Tag: name in ECL

  • نوازشریف اور ان کے خاندان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

    نوازشریف اور ان کے خاندان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : نوازشریف اور ان کے خاندان کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی، پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروقی کریں گے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل سے بچنے کیلئے نوازشریف بیرون ملک منتقل ہوسکتےہیں، پاناماکیس کے منطقی انجام تک پہنچنے کیلئے ٹرائل ضروری ہے۔

    درخواست گزار نے نواز شریف، کیپٹن ریٹائرصفدر ، مریم ، حسن، حسین ،اسحاق ڈار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فریقین کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے، شریف خاندان کے افراد کے اکاؤئنس بھی منجمد کئے جائیں۔


    مزید پڑھیں : شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، درخواست منظور


    درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ نے نیب ریفرنس دائرکرنے کا حکم دیا تھا، شریف خاندان کے فرد ملک سےباہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف پر منی ٹریل کا جرم ثابت ہو چکا ، پیسے واپس نہیں لا رہے، ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کے بعد درخواست پر عائد تمام اعتراضات دور کرتے ہوئے سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یکم اگست کو خدمات گار تنظیم کی جانب سے بھی شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جماعت الدعوۃ: 35 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

    جماعت الدعوۃ: 35 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے 35 رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ سعید سمیت پانچ رہنماؤں کو نظر بندکیا،چھ ماہ کے لیے جماعت الدعوۃ اور اس کے امدادی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو واچ لسٹ میں ڈالا، دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کیے اور اب جماعت الدعوۃ کے 35 رہنماؤں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آباد ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اب جماعت الدعوۃ کے 35 سرکردہ رہنماؤں کے نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں ڈال دیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کردی ہیں، ان 35 افراد کے نام پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی بلاک کردیے گئے ہیں ساتھ ہی ان کے اثاثوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ ان افراد کے بھی اثاثے منجمد کیے جاسکتے ہیں جب کہ مرکزی رہنما سمیت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے پہلے ہی منجمد کیے جاچکے ہیں ۔

  • لاہور: متحدہ رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

    لاہور: متحدہ رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

    لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور خالد مقبول صدیقی کا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست بیرسٹر علی گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تینوں رہنما اپنے قائد کے ساتھ پاکستان مخالف تقاریر اور سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تینوں رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں ایم کیو ایم کے قائد کےبیان کی توثیق کی جو ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائد متحدہ سمیت فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور خالدمقبول صدیقی سمیت تینوں رہنماؤں کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات درج ہوئے اور خدشہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو سکتے ہیں لہذا تینوں رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا فیصلہ آنے تک ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔