Tag: namaz e janaza

  • مخالف کے جنازے میں شرکت کیوں کی؟ مولوی نے40 افراد کا نکاح منسوخ کردیا، ملزم گرفتار

    مخالف کے جنازے میں شرکت کیوں کی؟ مولوی نے40 افراد کا نکاح منسوخ کردیا، ملزم گرفتار

    چنیوٹ : 40افراد کا نکاح منسوخ کرنے والا مولوی متعدد دیہاتیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے مخالف پارٹی کے شخص کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد کے نکاح کی تنسیخ کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پولیس نے ایک مولوی کو متعدد افراد سمیت حراست میں لیا ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مخالفین کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے پر40افراد کا نکاح منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    نماز جنازہ پڑھنے پر مذکورہ دیہاتی مولوی نے40افراد کا دوبارہ نکاح پڑھا دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مولوی سمیت10افراد کو حراست میں لے لیا۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، مولوی سمیت 10افراد کو دفعہ7/51 کے تحت گرفتاری کے بعد عدالت سے رہائی ملی، دس افراد کی گرفتاری پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کی سرزنش بھی کی۔

  • ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ کی ادائیگی

    ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ کی ادائیگی

    ہیوسٹن : پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی،  نماز جنازہ میں قونصل جنرل سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک تھی، میت منگل تک کراچی لائے جانے کا امکان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوگئیں تھیں جن کی نماز جنازہ آج ہیوسٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں ادا کردی گئی۔

    نماز جنازہ میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سترہ سالہ سبیکا شیخ کی میت منگل تک کراچی لانے کا امکان ہے۔

    سبیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ نو جون کو بیٹی کی گھر واپسی کے لیے وہ ایک ایک دن گن رہی تھیں، چھوٹی بہن بھی آپی کی منتظر تھی، سبیکا کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نے اپنے من پسند کھانوں کی ایک لمبی لسٹ دی تھی۔

    امریکہ جانے سے قبل بنائی گئی اپنی ایک ویڈیو میں سبیکا نے ایکسچینج پروگرام میں سلیکشن پر بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا مگر وہ یہ نہ جانتی تھی کہ اب کبھی گھر نہ لوٹ سکے گی۔

    واضح رہے کہ سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔ امریکی پولیس کے مطابق ہائی اسکول کے17سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتریوس پاگورٹزس کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

    بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • گیارہ سالہ بچے اشراق کی نماز جنازہ و تدفین، ہر آنکھ اشکبار

    گیارہ سالہ بچے اشراق کی نماز جنازہ و تدفین، ہر آنکھ اشکبار

    پتوکی : زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیے جانے والے پتوکی کے رہائشی گیارہ سالہ اشراق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے گاؤں ڈھولن چک 27 کا رہائشی چھٹی جماعت کا طالب علم اشراق منگل کی شام چھ بجے گھر سے نکلا پھر واپس نہیں آیا۔

    کسی درندے نے اس معصوم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے حوالے کردیا، اس کی تشدد زدہ لاش دو دن بعد گنے کے کھیت سے ملی۔

    قانونی کارروائی کے بعد اشراق کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی تھی، بعد ازاں اس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اس موقع پر انتہائی رقت انگیز نماظر بھی دیکھنے میں آئے، نمازجنازہ اور تدفین میں عزیزو اقارب کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

    اپنے بیٹے کو یاد کرکے فالج کے مریض باپ منور حسین کا رو رو کر برا حال ہے،  بدںصیب باپ کی آہ و زاری نے عرش ہلادیا، اشراق کے بڑے بھائی نے بھی اعلیٰ حکام سے فوری انصاف ففراہم کرنے کی فریاد کی ہے۔

    یاد رہے کہ مقتول اشراق کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اوکاڑہ کو اشراق کیس کا انچارج مقرر کرکے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • کابل : جنازے میں تین خود کش حملے، سات افراد ہلاک، 118زخمی

    کابل : جنازے میں تین خود کش حملے، سات افراد ہلاک، 118زخمی

    کابل : افغانستان میں ایک جنازے کے دوران تین خودکش دھماکوں میں سات افراد ہلاک اور 118سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین محمد عالم ایزدیار کے بیٹے کی نماز جنازہ کے دوران تین خود کش دھماکے ہوئے۔

    دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد نے موقع پر دم توڑ دیا، واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 118 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

    گزشتہ روز مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے سالم ایزدیار کے جنازے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبد اللہ بھی شریک تھے تاہم انہیں اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں اس حملے سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ یاد رہے کہ کابل میں جب پولیس نے گزشتہ روز مظاہرین پر فائرنگ کی تو اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں سالم ایزدیار بھی شامل تھے۔

  • بانو قدسیہ کی نماز جنازہ، اشفاق احمد کے پہلو میں سپرد خاک

    بانو قدسیہ کی نماز جنازہ، اشفاق احمد کے پہلو میں سپرد خاک

    لاہور : اردو کی مقبول و معروف ناول نگار بانو قدسیہ اپنے آخری سفر پر روانہ ہوگئیں، بانو آپا کو نماز جنازہ کے بعد ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپرخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسرا داستان گو بھی داستان سرائے چھوڑ گیا، اردو ادب کا ایک اور باب اپنے اختتام کو پہنچا، راجہ گدھ، امربیل سمیت دیگرشاہکار ناولوں اور 28 کتابوں کی مصنفہ بانو قدسیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    مرحومہ کو ماڈل ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں ان کے شوہر اشفاق احمد کے پہلو میں آہوں اور سسکیوں میں سپر خاک کیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں بانو آپا کے رشتہ داروں، فنکاروں، علمی ادبی حلقوں کی معروف شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں : اردو ادب کی معروف مصنفہ ’’بانو قدسیہ‘‘ انتقال کرگئیں، اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    بانو آپا نے سوگواران میں 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔ بانو قدسیہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اٹھاسی سال کی عمر میں لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں تھیں۔

  • میر قاسم کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، غائبانہ نمازجنازہ ادا

    میر قاسم کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، غائبانہ نمازجنازہ ادا

    اسلام آباد : بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی پھانسی کیخلاف اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی نے میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی پھانسی کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    اسلام آباد میں بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی۔

    مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی

    امیرجماعت اسلامی نےمیر قاسم کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد ٹریبونل کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے ڈھکوسلہ قراردیا ہے۔

    انہوں نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کیلئے جان دی انہیں بھلادیا گیا۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کی پاداش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو بنگلہ دیش میں سزائیں دی جا رہی ہیں۔

     

  • کراچی میں لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

    کراچی میں لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

    کراچی : لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، حنیف محمد روز گزشتہ نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نماز جمعہ کے بعد پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع نعمانی مسجد میں مفتی تقی عثمانی نے لیجنڈ کرکٹر کی نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس، جاوید میانداد، معین خان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت دیگر معروف شخصیات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ ادا کی، نماز جنازہ کے بعد شرکاء نے حنیف محمد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے نام سے اکیڈمی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    حنیف محمد کئی عرصے سے کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے بعد جمعرات کی شام کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے، حنیف محمد نے بیوی، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

    ماسٹر حنیف محمد کو12 روز قبل کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امدا دی گئی تھی جس کے بعد ان کی حالت قدرے بہتر ہوگئی تھی۔

    جمعرات کی دوپہر حنیف محمد کی دل کی دھڑکن 6 منٹ کیلئے بند ہوگئی تھیں لیکن معجزانہ طور پر چھ منٹ کے بعد اُن کی دل کی دھڑکنیں بحال ہو گئیں تھیں ، جس کے بعد ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی اور شام 5 بج کر آٹھ منٹ پر وہ زندگی کی وکٹ پر لمبی اننگز کھیلنے کے بعد اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کرگئے تھے۔

  • سانحہ کوئٹہ، شہداء کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ ادا

    سانحہ کوئٹہ، شہداء کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ ادا

    کوئٹہ : سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں ان کے ورثاء کےحوالے کی جارہی ہیں اور ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقو ں میں اداکی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی بلوچستان کے مختلف شہروں میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، دھماکے کے شہید ماہر قانون دان عسکری خان اچکزئی کی نماز جنازہ چمن میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء، قبائلی، سیاسی افراد اور شہریوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی، نمازجنازہ کے دوران ایک شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    QUETTA POST 3


     مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکے میں ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق


    بم دھماکے میں دو نیوز کیمرہ مین بھی شہید ہوگئے تھے، آج نیوز کے شہزاد خان اور ڈان نیوز کے محمود خان کی نمازجنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی۔

    QUETTA POST 4

    دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کراچی میں وکلا نےغائبانہ نماز جنازہ ادا کی، ملتان میں بھی وکلا اور سول سوسائٹی نے کوئٹہ کے شہدا کیلئے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ لاہور، گجرانوالہ ، پشاور، لاڑکانہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔

    QUETTA POST 1


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


    واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ سول اسپتال میں خود کش حملے میں ستر افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال حادثہ : ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 7افراد جاں بحق

    ساہیوال : ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد سمیت 7 جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ حادثے میں ہلاک چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی تاج محمد کو کیا معلوم تھا کہ اس کو خانیوال جانا اتنا بھاری پڑے گا۔ تاج محمد اپنی فیملی کے ہمراہ خانیوال میں بہو کو عید ی دینے گیا تھا۔

    یہ خاندان لاہور واپس آرہا تھا کہ ساہیوال کے مقام پر ان کی وین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں تاج محمد،اس کی اہلیہ حسینہ، بیٹا اعجاز،دو بیٹیاں،دو نواسیاں اور وین کا ڈرائیور شہنشاہ جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے اعجازکی دو ماہ قبل منگنی ہوئی تھی۔ تاج محمد کے گھر میں سات لاشیں پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی۔ ایک ہی گھر سے سات جنازے اٹھنے پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔

    بعد ازاں شاہدرہ کے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ شاہدرہ برکت ٹاؤن کا رہائشی تاج محمد اس کی اہلیہ حسینہ بی بی ، اس کا بیٹا اعجاز احمد ، بیٹی حنا ، روبینہ اور بھتیجی طیبہ جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

    ایک گھر سے چھ جنازے اٹھائے جانے پر ہر شخص آنکھ آشکبار تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی دس سالہ حفضہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     

  • سانحہ اورنگی شہید سات پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ و تدفین

    سانحہ اورنگی شہید سات پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ و تدفین

    کراچی : گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔ شہید پولیس اہلکاروں میں پانچ کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی پرڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے سات پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ گئی۔

    نمازجنازہ میں کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز، وزیراعلیٰ، آئی جی سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ نےشرکت کی۔ پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کےآبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں جہاں انہیں سپردخاک کردیاگیا۔

    تین شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ گھوٹکی میں اداکی گئی جس میں شہیداہلکاروں کےعزیزواقارب، سماجی رہنماؤں اورشہریوں کی بڑی شریک ہوئی بعد میں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

    سانگھڑ کے یاسین ہنگوروکی تدفین نمازجنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں گوٹھ یوسف ہنگورو میں کی گئی۔ نمازجنازه میں ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قبر پر سلامی دی۔

    یاد رہے کہ نمازجنازه میں کسی سیاسی رہنماء اورمنتخب نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ بدنصیب یاسین ہنگورو کی کچھ روز بعد شادی ہونا تھی۔ خوشاب کے شہید اہلکاررستم خان کی نمازجنازہ جبی میں اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں رشتےدار اور شہری بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔