جسے مداحوں کی جانب سے بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

    نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ گھر وہ جگہ ہے جہاں دل ہے اور ہم سب کے پاس وہ چھوٹے کونے ہیں جو گھر کو گھر کی طرح محسوس کرتے ہیں، اس طرح کے اوقات میں، ہمارے چھوٹے آرام دہ کونے ہماری خوشی کی جگہ بن جاتے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میں آپ کو گھر میں خوش کن جگہ کس طرح نظر آتی ہے؟ میں اسے دیکھنا پسند کروں گی۔

    اس سے قبل نیمل خاور خان اور حمزہ علی عباسی نے کچھ اور تخلیقی سرگرمیوں کی ویڈیو شیئر کی تھی، مشترکہ کوشش کے بعد انہوں نے خود ہی ایک ٹیلی ویژن ٹیبل بنایا تھا۔

    حمزہ اور نیمل کی کوشش ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو اس فارغ وقت کے دوران تخلیقی نوعیت کی ترغیب دیں، نیمل خاور نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی قرنطینہ سرگرمیوں کے ساتھ بھی بانٹیں۔

  • حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور پر تنقید کرنا شرمیلا فاروقی کو مہنگا پڑ گیا

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور پر تنقید کرنا شرمیلا فاروقی کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے پیرس میں ہنی مون منانے پر کہا تھا کہ شادی سادگی سے اور ہنی مون پیرس میں منایا جارہا ہے جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Bonjour 🇫🇷

    A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

    واضح رہے کہ چند روز قبل اداکار حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور ہنی مون کے لیے پیرس پہنچے تھے جس کی نیمل خاور نے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں تاہم ان کا ہنی مون کے لیے پیرس کا انتخاب سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو ایک آنکھ نہیں بھایا تھا۔

    سوشل میڈیا صارف نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے، حمزہ علی عباسی جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں۔

    ایک اور صارف نے شرمیلا کے اس اقدام پر کہا کہ اللہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو بُری نظر سے بچائے، آپ کیوں حسد کررہی ہیں، ان کی مرضی ان کا پیسہ ہے جیسے چاہیں خرچ کریں۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے رکھی گئی تھی، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔