Tag: nangarhar

  • راولپنڈی سے لیے گئے پولیو نمونے کا جینیاتی ربط ننگرہار سے نکل آیا

    راولپنڈی سے لیے گئے پولیو نمونے کا جینیاتی ربط ننگرہار سے نکل آیا

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی سے لیے گئے پولیو کے ماحولیاتی نمونے کا جینیاتی ربط ننگرہار، افغانستان سے نکل آیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سرائے کالا سے جولائی کے مہینے میں لیا گیا ماحولیاتی نمونہ مثبت نکلا ہے، انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ اس ماحولیاتی نمونے کا جینیاتی ربط ننگر ہار افغانستان سے پایا گیا ہے۔

    سرائے کالا کو دسمبر 2022 میں ماحولیاتی سائٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جب کہ ستمبر 2022 کے بعد راولپنڈی میں پہلی بار پولیو وائرس کی نشان دہی ہوئی ہے، پنجاب میں اس سال تیسرا ماحولیاتی نمونہ مثبت آیا ہے۔

    سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے لاہور کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا، ایک نمونے کا تعلق ننگرہار افغانستان سے پایا گیا تھا، جب کہ دوسرے نمونے کا تعلق جنوبی خیبر پختونخوا سے تھا۔

    راولپنڈی اور پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی

    خضر افضال کے مطابق مثبت ماحولیاتی نمونے کا مطلب ہے پولیو وائرس علاقے میں موجود ہے، اس لیے والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

  • ننگرہار میں اسکول کے سامنے دھماکا، 9 طلبہ جاں بحق

    ننگرہار میں اسکول کے سامنے دھماکا، 9 طلبہ جاں بحق

    ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے لالوپر میں ایک اسکول کے سامنے دھماکے میں 9 بچے جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک اسکول کے سامنے دھماکے کی زد میں آ کر نو طلبہ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 4 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والی ایک گاڑی ننگرہار صوبے کے ضلع لالوپر میں ایک پرانے اور بغیر پھٹے مارٹر گولے سے ٹکرا گئی۔

    ننگرہار کے گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی بچوں کو صوبائی دارالحکومت جلال آباد کے علاقائی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔

    ننگرہار، انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی مارا گیا

    الجزیرہ کے مطابق افغانستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں دہائیوں کی جنگ اور جھگڑوں میں سب سے زیادہ نہ پھٹنے والی بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ موجود ہے، جب یہ بارودی مواد کا دھماکا ہوتا ہے تو اکثر متاثرین بچے ہوتے ہیں۔

    صوبہ خراسان میں اسلامک اسٹیٹ نے اگست 2021 کے وسط میں طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد سے افغانستان میں کئی خوں ریز حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، بشمول ننگرہار، جو اس کے سب سے عام اہداف میں سے ایک ہے۔

  • افغانستان: بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    افغانستان: بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مشرقی صوبہ ننگر ہار کی ایک سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں سامنے آئیں تاہم ابتدائی طور پر کسی بھی عسکریت پسند گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم پھٹنے کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے تاہم واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو کلیئر قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بم صوبہ ننگر ہار کے اَسکا مینا نامی ضلعے میں پھٹا جس میں ہلاکتوں کے علاوہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    افغانستان: طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    واضح رہے کہ کسی بھی شدت پسند گروپ کی جانب سے اس بم کے نصب کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے اس کارروائی کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

    خیال رہے کہ طالبان کے زیر اثر افغانستان کے مختلف علاقوں میں ان دونوں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مقامی پولیس اور افغان فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔

    افغانستان: طالبان کا حملہ، گورنر سمیت درجنوں جاں بحق، علاقے پر قبضہ

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں طالبان کی جانب سے افغان صوبے غزنی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلعی گورنر سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے بعد ازاں طالبان نے علاقے پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

    افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

    کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں مشرقی صوبے ننگر ہار میں میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملہ صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں کیاگیا جس میں 3 افغان سمیت 9 غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد کئی مہینوں سے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔

  • افغان صوبے ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملہ، 30 شدت پسند ہلاک

    افغان صوبے ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملہ، 30 شدت پسند ہلاک

    کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرون حملہ آج بروزاتوارعلی الصبح کیا گیا جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    افغان میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ننگرہارمیں افغان فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے اورشدت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے طالبان دہشت گردوں کی کاروائیاں جاری ہیں جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔


    افغانستان میں بم دھماکےاور شدت پسندوں کے حملے،70سےزائد ہلاک


    گزشتہ روز بدترین دہشتگردی کاشکار رہا جہاں پے در پے بم دھماکوں اورامریکی فوجی بیس پرشدت پسندوں کےحملےمیں ہلاک ہونےوالوں کی تعداد پچاس سےزائد ہوگئی۔

    دوسری جانب افغان صوبے قندوزمیں بھی خودکش کاربم دھماکےمیں 22 افرادہلاک ہوگئےجبکہ کابل میں دوبم دھماکوں کےبعد شدت پسندوں نےتیسراحملہ امریکی فوجی بیس پر کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت گیارہ افراد جان سے گئے۔

    اس سے قبل ہونے والے خودکش حملے اورکار بم دھماکے میں 40 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

    ملاعمرکی ہلاکت کی خبروں کی تصدیق کے بعد سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات کا عمل معطل ہے۔