Tag: naraz jialy

  • بلاول بھٹو زرداری کی کورکمانڈرکراچی  سے ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی کورکمانڈرکراچی سے ملاقات

    کراچی : پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کورکمانڈرکراچی جنرل نوید مختارسےملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایپکس کمیٹی کےاجلاس سےکچھ دیرپہلے ہوئی۔

     رینجرز کےاختیارات ،سندھ حکومت کی پریشانی،بیانات کی چاند ماری ،وزیروں کی ضمانتوں کی خبریں،اس ہنگامہ خیز صورت حال میں چھٹی کےدن سندھ ایپکس کمیٹی کااجلاس بلایا گیا۔ پیپلزپارٹی رینجرز کشیدگی کےماحول میں بلاول بھٹوزرداری بھی وزیراعلٰی ہاؤس پہنچ گئے۔

    وزیراعلٰی ہاؤس میں کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارجن سے بلاول بھٹوزرداری کی ملاقات ہوئی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن وامان کی صورت حال زیربحث رہی کورکمانڈرکراچی اوربلاول بھٹو کی ملاقات میں وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔

     واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کامعاملہ سرخیوں کی زینت بنارہا ہے جس میں صوبائی حکومت نے تین کے بجائے ایک ماہ کے لیے توسیع کردی۔

  • بلاول زرداری نے ناراض جیالوں کو منانے کا فیصلہ کرلیا

    بلاول زرداری نے ناراض جیالوں کو منانے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی : بلاول بھٹوزرداری نےناراض جیالوں کومنانےکیلئےفارمولا تیارکر لیا۔اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کےخاندانوں کےافراد کےبجائے نظراندازکارکنوں کوبلدیاتی انتخابات کےٹکٹ ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے فارمولا تیار کرلیاہے تو دوسری جانب پنجاب میں پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفی دے دیا، لیکن ان کا استعفی منظور نہیں کیا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔  بلاول بھٹو نے روٹھےجیالوں کو پارٹی میں واپس لانےکےلئےبلدیاتی الیکشن میں نظر انداز کئے گئے جیالوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

    اس سے قبل پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی پارٹی عہدیدار یا پارلیمنٹیرین کے رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا ۔بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ وہ جلد پنجاب میں جیالوں سے ملنے جائیں گے۔