Tag: namaz e janaza ada

  • سانحہ سہون شریف: شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین

    سانحہ سہون شریف: شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین

    ٹنڈو الہ یار/ لاڑکانہ/ شہداد کوٹ : گزشتہ روز سہون شریف کی درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے متعدد افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون شریف میں شہید ہونے والے ٹنڈوالہ یارکے دو نوجوانوں کی تدفین آبائی علاقے میں کردی گئی، سانحے میں شہید ہونے والےدونوں نوجوان آپس میں کزن تھے۔

    نوجوان اپنے مرشد پیر واحد شاہ جیلانی کے ہمراہ درگاہ لال شہباز قلندرپر زیارت کیلئے گئے تھے، دونوں افراد کی نماز جناز آبائی گاؤں قادر بخش سپاہی میں ادا کی گئی جس کے بعد کامارو شریف قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

    لاڑکانہ میں سانحہ سیہون کے 3 شہداء کی تدفین کردی گئی، نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید فیاض ویسر، شہید نجیب شیخ اور 3 ماہ کے نومولود بچے کی نماز جنازہ امام بارگاہ جعفری میں ادا کی گئی۔

     نماز جنازہ میں میئر لاڑکانہ سمیت شہداء کے ورثا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شیعہ تنظیموں کی جانب سے تینوں لاشوں سمیت باغ جناح چوک پر دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سندھ بھر میں مؤثر کاروائی کی جائے۔

    شہداد کوٹ میں سیہون بم دھماکے میں شہید ہونےوالے 4 افراد کی لاشیں ان کے آبائی شہر میں پہنچا دی گئیں، یاد رہے کہ سیہون بم دھماکے میں شہداد کوٹ کے 6 افراد تاحال لاپتہ ہے۔

    علاوہ ازیں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے سانحہ سہون شہداء کے گھر جاکران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اور فریال تالپور کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مالی امداد کی جائے گی۔

  • ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ ادا

    ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ ادا

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ روز شہید ہونے والے تین جوانوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں اداکردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایل او سی پرگزشتہ روز بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک عمران کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، شہید کی نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے دوسرے نائیک شہید غلام رسول کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا کی گئی، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے ان کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور فوجی افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    پاک فوج کے تیسرے شہید لارنس نائیک عبد الجبار جونیجو کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ ضلع سیھڑ اسٹیشن میں ادا کی گئی، شہید کی نماز جنازہ میں چونتیس بریگیڈ پنوں عاقل چھاؤنی کے بر یگیڈئیر نوشیروان، میجر سیف اللہ سمیت فوجی افسران، ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

  • بس حادثے میں جاں بحق طالبہ کی نمازجنازہ ادا

    بس حادثے میں جاں بحق طالبہ کی نمازجنازہ ادا

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر نو دن قبل بس حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ ہنزہ خان کی نماز جنازہ سرجانی ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں اوروفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کی طالبہ ہنزہ خان سب کو روتا چھوڑ گئی، ہنزہ خان کی نماز جنازہ سرجانی ٹاؤن میں ادا کی گئی، مرحومہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔

    نماز جنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بہت بڑا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : یونیورسٹی روڈ پر 9روز قبل حادثے کی شکار طالبہ دم توڑ گئی

    وسیم قریشی نے کہا کہ پورے شہر کو ترقیاتی کاموں کے نام پر اڈھیر دیا گیا ہے، ہنزہ خان بی ایڈ کی طالب علم تھیں اور استاد بننا چاہتی تھیں جو نو دن قبل بس حادثے کا شکار ہوئیں، اس حادثے میں ان کی ساتھی فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

  • پیرعلاؤالدین صدیقی کی نمازجنازہ و تدفین، ہزاروں افراد شریک

    پیرعلاؤالدین صدیقی کی نمازجنازہ و تدفین، ہزاروں افراد شریک

    اسلام آباد: روحانی بزرگ اورعالم دین پیر علاؤالدین صدیقی نقشبندی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں وفاقی وزرا، آزاد کشمیر کے وزراء، علماء اورہزاروں شہریوں نےشرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بزرگ عالم دین اورمشہور روحانی سلسلہ خانقاہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین علامہ پیرعلاؤالدین صدیقی نقشبندی کی نماز جنازہ راولا کوٹ میں ادا کر دی گئی۔ بعد ازاں ان کو دربارعالیہ نیریاں  شریف قبرستانمیں سپر خاک کردیا گیا۔

    اس سے قبل سردارعتیق احمد،پیرعلاؤالدین صدیقی نقشبندی کاجسدخاکی برمنگھم سےپاکستان پہنچایاگیا تھا۔

    پیرعلاؤالدین صدیقی یکم جنوری 1936 میں پیدا ہوئے، آپ عربی، فارسی، انگریزی اور اردو زبان پر دسترس رکھتے تھے،کئی ملکوں کے تبلیغی دورے کیے مساجد تعمیر کیں اور وعظ ونصیحت سے لوگوں کونیکی اور دین داری کی طرف راغب کیا۔

    اے آر وائی کیو ٹی پر مثنوی روم آپ کا مقبول ترین سلسلہ تھا،علامہ پیرعلاؤالدین صدیقی نے تعلیمی میدان میں بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں کئی تعلیمی ادارے قائم کیے جہاں دینی وعصری تعلیم کا خصوصی طور پر جدید انتظام کیا۔ برطانیہ میں بھی انہوں نے کئی اسلامک ادارے بنائے۔

    محی الدین اسلامک یونیورسٹی اور میر پورآزاد کشمیر میں محی الدین میڈیکل کالج آپ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہےکہ جمعےکے روز معروف بزرگ عالم دین اور مشہور روحانی سلسلہ خانقاہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین علامہ پیر علاؤالدین صدیقی لندن میں انتقال کر گئےتھے، وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے لندن کےاسپتال میں زیر علاج تھے۔

  • ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازِِ جنازہ ادا

    ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازِِ جنازہ ادا

    کراچی : ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے انسدادداہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا جبکہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ڈی ایس پی ٹریفک ایئرپورٹ فیض شگری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ ڈرائیور کانسٹیبل رشید احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔

    اس سے قبل شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکواٹرز گارڈن میں ادا کی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ڈی جی رینجرزبلال اکبر سمیت پولیس افسران اور عزیزو اقراب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید اہلکار کے بیٹوں کو تسلی دی۔


    مزید پڑھیں : کراچی: ڈی ایس پی کے قتل کی تحقیقات جاری


    دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نشانہ بنانے کے بعد رانگ سائیڈ واپس آئے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 17 اور ہوٹل سے 2 خول ملے۔

    شہید ڈی ایس پی نے پہلوان گوٹھ، اور پھر ہارون رائل سٹی کا روٹ استعمال کیا۔ 3 ماہ کی پوسٹنگ کے دوران شہید ڈی ایس پی ایک ہی راستہ استعمال کرتے تھے، روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، نجی کیمروں کی فوٹیجز کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی جاں بحق جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔