Tag: namaloom afrad

  • کوئٹہ میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے معروف تجارتی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے بعد شہر کے وسطی علاقے کی دکانیں اور کاروبار مراکز بند ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق شہر کے معروف تجارتی علاقے باچاخان چوک کے قریب سرکلر روڈ پر واقع چائے کی پتی کی دوکان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آکر فائر کھول دیا۔

    جس سے باپ بیٹے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دونوں زخمی چل بسے ۔

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکلوں پر آئے تھے جو واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    واقعے کے بعد باچاخان چوک سرکلر روڈ اور ملحقہ علاقوں کی دکانیں اور کاروبار مراکز بند ہوگئے ۔

    جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں، جنہوں نے باچاخان چوک پر ہی نعشیں رکھ کر احتجاج کیا اور مشتعل افراد نے مسجد روڈ اور فاطمہ جناح روڈ کی دکانیں بھی بند کروادیں۔

  • لیاری میں فائرنگ سے حبیب جان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

    لیاری میں فائرنگ سے حبیب جان کے بھائی کا لرزہ خیز قتل

    کراچی :لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے سربراہ حبیب جان کے بھائی کو قتل کردیاگیا ، اورنگی ٹاؤن سے ایک بچے کی لاش برآمدہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل کے سربراہ حبیب جان کے بھائی  35 سالہ مجاہد بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مجاہد بلوچ کا موبائل ٹاور پر کچھ افراد سے تنازعہ تھا ، مجاہد بلوچ کے لواحقین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے علاقے سے ایک بچے کی تشدد زدہ لاش اور ایک بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیاہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • بنوں: نا معلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    بنوں: نا معلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    بنوں: پاکستان کے قبائلی علاقے بنوں میں نامعلوم افرادکی فائرنگ نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ ایک شخص اس فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ نورنگ کے حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

  • متحدہ کیمپ پرحملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    متحدہ کیمپ پرحملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں  ایم کیوا یم کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔حملے میں ایک شخص جاں بحق اور تین ایم پی ایز سمیت پچاس کارکن زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کی رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے کامقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا۔ایم کیوایم کے کارکن کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    جمعہ کے روز رکنیت سازی کیمپ پرحملے میں تین ایم پی ایز سمیت پچاس کارکن زخمی ہوئےتھے جن میں سے ایک کارکن اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نے قبول کی تھی ۔

    ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم جماعت الاحرار اورجنداللہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • ْکوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما کی گاڑی پرفائرنگ،گارڈ زخمی

    ْکوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنما کی گاڑی پرفائرنگ،گارڈ زخمی

    کوئٹہ : کسٹم کے قریب مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءکے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو محافظ زخمی ہوگئے ۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیر کبیر احمد قبائلی جرگے میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب ان کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

    حملے میں میر کبیر محمد شہی محفوظ رہے تاہم شدید فائرنگ کے نتیجے میں ان کے دو محفوظ شدید زخمی ہوگئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، مقامی انتظامیہ واقعہ سے متعلق مزید کارروائی کررہی ہے۔

  • نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    نبیہا چودھری کیس: نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور: غالب مارکیٹ میں پراسرارہلاکت کامعمہ حل نہ ہو سکا،پولیس نےنامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے۔کراچی کی رہائشی نبیہا چودھری آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ٹریننگ انسی ٹیوٹ لاہور کے ہاسٹل میں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی تھیں،

    پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتی رہی اور جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کئے تھے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، پولیس نے ہاسٹل ڈائریکٹر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تاہم خودکشی اور اتفاقی حادثہ کے پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے، پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کروا دیا ہے اورلاش جمعہ کی صبح نجی ائیرلائین کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی۔