Tag: naltar accident

  • سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشین سفیر انتقال کرگئے

    سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشین سفیر انتقال کرگئے

    جگارتہ: سانحہ نَلترمیں زخمی انڈونیشیا کے سفیر انتقال کرگئے۔

    گلگت کی وادی میں رونما ہونے والے بدترین حادثے نے کئی جانوں کو نگل لیا ۔ نلتر حادثے میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر محمد برہان محمد انتقال کرگئے۔ انڈونیشا کے سفیر سنگا پور کے ہسپتال میں گزشتہ کئی دنوں سے زیر علاج تھے ۔سفیر محمد برہان محمد کا ستر فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

    ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی افراد کو گلگت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نور خان بیس لایا گیا، جہاں سے انھیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انڈونیشیا، پولینڈ، ہالینڈ اور ملائیشیا کے سفیر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں سوگ کا اعلان کیا تھا۔

  • سانحہ نلتر، کیپٹن فیصل کی میت صوابی منتقل، میجر وسیم سپرخاک

    سانحہ نلتر، کیپٹن فیصل کی میت صوابی منتقل، میجر وسیم سپرخاک

    صوابی: نلتر حادثے میں شہید کیپٹن فیصل کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا جبکہ میجر وسیم فیصل کو صوابی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    سانحہ نلتر وادی میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن فیصل کا جسد خاکی صوابی پہنچا دیا گیا ۔ کیپٹن فیصل شہیدکی تدفین صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں کی جائے گی۔

    شہید کیپٹن فیصل دو ہزار تین میں پاک فوج میں شامل ہوئے اور پانچ سال پہلے آرمی ایویشن میں شمولیت اختیار کی، تینتیس اے کے یونٹ کے شہید کیپٹن فیصل کی ایک بیٹی ہے، جس کی عمر آٹھ ماہ ہے۔

    گلگت حادثہ کے ایک اور شہید میجر وسیم فیصل کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ سانحہ نلتر میں ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • سانحہ نلتر، ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ

    سانحہ نلتر، ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ

    اسلام آباد: سانحہ نلتر میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت ان کے وطن روانہ کر دی گئی۔

    سانحہ نلتر میں ہلاک ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت پورے اعزاز کے ساتھ منیلا روانہ کر دی گئی، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر فلپائنی سفیر کی میت کے ہمراہ منیلا گئے ہیں۔

    مرحوم فلپائنی سفیر کی میت سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

    انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد انکے وطن روانہ کی جائینگی۔

    دوسری جانب سانحے میں زخمی ہونیوالے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد کو گذشتہ روزعلاج کیلئے سنگاپور روانہ کیا گیا تاہم انکی حالت خراب ہونے پر طیارہ بھارت میں اتار لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

  • نلتر حادثے میں ہلاک سفاتکاروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان

    نلتر حادثے میں ہلاک سفاتکاروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نلتر حادثے میں شہید پائلٹس نےشاندرا فوجی روایات براقرار رکھتے ہوئے آخری وقت تک مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کی، انہوں نے مرحوم سفارتکاروں کیلئے ستارہ پاکستان کا اعلان کیا ۔

    وفاقی وزراورسفارت کاروں نے شرکت کی وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا سانحہ نلتر میں بہرتین دوست ہم سے جدا ہوگئے۔

     وزیر اعظم کا کہنا تھا ہم سب ایک مشکل وقت میں اکٹھےہوئےہیں جاں بحق افرادکاپاکستان کےتعلقات کےفروغ میں اہم کردارتھا تقریب میں سانحہ نلترمیں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

    نلتر حادثے میں ہلاک سفارتکاروں کی یاد میں تقریب سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم سفارتکاروں نے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سفارتکاری کی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر حادثےمیں جاں بحق سفیروں اوران کی بیگمات کےلیےستارہ پاکستان کااعلان کیا۔

  • سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    سانحہ نلتر: تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں ہوگی

    اسلام آباد: سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کے لئے تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں منعقد کی جائے گی۔

    دفترِخارجہ کے مطابق نلتر حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد دفترخارجہ میں کیا جائے گا۔

    تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف، غیرملکی سفارت کار اور دفترِخارجہ کے حکام شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آٹھ مئی کو نلترمیں فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر، انڈونیشیا اورملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق جبکہ دوپائلٹس اورایک صوبیدار شہید ہوگئے تھے۔

  • سانحہ نلتر، ایم آئی17ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا

    سانحہ نلتر، ایم آئی17ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا

    اسلام آباد: سانحہ نلتر کے بدقسمت ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا ہے، جس کے بعد تحقیقاتی کمیشن نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔

    سانحہ نلتر میں تباہ ہونیوالے ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا، جس کے بعد آرمی چیف کے حکم پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں مسافر بردار طیاروں کی طرح بلیک باکس کی جگہ فلائٹ ڈیٹاریکارڈ تھا، جس میں پینتیس منٹ سے زائدریکارڈ محفوظ نہیں کیاجاسکتا۔

    ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر امریکا سمیت ساٹھ سے زائد ممالک میں محفوظ ترین ہونے پراستعمال کیاجاتا ہے۔

    دوسری جانب سانحے میں زخمی ہونیوالے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد اپنے وطن روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے ایئر پورٹ پر سفیر کو روانہ کیا۔

    یاد رہے کہ غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے