Tag: Nain abidi

  • نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    نین عابدی کو دوسرے ملک کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    کراچی: ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی نمائندگی کرینگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔

    یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئےکھیلوں گی۔

    کرکٹر نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    انچیون: ایشین گیمز میں دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انچیون میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب چودہ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تھائی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نین عابدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ نین عابدی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ چودہ اوورز میں سات وکٹوں پر ستانوے رنزبنائے۔

    نین عابدی چالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر چھیالیس رنز بناسکی، اسماویہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    ویمنزچیمپئین شپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    برسبین: آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو نواسی رنز اسکور کئے۔

    نین عابدی تینتالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ مرینا اقبال نے اڑتیس رنزبنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف با آسانی تینتیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نکول بولٹن نے ناٹ آؤٹ اکیاسی رنز کی اننگز کھیلی۔