Tag: Naqal

  • اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی نقل کرتے پکڑی گئی

    اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی نقل کرتے پکڑی گئی

    کراچی: انٹر کے امتحانات میں اسسٹنٹ کمشنر کی صاحبزادی بھی پکڑی گئیں۔

    نہیں پڑھا میں نے ابا ہوں اسٹنٹ کمشنر تو کیسا پڑھنا لکھنا، شاید یہی سوچ کر اسسٹنٹ کمشنر کی صاحبزادی کرنے نقل چلی تھیں، لیکن کیا خبر تھی کہ آج پکڑی جائیں گی۔

     کراچی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نقل کا بازار گرم ہے، چھاپہ مار ٹیم نے ملیر کے اسکول میں چھپائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی بیٹی کو بھی رنگے ہاتھوں دھر لیا، سونے پر سہاگا امتحانی مرکز میں صاحبزادی کی مدد کے لیے ابا بھی موجود تھے، جس کا ذکر ناظم امتحانات نے بھی کیا۔

    ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے بھی کہہ دیا کہ نقل کرنے والوں کو فارغ کر دیا جائے،کہیں نکلی کاپیاں اندر اور بورڈ کی اصل کاپیاں امتحانی مراکز کے باہر گھومتی رہیں، اگر امتحانی مراکز کا یہی حال رہا تو نقل کرنے والےضرور آگے نکل جائینگے اور محنت کرنے والے بس دیکھتے رہ جائیں گے۔

  • نقل کا موقع نہ ملنے پر مشتعل طلباء نے شاہراہ بلاک کردی

    نقل کا موقع نہ ملنے پر مشتعل طلباء نے شاہراہ بلاک کردی

    کوئٹہ : چمن میں ایف ایس سی کے طلبا نے امتحان میں نقل کا موقع نہ ملنے پر اودھم مچادیا۔ٹائرجلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ کہتے ہیں سارا سال پڑھائی نہیں ہوئی نقل نہ کریں تو کیا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق مطالبات منوانے کے لئے احتجاج کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن چمن کے طلبا نے انوکھا احتجاج کیا اور امتحانات میں نقل کرنے سے نہ روکنے کا مطالبہ کرڈالا ۔

    ایف ایس سی کے طلبا نے نقل کا موقع نہ ملنے پر ٹائرجلا کر کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پورے سال پڑھائی نہیں ہوئی۔

    امتحان پاس کرنے کے لئے اب نقل نہ کریں تو کیا کریں۔ مظاہرین نے کہا کہ بوائز کالج کے بتیس لیکچرار میں سے صرف پانچ لیکچررکالج آتے ہیں۔

    طلبا کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھ مہینے سے کالج بغیرپرنسپل کے چل رہا تھا۔ میڈیا میں آنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے نوٹس نہیں لیا۔

  • اے آروائی نے نقل مافیا کو بے نقاب کردیا، امتحانی مراکزکی فروخت کاانکشاف

    اے آروائی نے نقل مافیا کو بے نقاب کردیا، امتحانی مراکزکی فروخت کاانکشاف

    کراچی : اے آر وائی کے مقبول پروگرام سرعام کی ٹیم نے محکمہ تعلیم کی کالی بھیڑوں کے ایک اور گھناؤنے جرم کو بے نقاب کردیا۔

    پروگرام میں نقل کرنے اور کرانے کا چلتا کاروبار سرعام کی ٹیم نے سرعام دکھادیا، میٹرک کے امتحانات میں نقل کیلئے پورا مرکز ہی خرید لیا گیا۔انکشاف پر سیکریٹری تعلیم حور مظہر شکریہ کے سوا کچھ نہ کہہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امتحانی مراکز کو خرید کر طلباء و طالبات کو نقل کرانے کا کاروبار مافیا کی شکل اختیار کر گیا۔

    سرعام کی ٹیم نے میٹرک کے امتحانات میں نقل کرانے والے اساتذہ اور عملہ کو بے نقاب کردیا، اساتذہ خود بچوں سے پیسے لے کر نقل کراتے نظر آئے اور تو اور اس میں اسکول پرنسپل بھی اہم کردار ادا  کرتے ہیں، یہ کراچی کے ایک دو نہیں بلکہ کئی امتحانی مراکز کا حال ہے۔

    علاوہ ازیں سیکریٹری میٹرک بورڈ کراچی حور مظہر نے نقل کی نشاندہی پر سرعام کی ٹیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیاہے ۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ جہاں نقل ہوتی ہے وہاں کا عملہ مکمل طور پر ملوث ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی نقل کرانے کی خبرملتی ہے وہاں کے اساتذہ اور عملے کیخلاف ایکشن لیا جاتا ہے، لیکن اس بات سے ان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ اسکولز ڈائریکٹوریٹ کے انڈر میں آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈائریکٹوریٹ ان اسکولز کیخلاف کارروائی کرکے کے ان کی رجسٹریشن منسوخ کرے تو نقل کے رجحان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔