Tag: names

  • ناسا نے نئے سیارچے کو سعودی طالب علم کے نام سے منسوب کردیا

    ناسا نے نئے سیارچے کو سعودی طالب علم کے نام سے منسوب کردیا

    ریاض : امریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے ماضی قریب میں دریافت ہونے والا سیارچے کو سعودی طالب علم کے نام سے نسبت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے طالب فیصل الدوسری کی علمی و تعلیمی کوششوں کو سراہتے ہوئے حال میں دریافت ہونے والے چھوٹے سیارے کو سعودی طالب علم کے نام سے منسوب کردیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی نے نئے سیارچے کا (الدوسری 34559) رکھا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیصل الدوسری تیسرے سعودی طالب علم ہیں جنہیں ناسا کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا ہے اس سے قبل 2017 میں فاطمہ الشیخ اور سنہ 2016 میں عبدالجبّار الحمود کو یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز عموماً ان طلبہ و طالبات کو دیا جاتا ہے کہ جو سائنس و انجینئرنگ کی انٹیل انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں سائنس کو آگے بڑھائیں۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ فیصل الدوسری ابھی امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی بارکلے یونیورسٹی میں سال اوّل کے طالب علم ہیں۔

    فیصل الدوسری نے زرعی شعبے میں استعمال کے لیے پودوں کے ہارمونز کی تیاری کے حوالے سے تحقیقی مقالہ پیش کیا تھا۔ سعودی طالب علم مذکورہ موضوع کے لیے متعدد بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکا ہے۔

  • عمرو بن احمد جنرل تفریحی اتھارٹی سعودی عرب کے نئے سربراہ مقرر

    عمرو بن احمد جنرل تفریحی اتھارٹی سعودی عرب کے نئے سربراہ مقرر

    ریاض : سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کی جانب سے نے عمر بن احمد باناجہ کو ریاست کی جنرل تفریحی اتھارٹی کا نیا چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر ریاست کی جنرل تفریحی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے عمر بن احمد باناجہ کو سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر فیصل بافرط کی جگہ نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمر بن احمد باناجہ جنرل تفریحی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب ہونے سے قبل سدکو ہولڈنگ گروپ کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق عمر بن احمد باناجہ کو خصوصی سیکٹر سے لایا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عمر باناجہ سے سنہ 2011 میں سدکو ڈویلپمنٹ میں وائس چیئرمین برائے مارکیٹنگ و پبلک ریلیشن آفسیر کے طور شمولیت اختیار کی تھی، جبکہ اس سے قبل الفن السابع گروپ میں اہم عہدوں پر ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام کی جانب سے ریاست کے سب سے بڑے سیاحتی شہر ’نیوم سٹی‘ کے تفریحی و سیاحتی شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارادھنا کوھالا نامی خاتون کو مقرر کیا گیا تھا۔

    نیوم سٹی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر نظمی النصر نے ارادھنا کوھالا کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ ملکر نیوم سٹی کو مزید بہترین بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبے کی ذمہ داری ایک خاتون کو دینے سے نیوم سٹی کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، کیوں کہ مذکورہ خاتون کے پاس سیاحت کے شعبے 70 ملکوں میں 17 برس تک خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔

  • سعودی شہری نے اپنی نومولود بچی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر رکھ دیا

    سعودی شہری نے اپنی نومولود بچی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر رکھ دیا

    ریاض : سعودی شہری نے اپنی نومولود بیٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے نام پر رکھ دیا۔

    سعودی عرب کے شہر عرعر کے رہائشی سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے امریکی صدر سے متاثر ہو کر پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے نام ایوانکا رکھا دیا اور  بچی کا برتھ سرٹیفیکیٹ فیس بک پر پوسٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحت چھڑ گئی۔

    سلیم عامر سلیم العاشی العنزی نے کہا ہے کہ بچوں کے نام اپنی مرضی کے رکھنا والدین کا حق ہے مجھے ایوانکا نام پسند ہے، جس کے دو معنی بنتے ہیں جن میں ایک ’انتہائی خوبصورت‘ اور دوسرا  ’اللہ مہربان ہےٴ ہے۔

    Baby Ivanka and her birth certificate. PHOTO: ARAB NEWSسعودی شہری کا کہنا ہے کہچند دوستوں کے ساتھ امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کر رہے تھے کہ ان میں ٹرمپ کے دور میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس کے بعد اپنی بیٹی کا نام امریکی صدر کی بیٹی کے ایوانکا کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا، میرے دوستوں نے بیٹی کا یہ نام رکھنے سے منع کیا تھا۔

    العنزی نے کہا کہ میں ایوانکا ٹرمپ کے والد کی  قیادت سے بہت متاثر ہو، ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کی طرف سے "معصوم بچوں” کے قتل کا بدلہ لیا تھا اور
    ایک مشتبہ کیمیائی حملے کے بعد شامی حکومت کے اہداف پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کے اس نام کے سرٹیفیکیٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ نام رکھنے کے لئے ان پر کوئی سماجی یا مذہبی پابندی نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات


    انہوں نے بتایا کہ جب میں اپنی بیٹی کے لئے ایوانکا نام رجسٹر کرانے گیا تو محکمہ کے انفارمیشن ڈیسک پر موجود اہلکار نے نام پر حیرت کا اظہار کیا اور پھر رجسٹر دیکھ کر بتانے لگا کہ یہ نام رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ میرے استفسار پر اہلکار نے میرا کیس محکمہ کے سربراہ کو ریفر کر دیا جس پر مجھے بتایا گیا کہ مجوزہ نام رکھنے سے متعلق وزارت داخلہ کی رائے معلوم کی جائے گی۔

    خیال رہے سعودی عرب کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول اسٹیٹس نے گستاخی پر مبنی یا وہ نام جو کہ معاشرے کی حدود سےتجاوز کرتے ہیں ان کو رکھنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جلد ہی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔