Tag: Naomi Osaka

  • ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کا نسلی تعصب کے خلاف ’ماسک‘ پہن کر احتجاج

    ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کا نسلی تعصب کے خلاف ’ماسک‘ پہن کر احتجاج

    نیویارک: جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا بھی نسلی تعصب کے خلاف میدان میں آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا بھی نسلی تعصب کے خلاف متحرک ہوگئیں، ناؤمی نے سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    ناؤمی اوساکا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں ماسک پہن کر آئیں، سابق چیمپئن کے ماسک پر متاثرہ شخص کا نام درج تھا۔

    Mask after mask, Naomi Osaka extends support to 'Black Lives Matter' protest  at US Open 2020 – Repeating Islands

    جاپانی ٹینس اسٹار کا یو ایس اوپن میں منفرد احتجاج لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    سابق عالمی نمبر ون اور دو بار گرینڈ سلم چیمپئن ناؤمی اوساکا کے فیس ماسک پر ان سیاہ فاموں کے نام درج ہیں جو نسلی تعصب کا نشانہ بنے۔

    Naomi Osaka's Breonna Taylor Face Mask Is The First Of Seven She Plans To  Wear

    یاد رہے کہ اس سے قبل ناؤمی اوساکا سیاہ فام شہری جیک بلیک پر فائرنگ کے خلاف بطور احتجاج ڈبلیو ٹی اے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کے سیمی فائنل سے دست بردار ہوگئی تھیں۔

    خیال رہے کہ امریکی پولیس کی جانب سے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جبکہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کو بے دردی سے مارنے والے پولیس افسر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

  • سرینا ولیمز کو یوایس اوپن فائنل میں شکست، ریکٹ توڑ ڈالا، ریفری سے لڑ پڑیں

    سرینا ولیمز کو یوایس اوپن فائنل میں شکست، ریکٹ توڑ ڈالا، ریفری سے لڑ پڑیں

    نیویارک: یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سرینا ولیمز کو جاپان کی ناؤمی اوساکا نے اپ سیٹ شکست دی جس پر سرینا ولیمز نے غصے میں اپنا ریکٹ توڑ ڈالا اور ریفری سے الجھ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جاپان کی ناؤمی اوساکا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا، امریکی ٹینس اسٹار شکست پر آگ بگولہ ہوگئیں اپنا ریکٹ توڑ دیا اور ریفری سے لڑ پریں۔

    جاپان کی ناؤمی اوساکا یو ایس اوپن کی کوئن بن گئیں، فائنل میں سرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی، ریفری نے سرینا کے کوچ کو میچ میں مداخلت پر منع کیا جس پر سرینا امپائر سے الجھ پڑیں اور کہا کہ چیٹنگ نہیں کررہی، دوسرے سیٹ میں سرینا پھر اپنا آپا کھو بیٹھیں اور غصہ میں آکر اپنا ریکٹ توڑ ڈالا۔

    یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہاتھ سے نکل جانے پر سرینا ولیمز نے امپائر کو چور اور جھوٹا کہہ دیا، غصے سے لال سرینا نے فائنل ہارنے پر امپائر سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔

    پہلی بار گرینڈ سلم جیتنے پر جاپان کی ناؤمی اوساکا آبدیدہ ہوگئیں، ناؤمی اوساکا نے امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو 6-2 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دی، میچ کے اختتام پر ریفری نے جاپانی کھلاڑی کی جیت کا اعلان کیا تو سرینا ولیمز آنسوؤں سے رونے لگیں۔

    سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مرد ٹینس اسٹارز کو کورٹ میں ریکٹ پٹختے دیکھا ہے تاہم کبھی کسی امپائر نے اس پر پنالٹی نہیں دی لیکن ایک خاتون ٹینس اسٹار ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ صںفی امتیاز برتا گیا اور پنالٹی دے دی گئی، میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہوں گی۔