Tag: nala lai

  • عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لیے صحت سب سے اہم مسئلہ ہے، مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال 28 فروری تک فعال کر کے دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، نواز شریف آتا ہے تو آئے نہ آئے تو فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، میں نے اس شہر میں کسی قبضہ گروپ کو قبضہ کرنے نہیں دیا۔ 50 سال میں اس شہر میں کسی بدمعاش کو سر اٹھا کر چلنے نہیں دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ بھی انشا اللہ مکمل ہوجائے گا، نالہ لئی کے ٹینڈر ہوجائیں یہ پہلا پرائیویٹ پراجیکٹ ہوگا۔

  • ملک بھر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی،محکمہ موسمیات

    ملک بھر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی،محکمہ موسمیات

    کراچی: رواں سال ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شد ت مزید کم ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، رواں سال سندھ میں بھی برسات زیادہ ہوگی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں مزید کمی کا امکان ہے ،جون کے تیسرے ہفتے میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔

    راولپنڈی میں نالہ لئی کی  صفائی نہ ہوسکی، نشیبی علاقے  زیر آب آنے کا خدشہ

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں نالوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب آبادیوں میں پانی داخل ہونے اور مالی نقصانات ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں نالہ لئی کی صفائی نہ ہونے کے باعث مون سون میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑ ھ گیا۔ مون سون سے قبل نالہ لئی کے سروے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    مون سون سے قبل ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی گئیں اور فلڈ کنٹرول الارمنگ سسٹم کو چیک کیا گیا تاہم نالہ لئی کی رواں برس صفائی نہ ہونے کے باعث نالہ لئی میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔

  • راولپنڈی: نالہ لئی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی

    راولپنڈی: نالہ لئی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی

    راولپنڈی:  نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے باعث مکینوں کو خبردار کرنے کیلئے خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سےسینتیس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    مون سون کی بارشوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں تباہی مچا دی ہے، آسمان سے برستا پانی ناقص انتظامات کے باعث کئی گھرانوں کیلئے اجل کا پیغام بن گیا۔۔موسلادھار بارش کے باعث لاہور سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

    سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں میاں،بیوی اور بیٹا شامل ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے شدید بارشوں سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ۔

    راولپنڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی کے قریب پانی کی سطح سترہ فٹ تک پہنچ گئی۔۔سیلاب کے پیش نظر فوج کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔۔جہلم میں موسلادھار بارش سے رتیال کےقریب لینڈ سلائیڈنگ سے پتھر ریلوے ٹریک پرآگرے۔ جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔