Tag: Napoleon

  • اقتدار کے حصول کے لیے یورپ میں معرکہ آرائی، فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری

    اقتدار کے حصول کے لیے یورپ میں معرکہ آرائی، فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری

    اقتدار کے حصول کے لیے یورپ میں معرکہ آرائی پر مبنی فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    ہالی ووڈ کی تاریخی ڈراما فلم نپولین کا پہلا ٹریلر جاری ہو گیا ہے، جنگی مناطر سے بھرپور یہ فلم 22 نومبر کو امریکی سنیماؤں پر تہلکہ مچائے گی۔

    وہ جب آیا تو اس کے پاس کچھ نہ تھا لیکن پھر اس نے سب کچھ فتح کر لیا، رڈلی اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس شان دار فلم میں واکین فینکس نے نپولین بوناپارٹ کا کردار ادا کیا ہے۔

    نپولین فلم مشہور فرانسیسی شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کے عروج و زوال کی داستان بیان کرتی ہے، اس فلم میں اقتدار تک پہنچنے کے لیے بوناپارٹ کے ان تھک سفر کی منظر کشی کی گئی ہے، فلم میں اس کی سچی محبت جوزفین کے ساتھ اس کے رشتے کے اتار چڑھاؤ کو بھی شان دار طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

    ناظرین دیکھیں گے کہ بوناپارٹ نے ایک سخت سیاسی جنگ میں کس طرح اپنی سیاسی حکمت عملی اور فوجی بصیرت کا مظاہرہ کیا، یہ فلم ڈیوڈ اسکارپا نے لکھی ہے۔

  • 200 سال قبل جنگ میں ہلاک سپاہیوں کی آخری رسومات ادا

    200 سال قبل جنگ میں ہلاک سپاہیوں کی آخری رسومات ادا

    ماسکو: ماضی کے معروف فرانسيسی جنرل نپولين کے دور ميں سنہ 1812 ميں لڑی گئی ايک جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فرانسيسی اور روسی فوجيوں کی آخری رسومات دوبارہ ماسکو میں ادا کی گئیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مغربی روس کے چھوٹے سے شہر ويازما ميں 13 فروری کے روز 126 افراد کی آخری رسومات ادا کی گئيں۔

    تابوتوں ميں 120 فرانسيسی اور روسی فوجیوں سميت 3 عورتوں اور 3 نوجوانوں کی باقيات تھيں، ماسکو سے لگ بھگ 200 کلو ميٹر مغرب کی طرف واقع اس شہر ميں منفی 15 ڈگری سينٹی گريڈ درجہ حرارت اور سخت برفباری ميں ملٹری بينڈ نے ترانہ بجايا اور فوجيوں نے پوری عقيدت اور احترام کے ساتھ مرنے والوں کو سپرد خاک کيا۔

    تفہن کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

    یہ افراد سنہ 1812 کی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے تھے اور انيسويں صدی کے ان روسی اور فرانسيسی فوجيوں کو علامتی طور پر دوبارہ سپرد خاک کيا گيا ہے۔

    ان تمام افراد کی ہلاکت فرانسيسی فوجی کمانڈر نپولين بونا پارٹ کے ماسکو سے پسپائی کے بعد واپسی کے وقت، 3 نومبر سنہ 1812 کو جنگ ويازما ميں ہوئی تھی۔ يہ اس وقت کی بات ہے جب روس سے نپولين کی فوج کی پسپائی ابھی شروع ہی ہوئی تھی۔

    روسی اور فرانسيسی ماہرين آثار قديمہ کو جنگ ويازما ميں ہلاک ہونے والے ان فوجيوں کی باقيات سن 2019 ميں ايک اجتماعی قبر سے ملی تھيں۔ ان ميں سے 120 فوجی تھے، 3 عورتيں زخميوں کو طبی امداد فراہم کرنے والی کارکن تھیں اور 3 نوجوان ڈھول پيٹنے والے تھے۔

    ان سب کی دوبارہ تدفين کا مقصد محض علامتی تھا، تعميراتی کام کے دوران جب يہ قبر دريافت ہوئی، تو پہلے سمجھا گيا کہ يہ دوسری عالمی جنگ کے دور کی کوئی اجتماعی قبر ہے۔

    تاہم فوجيوں کی جسمانی باقيات اور ان کی وردیوں پر لگے بٹنوں سے پتا چلا کہ ان کا تعلق فرانسيسی فوج کی 30 ویں اور روسی فوج کی 55 ويں انفنٹری سے تھا اور وہ سب ويازما کی جنگ ميں مارے جانے والے افراد تھے۔

    مذکورہ تقریب میں پرنس يوآخم مورات بھی شریک ہوئے جن کا تعلق نپولين کے سب سے مشہور مارشل کے خاندان سے تھا۔

  • نپولین کے تاج میں نصب سونے کا پتہ نیلام کرنے کا اعلان

    نپولین کے تاج میں نصب سونے کا پتہ نیلام کرنے کا اعلان

    پیرس: مشہور فرانسیسی سپہ سالار اور شہنشاہ نپولین بونا پارٹ کے تاج میں نصب سونے سے بنا ہوا پتہ نیلام کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    اپنے پستہ قد کی وجہ سے مشہور اس عظیم سپہ سالار نے بے شمار جنگوں میں فتح حاصل کی۔ فوج کے ایک معمولی افسر سے لے کر اس پر ایک وقت ایسا آیا کہ اس نے پورے فرانس اور آس پاس کی دیگر ریاستوں پر اپنی حکومت قائم کرلی، اور خود کو شہنشاہ کا خطاب دے ڈالا۔

    سنہ 1804 میں پیرس کے نوٹرے ڈیم کیتھڈرل میں پوپ کی موجودگی میں نپولین نے خود ہی اپنی تاج پوشی کی اور خود کو شہنشاہ اور اپنے خاندان کو شاہی خاندان قرار دے ڈالا۔

    وہ دراصل رومی شہنشاہیت سے بے حد متاثر تھا اور اس کا تاج بھی مشہور رومی جرنیل جولیس سیزر سے مشابہ تھا۔

    نپولین نے اپنی تاج پوشی کے وقت جو تاج پہنا وہ بہت بھاری بھرکم اور وزنی تھا۔ تاج میں سونے سے بنے ہوئے 44 بڑے پتے جبکہ 12 چھوٹے پتے سجائے گئے تھے۔

    اس وقت اس تاج کو 8 ہزار فرانکس (فرانسیسی کرنسی) میں بنایا گیا تھا جو اس وقت ایک کثیر ترین رقم تھی۔ اسی طرح تاج کو جس ڈبے میں رکھا جاتا تھا جو 13 سو فرانک میں بنوایا گیا۔

    نپولین نے جب تاج کے وزنی ہونے کی شکایت کی تو تاج میں سے 6 بڑے سونے کے پتوں کو نکال دیا گیا۔ جس سنار نے تاج میں یہ تبدیلی کی بعد ازاں اس نے یہ 6 پتے اپنی 6 بیٹیوں کو تحفتاً دے دیے۔

    نپولین کی واٹر لو میں ہزیمت ناک شکست اور اسے قید کردیے جانے کے بعد اس کا تاج تو پگھلا دیا گیا، تاہم سنار کے پاس تاج میں سے نکالے گئے پتے محفوظ تھے۔

    فرانسیسی نیلام گھر اوسینٹ کا کہنا ہے کہ یہ پتہ اسی سنار کے خاندان سے حاصل کیا گیا ہے، اور بقیہ پتوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ان کا کیا کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: نپولین کی پسندیدہ ٹوپی نیلام

    نیلام گھر کو امید ہے کہ 19 نومبر کو نیلام کیا جانے والا یہ پتہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ یوروز میں نیلام ہوگا۔

    اوسینٹ نیلام گھر کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نپولین کی بیگم جوزفین کا ایک سچے موتیوں کا ہار بھی موجود ہے اور اسے بھی وہ جلد نیلام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔