Tag: nanjing

  • چین میں زلزلوں کی پیشن گوئی کے لئے جانوروں کااستعمال: رپورٹ

    چین میں زلزلوں کی پیشن گوئی کے لئے جانوروں کااستعمال: رپورٹ

    بیجنگ: چینی حکومت کے ماہرین موسمیات نے زلزلے کی پیشن گوئی کے لئے مرغیوں، مچھلیوں اورمینڈکوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

    چین کے مشرقی شہرنانجنگ کے زلزلہ پیما بیورو نے جانوروں کے سات فارمزکو زلزلہ پیما مرکزمیں تبدیل کردیاہے۔

    فارم پرموجود جانوروں کے نگہبانوں نے پابند کیا گیا ہے کہ وہ بیورو کو دن میں دو مرتبہ جانوروں کے رویوں کے بارے میں اطلاع دیں گے۔

    ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جانوروں کے رویے زلزلے کے پیشن گوئی کرسکتے ہیں جیسے مرغیاں درختوں کی چوٹیوں پرجانے لگیں، مچھلیاں پانی سے باہر اچھلنے لگیں یامینڈک گروہ میں گھومنے لگیں تو یہ ممکنہ طورپرزلزلے کی نشانی ہوسکتی ہے۔

    بیورو کی جانب سے 7 اور فارمز اس اسکیم میں شامل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور اس کے لئے تین سے زیادہ جانوروں کو مزید اقسام کو اس ٹیسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب جانوروں کے نگہبان اس صورتحال سے زیادہ خوش نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ‘’جانوروں کو جب تنگ کیا جاتا ہے تو وہ عجیب روہے اختیار کرتے ہیں اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ چین میں جانوروں کے ذریعے زلزلے کی پیشن گوئی کوئی نئی چیز نہیں ہے اس سے قبل بھی نان چانگ نامی شہر میں کتوں کے ذریعے زلزلے کی پیشن گوئی کی جاسکتی ہے۔

  • یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    یوتھ اولمپکس ہاکی:پاکستانی ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

    نینجنگ : یوتھ اولمپکس ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ برابر ہوگیا۔ قومی ٹیم کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے مدمقابل آئے گی۔ یوتھ اولمپکس ہاکی میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے چار میچز کھیلے اور تین میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں پاکستان نے پانچ گولز کے خسارے میں جانے کے باوجود  شاندار کم بیک کیا، ابتدائی تیرہ منٹ تک کیوی ٹیم کو پانچ گول کی سبقت حاصل تھی ۔

    جس کے بعد قومی کھلاڑیوں نے حکمت عملی تبدیل کی اور میچ کا اختتام چھ چھ گولز سے برابری پر کردیا۔ تئیس اگست کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ کییڈا سے ہوگا۔