Tag: Naltar incident

  • سانحہ گلگت: ایم کیو ایم کا آج ہونے والا اجتماع ملتوی، کل منعقد ہوگا

    سانحہ گلگت: ایم کیو ایم کا آج ہونے والا اجتماع ملتوی، کل منعقد ہوگا

    کراچی : گزشتہ روزگلگت میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرکے حادثے میں غیرملکی سفیروں اورپاک فوج کے افسران واہلکاروں کے شہداء سے اظہاریکجہتی کے لئے آج نو مئی بروز ہفتہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرہونے والااجتماع اورمیوزیکل پروگرام ملتوی کردیاگیا ہے۔

    ایم کیوایم کے اعلامئے کے مطابق اب یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام کل دس مئی بروزاتوارکوہوگا، جس سے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین خطاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ یہ اجتماع اورمیوزیکل پروگرام جمعہ کوہوناتھا،تاہم سانحہ گلگت کے باعث اس ملتوی کردیاگیاتھاجس میں غیرملکی سفیر،ایک اہل خانہ ،پاک افواج کے افسران اورپروفیشنلزشہیدہوئے گئے تھے۔

    افسوسناک سانحہ کے بعد کے بعدایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے پاک افواج اورشہیدہونیوالے سفیروں کے ممالک،ان کی حکومتوں اورعوام سے مکمل اظہاریکجہتی کے لئے اجتماع ملتوی کردیاگیاہے۔اب یہ مجوزہ پروگرام کل بروزاتوارہوگا۔

  • معجزہ ہے مجھ سمیت کئی لوگ بچ گئے، جنوبی افریقن ہائی کمشنر

    معجزہ ہے مجھ سمیت کئی لوگ بچ گئے، جنوبی افریقن ہائی کمشنر

    اسلام آباد: سانحہ نلتر کے عینی شاہد جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، حادثہ انتہائی خوفناک تھا، معجزہ ہے کہ ان سمیت کئی لوگ زندہ بچ گئے لیکن چند ساتھی جان سے گئے۔

    جنوبی افریقن ہائی کمشنر نے کہا کہ ایسا واقعہ کہیں بھی کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے، حادثے میں مجھے خراش تک نہیں آئی۔

    انھوں نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت اچانک ہیلی کاپٹر نیچے کی جانب آیا، پائلٹ نے ہیلی کاپٹر اوپر اٹھانے کی کوشش کی تھی، لیکن ہیلی کاپٹر اوپر اٹھا اور پھر نیچے گر کر تباہ ہوگیا۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا ہے کہ حادثے میں کسی کا زندہ بچنا کسی معجزے سےکم نہیں، پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تحقیقات کے بعد حادثے کے اسباب سامنے آئیں گے ۔

    ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ وادی نلترمیں ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز پر تھا، بیس کمانڈر لینڈنگ کے مقام پر موجود تھے، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ سے قبل بے قابو ہوگیا تھا۔

    ایئرچیف نے کہا کہ عالمی برادری نے نلتر سانحے پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ایم آئی 17کے پائلٹس اعلیٰ مہارت رکھتے تھے، بیس کمانڈر ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کے اسباب کا پتہ چلے گا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

  • پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، ائیرچیف مارشل سہیل امان

    پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، ائیرچیف مارشل سہیل امان

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کےسربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا ہے کہ حادثے میں کسی کا زندہ بچنا کسی معجزے سےکم نہیں، پائلٹس نے ہیلی کاپٹر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، تحقیقات کے بعد حادثے کے اسباب سامنے آئیں گے ۔

    ایئرچیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ وادی نلترمیں ہیلی کاپٹرمعمول کی پرواز پر تھا، بیس کمانڈر لینڈنگ کے مقام پر موجود تھے، ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈنگ سے قبل بے قابو ہوگیا تھا۔

    ایئرچیف نے کہا کہ عالمی برادری نے نلتر سانحے پر مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا، ایم آئی 17کے پائلٹس اعلیٰ مہارت رکھتے تھے، بیس کمانڈر ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کے اسباب کا پتہ چلے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملک بھرمیں آج سوگ کا اعلان کیا ہے،

    آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں

  • نلترحادثہ: سفیراور سفیروں کی بیگمات کی میتیں اسلام آباد پہنچادی گئیں

    نلترحادثہ: سفیراور سفیروں کی بیگمات کی میتیں اسلام آباد پہنچادی گئیں

    اسلام آباد: گلگت میں ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید پائلٹس ، ٹیکنیشن اور غیر ملکی سفیروں اور اُن کی بیگمات کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔

    سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے ناروے اور فلپائن کے سفیروں انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی جاں بحق بیگمات کی میتیں گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں، میتیں تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں، پاک فضائیہ کے شہید دونوں پائلٹس اور ٹکنیشن کا جسد خاکی بھی ساتھ تھے۔

    سانحہ نلتر میں جان سے جانے والوں کو آرمی چیف جنرل راحیل سمیت عسکری قیادت نے سلامی دی، نورخان ایئربیس پر آرمی چیف نے ورثا کو گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

    سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے سات افراد کی میتیں خصوصی انتظامات کے ساتھ گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں تو عسکری قیادت نے میتیں وصول کیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورعسکری قیادت نے میتوں کوسلامی دی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےانڈونیشین سفیر کے صاحبزادے سے تعزیت کی اور اسے گلے لگاکر دلاسہ دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کے شہید پائلٹس میجر التمش اور کیپٹن فیصل کے ورثاء سے ملاقات کی اور دلاسہ دیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ائیر چیف مارشل سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سفارتکاروں کی میتیں لینے کے لیے ائیر بیس پر موجود تھے۔

    نور خان ائیر بیس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور غیر ملکی سفارتکار بھی موجود تھے۔ ناروے، فلپائن کے سفیروں، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیں خصوصی طیاروں کے ذریعے ایک دو روز میں ان کے ملک روانہ کی جائیں گی۔

    وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر تین وفاقی وزراء سفیروں کی میت کے ہمراہ جائیں گے۔ ناروے کے سفیر کی میت کے ساتھ عبدالقادر بلوچ ، فلپائن کے سفیر کی میت کے ساتھ خرم دستگیر خان اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات کی میتیوں کے ساتھ احسن اقبال ہوں گے۔

    دوسری جانب نلتر حادثے کے نو زخمیوں کو بھی گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

    ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی افراد کو گلگت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے نور خان بیس لایا گیا، جہاں سے انھیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انڈونیشیا، پولینڈ، ہالینڈ اور ملائیشیا کے سفیر شامل ہیں۔

    زرائع کے مطابق ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد زخمیوں کو انکے ممالک منتقل کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی سیفروں کو گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں ہیلی کاپٹرحادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ملک بھرمیں آج سوگ کا اعلان کیا ہے،

    آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں۔

  • گلگت : ہیلی کاپٹر حادثہ،  شہید2پائلٹس اور ٹیکنیشن کی نمازِ جنازہ ادا

    گلگت : ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید2پائلٹس اور ٹیکنیشن کی نمازِ جنازہ ادا

    گلگت :پاک فوج کےایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دو پائلٹس اور ٹیکنیشن کی نمازجنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی۔

    گلگت کےعلاقے نلترمیں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجرالتمش، شہید میجر فیصل اور شہید ٹیکنیشن ذاکر کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کی گئی۔

    نمازِ جنازہ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سمیت اعلی فوجی اورسویلین حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہید میجرالتمش نے پی اے ایف کالج کوہاٹ سے تعلیم حاصل کی اور دو ہزار دو میں پی ایم اے کاکول اور دو ہزار چار میں یونٹ جوائن کیا۔

    میجرالتمش وزیرستان میں بھی خدمات انجام دے چکےہیں۔

    نلترحادثہ میں شہید ہونے والے کیپٹن فیصل دو ہزار تین میں پاک فوج میں شامل ہوئے، پانچ سال قبل انہوں نے آرمی ایویشن میں شمولیت اختیار کی تھی انکا تعلق تینتیس اے کے یونٹ سے تھا، شہید فیصل کی ایک بیٹی ہے، جس کی عمر اس وقت آٹھ ماہ ہے۔

  • ملک بھرمیں آج سوگ، گلگت حادثے پر قومی پرچم سرنگوں

    ملک بھرمیں آج سوگ، گلگت حادثے پر قومی پرچم سرنگوں

    اسلام آباد: گلگت افسوسناک حادثے پر قومی پرچم آج سر نگوں رہے گا، نلتر حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفیروں، دو پائلٹس ، چیف انجینئر سمیت سات افرادجاں بحق ہوئے تھے، حادثہ پر آرمی چیف راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی تاریخ کا ایک اور سانحہ ، گلگت کی وادی نلتر میں پاک فوج کا بدقسمت ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر دوست ممالک سفیروں کو ایک تقریب میں شرکت کیلئے لے جارہا تھا کہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

      آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں موجود پاک فوج کے پائلٹ میجرالتمش،کیپٹن فیصل اور چیف انجینئر نے جام شہادت نوش کیا ناروے ، فلپائن کے سفیروں کے ساتھ ملائیشیا اورانڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات حادثے کا شکار ہوئیں۔

      ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تین ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرز میں سے ایک نے وادی نلترمیں کریش لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں گیارہ غیرملکی اور چھ پاکستانی سوار تھے، حادثے میں پولینڈ اور ہالینڈ کے سفیروں سمیت تیرہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف کو بھی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کرنا تھی، واقعے کی خبر ملتے ہی وزیر اعظم راستے سے اسلام آباد واپس لوٹ آئے ۔