Tag: Nana Patekar

  • انیل اور نانا پاٹیکر سیٹ پر ملیکہ شیراوت کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا کرتے تھے؟ اداکارہ نے بتادیا

    انیل اور نانا پاٹیکر سیٹ پر ملیکہ شیراوت کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا کرتے تھے؟ اداکارہ نے بتادیا

    بھارت: بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘ویلکم’ کے سیٹ پر اداکارہ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نانا پاٹیکر اور انیل کپور جھگڑا کرتے تھے۔

    بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹر ویو دیا جہاں انہوں نے اپنی ماضی کی فلموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

    اداکارہ نے اس انٹرویو میں 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ‘ویلکم’ کے سیٹ پر ہونے والے دلچسپ قصوں کا تذکرہ بھی کیا۔

    ملکہ شیراوت نے بتایا کہ اداکار انیل کپور اور سینئر اداکار نانا پاٹیکر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے جھگڑا کرتے تھے  اور میں خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھی، وہ دونوں بہت اچھے انسان اور اداکار ہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی اس دروان وہاں بہت گرمی تھی اور ہمارا میک اپ بھی خراب ہو رہا تھا لیکن اس بات کی کسی کو بھی فکر نہیں تھی، بس ہر کوئی جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرکے گھر جانا چاہتا تھا۔

    واضح رہے کہ فلم ‘ویلکم’ کی کاسٹ میں اداکار انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، اداکارہ کترینہ کیف اور ملیکہ شیراوت سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے۔

  • جنسی ہراسانی کا الزام، نانا پاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس

    جنسی ہراسانی کا الزام، نانا پاٹیکر کا تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرنے والی اداکارہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے وکیل رجنیدرا شروکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کو جو قانونی نوٹس ارسال کیا اُس میں تمام الزامات کو مسترد  اور اداکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    اداکار نے تنوشری سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگیں۔ وکیل رجنیدرا شروکر کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نے قانونی نوٹس کا جواب نہیں دیا تو اُن کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب تنوشری دتہ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں نانا پاٹیکر کی جانب سے بھیجا جانے والا کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

    اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ قانونی نوٹس کے نام پر مجھے دھمکی اس لیے دی جارہی ہے کہ آئندہ کوئی بھی خاتون خوف کی وجہ سے اداکاروں کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے نہ لائے۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    تنوشر ی کا کہنا تھا کہ ’جس کو بھی جنسی ہراساں کیا گیا وہ اُس قسم کی بچکانہ چالوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا کیونکہ اب سب کے سامنے بولنے کا وقت آگیا ہے، عوام بھی میرے ساتھ ہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تنوشری نے الزام عائد کیا تھا کہ 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے انہیں ہراساں کیا اور سولو گانے پر زبردستی رقص میں اپنا نام بھی شامل کروایا۔

    لیجنڈری اداکار نے ہراساں کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ’تنوشری نے جو بات کی تو اُس وقت سیٹ پر مجھ سمیت 200 لوگ موجود تھے اور ایسے میں کوئی ہراساں کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘۔