Tag: narendar modi

  • ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمے کے فیصلے کے لئے مزید ثبوت درکار ہیں: سرتاج عزیز

    ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمے کے فیصلے کے لئے مزید ثبوت درکار ہیں: سرتاج عزیز

    اسلام آباد:مشیرِخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ممبئی ٹرائل کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مزید ثبوت اور معلومات درکار ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہویئے کہ ان کا کہناتھا کہ پاکستان اپنے بنیادی موقف پر دیانت کے ساتھ قائم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا اوفا میں پاکستانی وزیراعظم کی بھارتی ہم منصب سےملاقات کسی باقائدہ مذاکرات کا آغاز نہیں بلکہ اس کا مقصد ایک فضا پیدا کرنا ہےئ کہ دونوں پڑوسی ممالک کوتناؤ کم کرنا ہوگا۔

    سرتاج عزیزنے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ اٹھانے پرپاکستان نے جواب میں بلوچستان میں شدت پسندی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش موجود نہیں ہے لیکن حکومت کو اس کے حامیوں سے نمٹنا ہے چاہے وہ جہاں بھی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات سے جموں کشمیر سمیت دیگر علاقائی اور باہمی دلچسپی کےامور پر مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

  • نوازشریف کل نریندرمودی سے ملاقات کریں گے

    نوازشریف کل نریندرمودی سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان آئندہ روز ملاقات کی تصدیق کردی ہے، وزیراعظم نواز شریف اورنریندر مودی کی ملاقات روس کے شہر اوفا میں ہوگی۔

    دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی ہم منصب نریندی مودی سے کل روس میں ملاقات ہوگی۔

    بھارت نے وزیراعظم نوازشریف اورنریندر مودی کی ملاقات کی تجویزدی جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا اور بھارت کی طر ف سے دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا مثبت جواب دیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے اعظم کی ملاقات سےدو طرفہ تعلقات میں درپیش کشیدگی میں کمی آئے گی۔

    وزیراعظم نوازشریف روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اوفا میں موجود ہیں۔

    وزیراعظم برکس کے ساتویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    روس میں وزیراعظم کی روس، چین اورافغان صدورپیوٹن، شی جن پنگ اوراشرف غنی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

  • نریندرمودی کا وزیراعظم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ

    نریندرمودی کا وزیراعظم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ٹیلی فونک رابطے کے پیچھے امریکہ کاکردارہے۔

    گزشتہ رات امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی وزیرِاعظم میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کیا تھا جس میں خطے کے امورپربات چیت کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت دوطرفہ مذاکرات کے عمل کو دوبارہ استوارکرنے پررضامند ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے امریکہ کو دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت دیے گئے تھے اور امریکی صدر نے دورہ بھارت کے دوران نریندر مودی کو’آف دی ریکارڈ‘ پاکستان کے ساتھ تعلقات درست کرنے کے لئے کہا تھا۔

  • آسٹریلیا’مہاتما بدھ کا چوری شدہ مجسمہ‘بھارت کے حوالے کرنے پررضا مند

    آسٹریلیا’مہاتما بدھ کا چوری شدہ مجسمہ‘بھارت کے حوالے کرنے پررضا مند

    کینبرا: آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے بھارت سے چوری ہوا مہاتما بدھ کا مشہورمجسمہ بھارتی ہم منصب کے حوالے کرنے پررضامندی کا اظہارکردیا۔

    نوادرات کی چوری کا یہ اہم اسکینڈل سات سال قبل سامنے آیا جب ایک بھارتی آرکیالوجیکل سائٹ سے چوری کیا گیا مقدمہ کینبرا کی نیشنل گیلری آف آرٹس میں پایا گیا۔

    آرٹس گیلری کی انتظامیہ کے مطابق انہیں یہ مجسمہ آسٹریلیا کے مشہور سماجی رہنماء روز پیکرنے دیا ہے جنہوں نے نیویارک کے ایک ڈیلر سے اسے حاصل کیا تھا۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کیونکہ انڈیاسے بہترتعلقات استوارکرناچاہتے ہیں اس لئے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ دوسری صدی قبل مسیح کا یہ تاریخی مجسہ بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

    بھارتی وزیراعظم سے گزشتہ سال ستمبر میں سمٹ میں ہونے والی ایک ملاقات میں آسٹریلوی وزیراعظم نے 11ویں صدی سے تعلق رکھنے والے مجسمے ان کے حوالے کئے تھے اور جلد ہی مشہورِ زمانہ کشان بدھا مجسمہ بھی بھارت کے حوالے کردیا جائے گا۔

    دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور انہیں مزید بہتر بنانے کے لئےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال آسٹریلیا کا دورہ بھی کیا۔ 1983 میں راجیو گاندھی کے دورہ آسٹریلیا کے بعد کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا یہ آسٹریلیا کا پہلا دورہ تھا۔

  • سنگاپورین اخبار نے’مودی‘کو ایشین آف دی ایئر کا لقب دے دیا

    سنگاپورین اخبار نے’مودی‘کو ایشین آف دی ایئر کا لقب دے دیا

    سنگاپور(اے ایف پی) – بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو الیکشن میں ان کی تاریخ ساز کامیابی کے سبب سنگاپور پریس گروپ نے ’ایشین آف دی ایئر‘کے لقب سے نوازا ہے۔

    اسٹریٹ ٹائمزکے مدیر وارن فرنانڈز کا کہنا ہے کہ ’ہندوستان اب مودی کا ہے اور دنیا ان کے ملک کی جانب دیکھ رہی ہے‘۔

    بھارت کے قوم پرست لیڈر نے انتخابات میں بھارت کی انتخابی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور امریکہ اور آسٹریلیا کے دوروں میں انہیں کسی پاپ اسٹارجیسی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

    چوسٹھ سالہ مودی ملک سے سرخ فیتے کا خاتمہ کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری لانے اور ملک کی نوجوان اکثریت کو روزگار کے بہتر مواقع دے کر عوام کی معاشی تقدیر بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

  • بھارتی حکومت نےاسلحہ خریداری کی امریکی پیشکش مستردکردی

    بھارتی حکومت نےاسلحہ خریداری کی امریکی پیشکش مستردکردی

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نےاسلحہ خریداری کی امریکی پیشکش مستردکردی،مودی سرکار نےاسرائیل سےتیرہ ارب ڈالرکےمیزائل خریدنےکی منظوری دےدی۔

    انتہا پسند نریندر مودی حکومت نے امریکہ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسرائیل سےاربوں ڈالر کے ٹینک شکن میزائل خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی حکومت نے فوج کو جدید بنانے کے لیے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ جن میں اسرائیل کے ساتھ تیرہ ارب دس کروڑ ارب ڈالر کے میزائلوں کا سودا شامل ہے۔

    مودی حکومت اسرائیل سے آٹھ ہزار تین سو پینسٹھ اسپائیک میزائل اور تین سو اکیس میزائل لانچر خریدے گی۔ اسرائیل سے اتنی بڑی تعداد میں میزائل خریدنے کا فیصلہ بھارت نے ایک ایسے وقت کیا ہے جب کافی دنوں سے بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل گولہ باری کر رہا ہے۔ اور چین کے ساتھ بھارتی سرحد پر بھی تناؤ کی کیفیت ہے۔ بھارت دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ملک ہے۔ مودی سرکاری نے سو ارب ڈالر مالیت کے دفاعی منصوبوں کی منظوری دے رکھی ہے۔

  • مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    نیویارک: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امریکی صدرسےملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیری برادری نےبھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    امریکی صدر کے جانب سے نریندر موددی کےاعزازمیں دیئےگئےعشائیہ کے موقع پرکشمیری برادی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورغاصبانہ قبضے کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر’’لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے‘‘۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرموجودبھارتی شہریوں نے بھی کشمیریوں کے خلاف نعرے بازی کی اوردونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ نعرے تو لگتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں نےصورتحال کوقابو سے باہر نہ ہونے دیا۔

  • پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیارہیں، مودی

    پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیارہیں، مودی

    نیویارک: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان ہم سے براہ راست بات چیت کرے تاہم اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر پربحث کرنے کا مناسب فورم نہیں اورنہ ہی کوئی متنازع معاملہ یہاں اٹھایا جانا چاہئے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی قسمت اس کے ہمسایوں سے جڑی ہوتی ہے،پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیار ہیں، ایک ایسا پر امن ماحول جس پردہشت گردی کے سائے نہ ہوں لیکن خطے پر دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور پاکستان کو پرامن اورسازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ذمہ داری لینا ہو گی۔

    بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ہماری حکومت آئی تو ہم بھی نے ان کوششوں کو جاری رکھا لہذاٰ جب کشمیرمیں سیلاب آیا تو ہم نے پاکستان کوامداد کی پیشکش کرکے اس کا عملی ثبوت بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک تاریخی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے، ایسی تبدیلی بھارت میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

    دنیا کے ہرملک کا ایک نظریہ ہوتا ہےاوربھارت ہمیشہ سے ہی دنیا میں امن وآشتی اوردوستانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ دنیا میں بہترمواقع کی فراہمی کی بات کی ہے اوراس ضمن میں کئی قربانیاں بھی دی ہیں، ہم آئندہ بھی مل جل کر کام کرنے پر زور دیتے رہیں گے کیونکہ ہم دنیا کو ایک خاندان کی طرح دیکھتے ہیں۔

    اس قبل خطاب کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی باراس فورم پر بات کر رہا ہوں، یہاں بات کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے، بھارت دنیا کی ایک بڑی آبادی ہے اورمیں وہاں کا منتخب وزیر اعظم ہوں اس لئے سمجھتا ہوں کہ دنیا ہم سے کیا توقع کرتی ہے اور بھارتی عوام کی کیا ضروریا ت ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ دنیا جی فوراورجی ایٹ سے آگے جی آل کی طرف جائے۔

  • مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

    مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

    نیویارک: انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کیخلاف امریکی عدالت کے سمن کی تکمیل کرانے والے کو دس ہزار ڈالرانعام دینےکا اعلان کردیا ہے، سمن گجرات فسادات پرعدالت نےجاری کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے دورہ امریکا کے رنگ اس وقت پھیکے پڑگئے جب ایک وفاقی عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کردئیے ہیں۔

    سونے پرسہاگہ یہ کہ دوہزاردو میں گجرات میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کے خلاف دیگر دو متاثرین کے ساتھ  مقدمہ کرنے والی انسانی حقوق کی تنظٰیم امریکن سینٹر فارجسٹس نے سمن مودی تک پہنچانے والے کو دس ہزارڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    وفاقی عدالت نے مودی کو سمن مل جانے کی صورت میں اکیس دن کے اندر اندر عدالت میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    نیویارک کے قانون کے مطابق اگردس یا پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی کسی کو سمن دے دئیے جائیں تواسے سمن کی تکمیل سمجھا جاتا ہے، وائٹ ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

  • سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

    سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

    نئی دہلی : بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی انتہا پسندی سامنے آگئی ،کارگل کے دورے پر کہہ دیا کہ سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر وار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، مقبوضہ کشمیر اور کارگل کے دورے میں حسب معمول پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کھو چکا ہے اس لئے دہشت گردی میں ملوث ہے، سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کارگل اورسیاچن پرموجود فوجیوں کو بھرپورمراعات دی جائیں گی۔

    مودی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ سرحدی علاقے بھارت کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، انہیں ملک کے دوسرے علاقوں سے جوڑا جائے گا۔

    بھارتی وزیراعظم نے کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے کوئی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرتا تھا لیکن میں نے دو ماہ میں کشمیر کا دومرتبہ دورہ کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں زعفرانی انقلاب لائیں گے۔